تازہ تر ین

کیا چیف جسٹس ٹیک اوورکرنے کے چکر میں ہیں؟اہم سوال کا چونکا دینے والاجواب خود ہی دیدیا

کراچی (ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں میں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں، انتظامیہ کے کاموں میں مجبوراً مداخلت کرنی پڑتی ہے پھر ہمیں بے وقوف کہا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول اسپتال مٹھی تھرپارکر میں 5 بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری صحت نے رپورٹ پیش کی کہ بچوں کی زیادہ تر ہلاکتیں کم وزن، نمونیا اور ہیضے سے ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی اور زیادہ بچوں کی پیدائش بھی موت کی وجوہات میں شامل ہیں، ڈاکٹرز مٹھی جیسے علاقوں میں ڈیوٹی کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔چیف جسٹس نے سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لکھ کر جان چھڑالی گئی کہ کم وزن والے بچے مر جاتے ہیں، سندھ میں صحت کے ڈھیروں مسائل نظر آتے ہیں، سیکریٹری صاحب آپ کسی اور محکمے میں خدمت کیلئے کیوں نہیں چلے جاتے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے تھرپارکر میں بہترین اسپتال بنایا اور گندم مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کتنی گندم مفت تقسیم ہوئی، بلکہ سب کرپشن کی نذر ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv