جے پی ڈومینی پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے دبئی پہنچ گئے

دبئی (ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹسمین جے پی ڈومینی بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔جنوبی افریقی بلے باز جے پی ڈومینی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔جارح مزاج بلے باز نے ٹوئٹر پر پہلے مداحوں کو پی ایس ایل میں شرکت کے لیے دبئی روانگی کی اطلاع دی اور پھر دبئی پہنچنے سے ا?گاہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹیم اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے لیے نیک تمناو¿ں کا بھی اظہار کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک پی ایس ایل میں 2 میچز کھیلے ہیں جس میں سے اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سعودی ماہرین کا زمینی انفراریڈ توانائی سے بجلی بنانے کا کامیاب مظاہرہ

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ماہرین نے زیریں سرخ اشعاع ( انفراریڈ ریڈی ایشن) سے بجلی بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے تحت زمینی حرارت کو بھی برقی توانائی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔کنگ عبداللہ یونیورسٹی ا?ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے گرم زمین سے خارج ہونے والی اور ا?نکھوں سے دکھائی نہ دینے والی اشعاع سے بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہیں تاہم اس کی بہت کم معلومات ظاہر کی گئی ہیں۔یہ کام پروفیسر عاطف شمیم کی نگرانی میں کیا گیا جس کے لیے مکینیکل ٹنلنگ طریقہ استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹر عاطف شعبہ الیکٹریکل اور ریاضی کے تحت امپیکٹ لیب میں کام کرتے ہیں جو نینو اسٹرکچر ا?لات، حقیقی وقت میں سیلاب کا پتا لگانے والے پرنٹ ایبل سرکٹ اور دیگر برقی ا?لات پر کام کرچکے ہیں۔ان کے مطابق ہم صرف روشنی سے ہی بجلی بناتے ہیں جبکہ انفراریڈ کی صورت میں سورج ہماری زمین، پہاڑوں اور سمندروں میں اس توانائی کی بھرپور مقدار شامل کرتا رہتا ہے جسے استعمال کرکے بہت حد تک بجلی کا بحران حل کیا جاسکتا ہے کیونکہ فی سیکنڈ لاکھوں کروڑوں میگا واٹ توانائی انفراریڈ شعاعوں کی صورت میں زمین میں جذب ہوتی رہتی ہے۔عاطف شمیم نے ڈایوڈ کے ذریعے زمینی حرارت سے بجلی کی معمولی مقدار حاصل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اس کے لیے لاکھوں ا?لات لگا کر بجلی کی مناسب پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔جریدے نیچر میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاطف اور ان کی ٹیم نے کئی برس قبل انفراریڈ شعاعوں سے توانائی جمع کرنے کا ایک ٹیرا ہرٹز اینٹینا معہ ریکٹی فائر بنایا تھا جسے انہوں نے ”ریکٹینا“ کا نام دیا تھا۔ یہ ریکٹینا انفراریڈ کو براہِ راست ڈی سی بجلی میں تبدیل کرتا ہے۔

عالمی برادری پاکستان کے ساتھ غیرجانبداری سے پیش آئے، چین

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اور تعصب کی بجائے غیرجانبداری کے ساتھ پاکستان کی کاوشوں کا موازنہ کیا جائے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے واقف ہے، پاکستان نے زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ مالیاتی معاملات میں بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔واضح رہے گزشتہ ہفتے پیرس میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے تنظیم کے نمائندہ ممالک کا اجلاس ہوا تاہم تنظیم نے پاکستان کا نام لسٹ میں شامل نہ کرتے ہوئے 3 ماہ کی مہلت دے دی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا اور اس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

نیوزی لینڈ میں پتھروں کا دریا بہنے لگا

نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ایک علاقے میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب پانی کے اوپر بڑی مقدار میں چھوٹے بڑے پتھر بہت قوت کے ساتھ بہنے لگے، گویا کسی پتھریلے دریا کی طرح کا رخ اختیار کرگئے جن سے بڑے پیمانے پر نشیبی علاقے کے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔20 فروری کو ٹراپیکل سائیکلون گیتا کے بعد نیوزی لینڈ کے نشیبی علاقوں کینٹربری اور ساو¿تھ ا?ئی لینڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ یہ تباہی اس وقت نوٹ کی گئی جب دریائے راکیا کے اتھلے پانیوں میں مٹی بھر گئی اور اس کے اوپر بھاری پتھر تیرنے لگے۔یہ منظری بہت دیر تک جاری رہا جسے دیکھ کر لوگوں نے پتھر کے دریا کا گمان کیا جس پر بڑی تیزی سے پتھر پھسلے چلے جارہے تھے۔ ایک مقامی خاتون ڈونا فیلڈ نے بتایا کہ 20 فروری کو یہ واقعہ پیش ا?یا اور پانی کے بہاو¿ کے برخلاف پتھروں کے دریا کی ا?واز بہت زوردار تھی جو دور دور تک سنی گئی۔

