تازہ تر ین

قائداعظم پر ضیا شاہد کی کتاب ملک کی ہر لائبریری میں ہونی چاہئیے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے قائداعظم پر جہازی سائز میں اپنی نئی کتاب ”سچا اور کھرا لیڈر“ کی پریس سے چھپ کر آنے والی پہلی کاپی صدر مملکت جناب ممنون حسین کو پیش کی۔ صدر ممنون حسین نے جستہ جستہ کتاب کے مندرجات کو دیکھنے کے بعد چیف ایڈیٹر خبریں سے کہا آپ نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔ قبل ازیں ضیا شاہد نے انھیں بریف کیا کہ بانی پاکستان نے زندگی بھر اہل سیاست کے علاوہ افسروں‘ طالب علموں‘ تاجروں‘ بینکاروں‘ قانوندانوں‘ اساتذہ اور خواتین کیلئے جو نصیحتیں کیں اس کتاب میں نہایت مستند انداز سے ان کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے۔ اور اس طرح یہ ایک گرین بک ہے جو آج کے دور کے پاکستان کے ہر طبقے کیلئے روشنی کا ایک مینار ہے۔ صدر مملکت کتاب کی طباعت‘ ہر صفحے پر قائد کی زندگی سے ایک تصویر اور مستند حوالوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ اور انہوں نے ضیا شاہد صاحب کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ہم پاکستانیوں کے لیے رول ماڈل دین اسلام کے حوالے سے رسول پاک کی ذات اقدس ہے۔ اور سیاست میں ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی طرف دیکھنا ہے۔ اور اپنے ایوانوں‘ دفتروں‘ کارخانوں‘ کھیتوں‘ گھروں اور گلی محلوں کو ان کے فرمودات کے مطابق نئی روشنی اور نیا علم دینا ہے۔ چیف ایڈیٹر خبریں نے کہا کہ میں بہت نے سی کتابیں لکھی۔ مگر یہ کتاب کئی سال کی محنت کا نچوڑ ہے۔ اور مجھے یقین ہے۔ کہ اگر ہم رول ماڈل کے طور پر قائدؒ کو سامنے رکھیں۔ تو آج کا پاکستان جمہوری اور فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔ صدر مملکت نے ان کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ میرے خیال میں آپ کی یہ کاوش ہر تعلیمی ادارے کی لائبریری ہونی چاہیے تاکہ نئی نسلیں صحیح معنوں میں سچے پاکستانی بن سکےں۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کے وزیر زعیم قادری اور صدر کے میڈیا کے مشیر فاروق عادل بھی موجود تھے۔ کتاب کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کی درخواست پر صدر مملکت نے کہا کہ مجھے اس علمی تحقیق کی اشاعت اور اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر میں شامل ہو کر خوشی ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv