نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کا معروف گرو شری رجنیش پورم گزشتہ صدی کا معروف مذہبی کردار ہے جس نے ایک نئے فرقے یا مذہب کی بنیاد رکھی جسے رجنیشی کہا جاتا ہے۔ یہ شخص تھا تو مذہبی گرو لیکن اس کی دولت اربوں ڈالرز میں تھی جو اس نے ایسے غیر اخلاقی کام سے کمائی کہ انکشاف سامنے آنے پر دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ خود کو بھگوان کہلانے والا گرو رجنیش امراءکو ہدف بناتا، جو اس کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر اس کے چیلے بن جاتے اور اپنی تمام دولت اس کے قدموں میں لا کر دھر دیتے، حتیٰ کہ وہ اپنے بیوی بچوں کو بھی تیاگ دیتے تھے۔امریکہ میں رہائش کے دوران رجنیش نے لاکھوں کی تعداد میں شہریوں کو زہر دے کر قتل کرنے کی سازش بھی رچائی۔ انسانی تاریخ میں لوگوں کوایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں زہر دینے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے، رپورٹ کے مطابق گرو رجنیش 11 دسمبر 1931ءکو بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیدا ہوا۔جھوٹ بولنا جیسے اس کی فطرت ثانیہ تھی۔ 1951ءمیں ہائی سکول سے گریجوایشن کرنے پر اس نے جبل پور کے ہتکرینی کالج میں داخلہ لیا، لیکن بحث بازی اور اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے اسے کالج چھوڑنا پڑ گیا۔اس کے بعد اس نے اپنے نام نہاد روحانی سفر کا آغاز کیا اور لوگوں کو اپنے عقائد پر قائل کرنے کے لیے اس نے ہندوستان بھر میں سفر کیا اور بڑے بڑے مجمعوں سے خطاب کیا۔ان مجمعوں میں وہ مہاتما گاندھی کو ہم جنس پرست اور مدر ٹریسا کو فراڈ قرار دیتا تھا۔اس کے مذہبی عقائدبدھ مت، ہندومت، مسیحیت اور اسلام کا ملغوبہ تھا اور جنسی آزادی اس کی تعلیمات کا مرکز و محور تھی۔کثرت مطالعہ کے باعث ان مذاہب کا اس کے پاس پورا علم تھا چنانچہ اس نے ان کا ایسا ملغوبہ تیار کیا کہ بہت جلد ہزاروں لوگوں کو اپنا پیروکار بنا لیا۔1970ءکے عشرے میں اس کی شہرت پھیلتی گئی اور دنیا بھر سے لوگ اس کے آشرم (پونا) میں آنے لگے۔ 1974ئ کے بعد سے چھ ہزار سنیاسی آشرم میں رہائش پذیر تھے جبکہ ہر سال تیس ہزار کے قریب مہمان بھی آتے۔ یہ ایک بہت بڑا کاروبار تھا جس سے اسے ماہانہ 2 لاکھ ڈالر کا منافع ہورہا تھا، یوںوہ دن بدن امیر ہونے لگا۔ 1981ءمیں وہ ہندوستانی ٹیکسوں سے بچنے کی خاطر امریکہ چلا گیا اور 60 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ریاست اوریگن میں 64000 ایکڑ زمین خرید لی۔ یہ امریکہ کی دوسری بڑی جاگیر تھی جو کسی فرد واحد کی ملکیت تھی۔ یہاں اس نے ایک نیا آشرم تعمیر کیا اور اس میں اپنے سنیاسیوں کو مستقل رہائش دی۔ یہاں مستقل رہنے والے 2500 سنیاسیوں میں زیادہ تر سفید فام، امیر طبقے کے، کالج سے تعلیم یافتہ اور 25 تا 35 سال عمر کے لوگ تھے۔رجنیش پورم کی کامیابی کے دو تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، آشرم کے سنیاسیوں کا مقامی آبادی سے تصادم اور خود ’بھگوان‘ کی ذہنی اور جسمانی حالت میں تیزی سے بگاڑ۔ جِم جونز، ڈیوڈ کوریش اور دیگر خود ساختہ جھوٹے ’پیغمبروں‘ کی طرح رجنیش بھی دولت، طاقت، خود پرستی اور لالچ میں کھو گیا۔ وہ نشہ آور دوا ویلیئم بڑی مقدار میں کھاتا اور نائٹرس آکسائیڈ سونگھتا، سارا وقت ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارتا، رولز رائس کاریں، پلاٹینم گھڑیاں، رائفلیں اور آٹومیٹک کاربینیں اکٹھی کرنے میں لگا رہتا۔یوں آشرم کا انتظام و انصرام تیزی سے بگڑتا گیا۔آخر کار اس کی قریب ترین اور سب سے زیادہ با اعتبار سنیاسن شیلا نے آشرم کا انتظام سنبھال لیا۔ وہ خوفناک ڈکٹیٹر ثابت ہوئی۔ آشرم میں مہلک ہتھیاروں کا ذخیرہ بڑھتا چلا گیا۔ رنیچ کے لیے ایک خصوصی پولیس فورس بنائی گئی، سنیاسیوں کو رینچ کی حدود سے باہر جانے سے منع کر دیا گیا۔ ان کی کالز ٹیپ کی جاتیں اور کمروں میں جاسوسی کے آلات نصب تھے تاکہ ممکنہ غداروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ بے کل ثابت ہونے والے سنیاسیوں کے کھانے مسکن ادویات کی بھاری مقدار ڈال دی جاتی۔ جب مقامی الیکشن کی وجہ سے خطرہ پیدا ہوا کہ آشرم کے تعمیراتی منصوبوں کا مخالف دھڑا برسراقتدار آ جائے گا تو شیلا نے اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر سلاد بارز اور اور ریستورانوں میں کھانے کو نقصان دہ جراثیم سے آلودہ کر دیا اور یوں سلمونیلا وبا پھوٹی۔ اس اور دیگر جرائم کے حوالے سے شیلا پر مقدمہ چلا اور طویل قید کی سزا سنائی گئی۔ رجنیش یو ایس حکام کے ساتھ سودے بازی کر کے واپس ہندوستان فرار ہو گیا۔ مبصرین اور ناقدین نے اسے سیکس گرو، تماشا باز، رولز رائس گرو اور مسخرا جیسے القابات سے نوازا۔
Monthly Archives: March 2018
بیوی کی بیماری کے علاج با رے سعدی شہری کی گلابی داڑھی،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی بزنس مین ”ثمر کردی“ نے کینسر میں مبتلا اپنی اہلیہ ”دیما“کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی داڑھی کا رنگ ’پنک‘ (گلابی) کروا لیا۔ ثمر نے SuperDema# کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر شروع کیا جو اب وائرل ہو رہاہے۔کردی نے اب بیماریوں اور ان سے نمٹنے کے طریقوں سے متعلق آگاہی پھیلانے کا عزم کر لیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین ثمر کے اس عزم کا اعادہ کرتے نظر آئے اور اس مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ داڑھی کا رنگ گلابی کرنے پر چند صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جن کا موقف تھا کہ ایسا کرنے سے ان کی اہلیہ صحت یاب نہیں ہو جائیں گی لیکن اس سے کردی سے عزائم متزلزل نہ ہوئے اور لوگوں کی جانب سے مثبت ردعمل بھی ملتا رہا۔کردی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر اور ویڈیو جاری کی جس کے بعد متعدد لوگوں کی جانب سے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اداکارہ و ماڈل انوشے عباسی نے فیشن شو میںایسا لباس پہن لیا کہ دیکھنے والوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) خوبصورت اور ٹیلنٹڈ اداکارہ اور ماڈل انوشے عباسی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ اپنے بھائی شمعون عباسی اور بہن جویریہ عباسی کی طرح انہوں نے بھی اپنی اداکاری سے دھاک بٹھائی اور ”ٹوٹے ہوئے پر، میرا سائیں 2 “ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔تمام ہی اداکارائیں سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں اور ویڈیوز و تصاویر وغیرہ پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس پر اکثر انہیں لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اور آپ کو یہ جان کر شائد حیرت نہ ہو کہ اس تنقید کا تازہ ترین نشانہ بننے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ انوشے عباسی ہی ہیں جو ’ہم شو کیس فیشن سو‘ میں ایسا لباس پر پہن کر آ گئیں کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور وہ کچھ کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔
یہ مسلمان کی بیٹی نہیں بلکہ۔۔خادم حسین رضوی ملالہ پر پھٹ پڑے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب کے منہ کھلے رہ گئے۔ویڈیو وائرل
لاہور (ویب ڈیسک) ملالہ یوسف زئی کے پاکستان آتے ہی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ملالہ یوسف زئی جیسی لڑکی مسلمانوں کی بیٹی نہیں ہو سکتی جو کافروں کی بولیاں بولتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں ”جو قوم بہنوں اور بیٹیوں کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتی تھی آج ان کیساتھ بیٹھ کر فلمیں دیکھتی ہے اور پھر ملالہ کی بات کرتے ہیں۔ ملالہ ’کھوتی’ نے کیا کرنا تھا، اس نے تو ایسا ہی کرنا تھا، جو کافروں نے بولیاں بولنی تھیں وہ اتنی سی بچی بول پڑی۔ اس نے کہا کہ مسلمانوں کو سلمان رشدی کیخلاف احتجاج نہیں کرنا چاہئے تھا۔ جو بولی کافروں نے بولنی تھی، وہ اتنی سی لڑکی نے بول دی، کبھی اوباما اس کیساتھ ملاقات کر رہا ہے، کبھی کسی پارلیمینٹ میں خطاب کر رہی ہے۔ میں نے کہا کہ مسلمانوں کی بیٹیاں ایسی نہیں ہوتیں، مسلمانوں کی بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں جیسی میں آپ کی بات سنانے لگا ہوں۔
حضرت محمد بن سلیمان جزولی ظہر کی نماز پڑھنے گئے، ایک کنویں پر گئے وہاں نہ ڈول اور نہ رسی تھی، وہ کنویں کا چکر لگانے لگے، قریب کے مکان میں چھوٹی سی بچی یہ منظر دیکھ رہی تھی کہ شیخ پریشان ہیں۔ اس نے آواز دیکھ کر پوچھا کہ حضرت جی کیا پریشانی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ظہر کی نماز پڑھنی ہے، وقت بھی کم ہو گیا ہے اور کنویں پر نہ ڈول ہے نہ رسی ہے۔ اس بچی نے کہا کہ ذرا ٹھہریں میں آ رہی ہوں۔
شاہ رخ جیسا ہینڈسم دولہا چاہیئے،ملالہ نے دل کی بات کر دی
لاہور (ویب ڈیسک) ملالہ یوسف زئی اچانک پاکستان کے دورے پر پہنچیں تو ہر کوئی حیران رہ گیا, انہوں نے وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور پھر اپنے آبائی علاقے میں بھی گئیں جبکہ کئی انٹرویوز بھی دئیے۔ملالہ یوسف زئی سے ایک انٹرویو کے دوران جب شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ مشرقی ماں باپ بچوں کی ایک خاص عمر میں انہیں شادی کا عندیہ دینا شروع کر دیتے ہیں تو کیا آپ سے بھی شادی کی بات کی جاتی ہے؟ ملالہ یوسف زئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاق میں تو کرتے ہیں لیکن سنجیدگی سے نہیں کہتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ میں نے ابھی شادی نہیں کرنی۔ خاتون صحافی نے اگلا سوال کیا کہ کس قسم کے شخص کیساتھ شادی کرنا چاہئیں گی اور اس میں کیا کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟جس پر ملالہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت اہم بات یہ ہے کہ اس کی سوچ مثبت اور اچھی ہو اور دوسروں کا خیال رکھنے والا ہو اور اس کے علاوہ شاہ رخ خان جیسا ہینڈسم ہو۔
عمران خان کا لاہور میں تاریخی استقبال، لبرٹی میں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں
لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف کیمپس کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ، وہ ہفتہ اور اتوار کا دن لاہور میں ہی گزاریں گے۔ اس موقع پر وہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ لاہور کے دورے کے دوران کپتان نے سب سے پہلے لبرٹی چوک میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کا فیصلہ کیا۔ وہ لبرٹی چوک پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کیلئے امڈ آئی۔ اس موقع پر عمران خان گاڑی سے باہر آگئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔
سیاست کو پیری مریدی سے الگ کریں گے سانگھڑ میں بلاول کا دھواں دار خطاب ، کپتان اور نواز پر برس پڑے
سانگھڑ(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف یا ان کے اتحادیوں نے صرف الزامات کی سیاست کی ہے لیکن روز گار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غربت بڑھتی جا رہی ہے۔سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ روز گار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غربت بڑھتی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ملک دشمن پالیسی کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہے جو عوامی مسائل کی سیاست کرتی ہے، ہم سات سال سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم نے 6 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر کامیاب منصوبے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی، کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس کی بنیاد میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، خوشحالی چاہتے ہیں، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں اور انہیں یہ سب صرف پیپلز پارٹی ہی فراہم کر سکتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پورا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے لیکن سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق سندھ کو اس کے حصے کا پانی فراہم نہیں کر رہا، ارسا سندھ کو اس کے حصے کے پانی کے لیے ترسا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں تو عوام کو پیاسا رکھتے ہیں لیکن ہم نے سندھ کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹس لگائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر کامیاب منصوبے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی، کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس کی بنیاد میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، خوشحالی چاہتے ہیں، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں اور انہیں یہ سب صرف پیپلز پارٹی ہی فراہم کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ اسے تباہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ فنکشنل لیگ ہے، سانگھڑ میں 50 سال سے حکومت میں ہونے کے باوجود فنکشنل لیگ نے سانگھڑ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گرینڈ الائنس سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے، یہ سارے کے سارے وہ لوگ ہیں جو کبھی وزیراعلیٰ، کبھی وزیر اور کبھی مشیر رہے ہیں لیکن ان کو گھوٹکی کے الیکشن میں عوام نے ان کی حیثیت دکھا دی ہے۔
امریکی ویزہ کیلئے اپنی سوشل میڈیا تفصیلات بھی دینا ہوں گی
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو اب بہت جلد اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس، سابقہ ٹیلی فون نمبرز اور ای میل ایڈریسز کی تفصیلات بھی امریکی حکام کو فراہم کرنا پڑھیں گی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جمعہ کو شائع ہونے والی منصوبہ بندی کے مطابق امریکا کے ویزہ کی درخواست دینے والے افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایک فہرست فراہم کی جائے گی جس پر درخواست گزاروں کو ویزہ درخواست کے ساتھ گزشتہ پانچ برس کے دوران اپنے زیر استعمال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور شناخت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔فیڈرل رجسٹرار کی جانب سے شائع ہونے والے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر سوالات میں درخواست گزاروں سے پانچ برس کے دوران ان کے زیر استعمال ٹیلی فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور بین الاقوامی سفر کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔یہ نئے قوانین گزشتہ برس تجویز کیے گئے تھے اور ان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کا سفر کرنے والے افراد کو ”سخت جانچ پڑتال“ سے گزرنا ہوگا۔مذکورہ تجاویز کو انسانی حقوق نے پرائیوسی کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے قوانین کے ذریعے شدت پسندانہ خیالات رکھنے والے افراد کی نشاندہی ممکن ہے کیونکہ دسمبر 2015 میں سان برناڈینو میں فائرنگ کرنے والا شخص سوشل میڈیا پر مبینہ شدت پسندی پھیلانے کے باوجود امریکی ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔نئے قوانین کا اطلاق امریکی DS-260 ”امیگرنٹ ویزہ اور ایلین رجسٹریشن فارم“ اور DS160 ”نان امیگرنٹ ویزہ درخواستوں“پر ہوگا، تاہم سفارتی اور ا?فیشل ویزہ پر امریکا ا?نے والے افراد پر نئے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔قوانین کے اعلان کے بعد 60 روز تک کوئی بھی ادارہ یا شخص تبدیلی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ 29 مئی تک ان کا اطلاق ہوجائے گا۔
بندوبست ضروری ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی کی خبردیدی
کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے رمضان میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنےکا امکان ہے جب کہ ماہ رمضان کافی گرمی اور موسم خشک رہے گا۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ مارچ میں سندھ میں گرمی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ڈی جی میٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے، گرمی زیادہ ہونے کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا البتہ جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پرخشک سالی میں کمی آئے گی۔ڈاکٹر غلام رسول نے مزید بتایا کہ منگلا اورتربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرہیں، اپریل سے برف پگھلنے اور مئی میں گلیشیئر پگلنے سے ڈیموں میں کچھ پانی آئے گا تاہم گلیشیئر کا پانی ڈیموں میں آنے کے باوجود تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی۔
رنویر سنگھ کی دیپکا سے شادی بڑی خبر آگئی ، بالی ووڈ میں کھلبلی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی دوستی سے تو سب ہی واقف ہیں اور مداح بھی بے صبری سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں ایسے میں دونوں کی شادی ممکنہ طور پر رواں برس کے آخر میں طے پا گئی ہے۔بھارتی ویب سائٹ ممبئی مرر کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا رواں برس کے آخر میں شادی کر رہے ہیں، جس میں پورے ہندو رسوم و رواج ادا کیے جائیں گے۔اس سے قبل دونوں کی شادی رواں برس جون یا جولائی میں ہونے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں کے اہل خانہ نے گزشتہ ہفتے ملاقات کی اور شادی کی تقریبات کے حوالے سے معاملات طے کیے، جس کے دوران شادی کی تاریخ ستمبر سے دسمبر کے درمیان طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ُجُھوٹوں کا عالمی دن کل منایا جائیگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )اپریل فول کاشکار ہونے والے لوگ شدید صدمے میں مبتلا ہوکر جان فول کی حقیقت سے بھی واقف نہیں۔
مسلمانوں نے اسپین میں تقریباً آٹھ سو سال تک حکومت کی، اس دوران عیسائیوں نے مسلمانوں کو شکست سے دوچار کرنے اور اسلام کی جڑوں کو اسپین سے اکھاڑ پھینکنے کی بیشمار کوششیں کیں مگر اپنی کسی بھی کوشش میں ان کو کامیابی نصیب نہ ہوئی،انہوں نے اپنی پے درپے ناکامیوں اور مسلمانوں کی طاقت اور قوت کے اسباب جاننے کے لیے اسپین میں اپنے جاسوسوں کو بھیجا تاکہ وہ مسلمانوں کے ناقابل شکست ہونے کا راز پا سکیں۔ ان جاسوسوں نے اپنے آقاوں کو یہ رپورٹ دی کہ چونکہ مسلمانوں میں تقویٰ موجود ہے اور وہ قرآن اور سنت کی مکمل اتباع کرتے ہیں اور حرام اور منکرات سے بچتے ہیں اس لیے وہ ناقابل شکست ہیں۔ جب انہوں نے مسلمانوں کی طاقت کا راز پا لیا تو اپنی ساری ذہنی قوت اس بات پر خرچ کردی کہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو انکی اس روحانی طاقت سے محروم کردیا جائے، اس کے لیے انہوں نے یہ حکمت عملی وضع کی کہ شراب اور سگریٹ کی مفت ترسیل اسپین کو شروع کر دی۔ انکی یہ ترکیب کامیاب رہی اور ان اشیائ کے استعما ل کی وجہ سے مسلمانوں میں اخلاقی کمزوریا ں نمایاں ہونے لگیں خصوصاً مسلمانوں کی نوجوان نسل اس سازش کا سب سے زیادہ شکار ہوئی،مسلمان اخلاقی تنزلی کا شکار ہوکر کمزور پڑ گئے اور پھر جب عیسائی افواج نے اسپین کو فتح کیا تو اس وقت اسپین کی زمیں پر مسلمانوں کا اتنا خون بہا یا گیا کہ فاتح فوج کے گھوڑے جب گلیوں سے گزرتے تھے تو ان کی ٹانگیں گھٹنوں تک مسلمانوں کے خون میں تر ہوجاتی تھیں۔
جب قابض افواج کو یقین ہوگیا کہ اب اسپین میں کوئی بھی مسلمان زندہ نہیں بچا تو انہوں نے گرفتار مسلمان فرما روا کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنے خاندان کیساتھ واپس مراکش چلا جائے جہاں سے اسکے آباو¿ اجداد آئے تھے ،قابض افواج غرناطہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور ایک پہاڑی پر اسے چھوڑ کر واپس چلی گئی جب عیسائی افواج مسلمان حکمرانوں کو اپنے ملک سے نکال چکیں تو حکومتی جاسوس گلی گلی گھومتے رہے کہ کوئی مسلمان نظر آئے تو اسے شہید کردیا جائے ، جو مسلمان زندہ بچ گئے وہ اپنے علاقے چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جا بسے اور وہاں جا کر اپنے گلوں میں صلیبیں ڈال لیں اور عیسائی نام رکھ لئے۔ اب بظاہر اسپین میں کوئی مسلمان نظر نہیں آرہا تھا مگر اب بھی عیسائیوں کو یقین تھا کہ سارے مسلمان قتل نہیں ہوئے کچھ چھپ کر اور اپنی شناخت چھپا کر زندہ ہیں اب مسلمانوں کو باہر نکالنے کی ترکیبیں سوچی جانے لگیں۔ پھر ایک منصوبہ بنایا گیا، پورے ملک میں اعلان ہوا کہ یکم اپریل کو تمام مسلمان غرناطہ میں اکٹھے ہوجائیں تاکہ انہیں انکے ممالک بھیج دیا جائے جہاں وہ جانا چاہیں۔اب چونکہ ملک میں امن قائم ہوچکا تھا اور مسلمانوں کو خود ظاہر ہونے میں کوئی خوف محسوس نہ ہوا، مارچ کے پورے مہینے اعلانات ہوتے رہے ،مسلمانوں کے لئے بڑے بڑے میدانوں میں خیمے نصب کردیئے گئے جہاز آکر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوتے رہے ، مسلمانوں کو ہر طریقے سے یقین دلایا گیا
کیا چیف جسٹس ٹیک اوورکرنے کے چکر میں ہیں؟اہم سوال کا چونکا دینے والاجواب خود ہی دیدیا
کراچی (ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں میں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں، انتظامیہ کے کاموں میں مجبوراً مداخلت کرنی پڑتی ہے پھر ہمیں بے وقوف کہا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول اسپتال مٹھی تھرپارکر میں 5 بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری صحت نے رپورٹ پیش کی کہ بچوں کی زیادہ تر ہلاکتیں کم وزن، نمونیا اور ہیضے سے ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی اور زیادہ بچوں کی پیدائش بھی موت کی وجوہات میں شامل ہیں، ڈاکٹرز مٹھی جیسے علاقوں میں ڈیوٹی کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔چیف جسٹس نے سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لکھ کر جان چھڑالی گئی کہ کم وزن والے بچے مر جاتے ہیں، سندھ میں صحت کے ڈھیروں مسائل نظر آتے ہیں، سیکریٹری صاحب آپ کسی اور محکمے میں خدمت کیلئے کیوں نہیں چلے جاتے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے تھرپارکر میں بہترین اسپتال بنایا اور گندم مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کتنی گندم مفت تقسیم ہوئی، بلکہ سب کرپشن کی نذر ہوگئی۔
ق لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی، ایم پی اے وجیہ الزماں خان کی شمولیت کا اعلان
اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہ الزماں خان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ۔مانسہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما وجیہ الزمان خان نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں وجیہ الزمان خان نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔وجیہ الزمان خان نے کہا کہ میں نے کبھی اصولوں پ رسودے بازی نہیں کی، ڈیڑھ سال پہلےمسلم لیگ (ن) چھوڑی، پارٹی رہنمابات نہیں مانتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک کارکن بھی پی ٹی آئی کے نظریئے پر نہیں چل رہا اور آج عامر لیاقت جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں۔