سلمان کا خوف ،عامر خان باس

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ کیریئر کی ابتدا میں اس بات سے خوفزدہ تھے کہ اگر عامر خان کی فلم ”قیامت سے قیامت“تک جتنی بڑی ہٹ فلم نہ دے سکے تو لوگ مجھ پر ہنسیں گے۔اداکار سلمان خان نے حال ہی میں بھارت میں منعقد ہونے والی گلوبل ٹائی سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی کامیابی کے سفر کے ساتھ اپنی راہ میں پیش ا?نے والی مشکلات اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق اس پیشے سے ہے جہاں اچھا نظر آنا، اسٹائلش کپڑے پہننا، اسکرین پر ایکشن میں نظر ا?نا اور اداکاراو¿ں کے ساتھ رومانوی مناظر کرنا شامل ہے۔ میڈیا میں میرے دیگر اداکاراو¿ں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ا?رٹیکلز لکھے جاتے ہیں، میں اسکرین پر خوبصورت اداکاراو¿ں کے ساتھ کام کرتا ہوں اوراچانک مجھ پر دائر کیسز کی سماعت کی تاریخ ا?جاتی ہے اور میں تمام کام چھوڑ کرعدالت میں پیش ہوتا ہوں۔ اس کے علاوہ لوگ مجھے بگ باس میں دیکھتے ہیں جہاں میں خود بھی ہنستاہوں اوردوسروں کو ہنساتا ہوں اور یہ ایک اداکار کے سفر کا سب سے مشکل ترین حصہ ہوتاہے۔اسلمان نے کہا کہ وہ مہنگا لائف اسٹائل اورعیش و عشرت کی زندگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ دبنگ اداکار کا کہنا تھا میں نے بہت سارے لوگوں کو دیکھا ہے جو چھٹیاں منانے بیرون ملک جاتے ہیں لیکن میں ایسی زندگی افورڈ نہیں ہوسکتا جس میں بہت سارا پیسہ خرچ ہو۔سلمان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نیا نیا فلم انڈسٹری میں ا?یا تھا اس وقت میں عامر خان کی سپر ہٹ فلم”قیامت سے قیامت تک“جیسی ہٹ فلم دینا چاہتا تھا۔ فلم انڈسٹری میں میرا سفرفلم”میں نے پیار کیا “سے شروع ہوا، لیکن فلم کی ریلیز سے قبل لوگ مجھے نہیں جانتے تھےاور یہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ اسی وقت ایک اور اداکار نے اپنا کیریئر شروع کیاتھا اور وہ عامر خان تھا۔ سلمان خان نے عامر خان سے متعلق اپنا خوف بیان کرتے ہوئے بتایا، ہم دونوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے تھا، اس وقت میں نے سوچا کرتا تھا عامر خان ایک ہٹ فلم (قیامت سے قیامت تک) دے چکے ہیں لیکن میں ہٹ فلم نہ دے سکااور کامیاب نہ ہوسکا تو بیندرا کے تمام لوگ مجھ پر ہنسیں گے۔اسلمان خان نے اپنی نوعمری کے حوالے سے کہا جب میں 15 یا 16 کا تھا مجھے پارٹیز میں جانا بہت پسند تھا، اس کے بعد کالج میں میں نے بطور ماڈل کام کرنا شروع کردیا، اس وقت میری ملاقات ایڈورٹائزنگ فلم میکر مسٹر کیلاش سندر ناتھ سے ہوئی، ایک بار انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولا، سلمان مجھے نہیں لگتا کہ تمہارے پاس اتنا وقت ہے کہ اسے تم اپنے والد کے پیسوں سے برباد کروانہوں نے یہ بات مذاقاً کہی تھی لیکن میں نے اسے بالکل بھی مذاق میں نہیں لیا میں نےاس بات پر سنجیدگی سے غور کیااور اس کے بعد میں نے سنجیدگی سے کام کرنا شروع کیا اور ا?ج تک کررہاہوں یہاں تک کہ میں کوئی چھٹی بھی نہیں لیتا۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ”ریس3“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل اداکارہ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کرتی نظر ا?ئیں گی۔

”وار“ کی عائشہ خان نئے موضوعات کی حامی نکلیں

لاہور(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ وماڈل عائشہ خان نے کہا ہے کہ ”وار“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اورمستقبل میں مزید اچھے پروجیکٹس میں جلوہ گرہونگی۔”ایکسپریس“سے گفتگوکرتے ہوئے عائشہ خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاو¿ں پر کھڑی ہو سکے؟ مگر نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔عائشہ خان نے کہا کہ فلم میکنگ میں ا?نے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جو روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں۔فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے مزاج میں بہت فرق ہے۔ فلم پر ا?پ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جبکہ ٹی وی ڈرامہ پر ا?پ ہر طرح سے ا?زاد ہوتے ہیں۔عائشہ خان نے کہا کہ ”وار“ میری پہلی فلم تھی میرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا اوراس کے بعد بہت سے نئے پروجیکٹس سائن کیے، جن کومیرے چاہنے والے جب دیکھیں گے تووہ ان کوبہت سراہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم دیکھ کر ہی کرتی ہوں ، میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔

رنگینیوں میں گم فنکار ،شامی قتل عام پر بے قرار

کراچی (ویب ڈیسک)شامی فوج کی جانب سے نہتے اور بے گناہ شہریوں پر کی جانے والی بمباری نے پوری دنیا کو لرزا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں کی لاشوں کو دیکھ کر پاکستانی فنکار بھی تڑپ اٹھے ہیں اور شام میں جاری قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں قائم شہر غوطہ میں شامی اور روسی افواج کی بمباری میں ایک ہفتے کے دوران تقریباً 500 سے زیادہ بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں جن میں 120 بچے بھی شامل ہیں۔ پوری دنیا کا میڈیا معصوم و بے گناہ بچوں کی لاشوں پر چیخ اٹھا ہے۔ بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو بند کرنے اور خانہ جنگی روکنےکیلئے پاکستانی فنکار بھی میدان میں ا?گئے ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: شامی فوج کی بمباری درجنوں شہری جاں بحق امور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شام میں ہونےوالے ظلم پر عالمی برادری کی بےحسی پر افسوس کا اظہار کیا۔ فلم ”ورنہ“میں اداکارہ ماہرہ خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والے نامور گلوکار اور اداکار ہارون شاہد نے شام میں جاری بے رحمانہ قتل کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”میں نے شام میں ہونےوالے قتل عام کی تصاویر دیکھیں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں شام کے بے گناہ لوگوں کے درد کو بیان کرنے کیلئے، شام میں امن کیلئے دعاگو۔“ ماورا حسین نے شامی فوج کے ظلم کا شکار ہونے والی پھول سی ننھی بچی کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئےنہایت افسوس کا اظہار کیا اور ان لوگوں کیلئے دعا کی درخواست کی جو شامی فوج کے ظلم کا شکار ہیں یا بمباری میں ہلاک ہوچکے ہیں، انہوں نے لکھا اتنا ظلم دیکھ کر میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہے۔ گلوکارہ عینی خالد نے لکھا شام کیلئے میرا دل بہت دکھی ہے۔ شام میں ہونے والی تازہ بمباری پر اداکارہ ارمینا خان نے لکھا شام میں ہونے والے حالیہ واقعات بہت پریشان کن ہیں اور یہ خانہ جنگی بہت بدتر ہے۔ انہوں نے لکھا خدا معصوموں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

”پی ایس ایل ہو پاکستان میں “ سر ویو ین رچرڈ پی ایس ایل کے بارے کیا بول گئے؟؟

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ نے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں کامیابی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ سال لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کوئٹہ کی ٹیم فائنل تک پہنچی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ ہیں جو پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔بات چیت میں سر ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم مینجمنٹ اچھی ہو اور تمام چیزیں آپ کی مرضی کے مطابق ہورہی ہوں تو پھر کام کرنے میں مزہ آتا ہے جب کہ میں ایسا ہی محسوس کررہا ہوں جیسے گھر میں ہوں اور ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں نہ ہونے سے مداح مایوس ہیں لیکن اگر ہم کچھ اور میچز پاکستان میں کھیلیں تو اچھا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پی ایس ایل میں بھی فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا اور پاکستان میں کرکٹ مداح بھی پاکستان میں پی ایس ایل دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا امید ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی۔

سری دیوی کا شک یا الہام آخری رسومات کیسے کرنی ہیں ؟؟

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی خواہش کے مطابق ان کی ا?خری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔دوروز قبل اداکارہ سری دیوی دبئی کے ایمریٹس ٹاور ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں ان کی اچانک موت پر ان کے اہل خانہ سمیت مداح بھی حیران و پریشان ہیں۔ سری دیوی انتقال کرگئیںبھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنی زندگی میں بارہا اس بات کا اظہار کرچکی تھیں کہ ان کا پسندیدہ رنگ سفید ہے، لہٰذا ان کی خواہش تھی کہ مرنے کے بعد ان کی ا?خری رسومات کی تیاریاں اس طریقے سے کی جائیں کہ ان میں سفید رنگ نمایاں ہو۔ سری دیوی کی ا?خری خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ نے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی ا?خری رسومات کی تیاریاں بالکل اسی طرح کی ہیں جس طرح وہ چاہتی تھیں۔

شاداب خان پی ایس ایل میں بہترین آل راﺅنڈر بننے کو بے تاب

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنوں اور تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔ انٹرویو دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب پچھلے سال پی ایس ایل میں آیا تو کوئی مجھے جانتا بھی نہیں تھا لیکن اس سال دنیا میں میرا نام چل رہا ہے، پی ایس ایل نہ کھیلتا تو فرسٹ کلاس میں پرفارم کر کے ٹیم میں جگہ بنانی پڑتی۔شاداب خان نے بتایا کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے منتخب ہوا تو اپنے دوست کو کہا کہ میرے پاس بہترین موقع ہے اور میں اچھا پرفارم کر کے پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل پلیٹ فام ہے کیونکہ اس میں ورلڈ کلاس پلیئرز آئے ہوتے ہیں ، جب آپ اچھا پرفارم کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کو خود پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے اچھے کھلاڑی ہیں۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے باعث ایک سال کے دوران زمین سے آسمان پر آگیا ہوں لیکن میری پہلی ترجیح ہوتی ہے کہ میں پاکستان کے لیے اچھا کروں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس کے لیے جتنا اچھا ہو سکے ہمیں پرفارم کرنا چاہیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا اور اس کے بعد انگلیڈ کے کپتان جوئے روٹ ی وکٹ ایک یادگار لمحہ ہے۔قومی ٹیم کے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ چار روزہ کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بناؤں اور اس حوالے سے کاؤنٹی کرکٹ سے بھی بات چل رہی ہے، کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کھیلوں۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا ہوگئے اور میچز دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ چونکہ لاہوری ہیں اس لیے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔اعصام الحق نے کہا کہ ’’اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے جب پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں، اس بار کچھ میچز لاہور اور فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہت بہتر ہوگئی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میچز کے انعقاد کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تعاون بھی پاکستان کو درکار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے۔اعصام الحق نے کہا کہ ٹینس کے میچز آہستہ آہستہ پاکستان میں ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہم جہاں بھی جائیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح ٹینس کی بھی لیگ ہوسکتی ہے۔

ہارٹ اٹیک سے انتقال کرنے ووالی نامور بالی ووڈشخصیات ،وجہ ہارٹ اٹیک یا کچھ اور

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والی شخصیات میں سری دیوی تنہا نہیں بلکہ اس فہرست میں کئی دیگر نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔
بالی ووڈ سے وابستہ بہت سی ایسی نامور شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا اور ان کی اداکاری کو ا?ج بھی یاد کیا جاتا ہے لیکن اوروں کے دلوں میں بس جانے والی ایسی شخصیات دل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے رخصت ہوئیں۔بالی ووڈ کے ماضی کے نامور اداکار دیو ا?نند 26 ستمبر 1923 کو غیر منقسم پنجاب کے ضلع گورداس پور کی تحصیل شکر گڑھ میں پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی پاکستانی پنجاب میں حاصل کی بعد ازاں انہوں نے ایک اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی اور لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 90 کی دہائی کے مقبول اداکار اور سلمان خان کے گہرے دوست اندر کمار کا انتقال بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہوا وہ گزشتہ سال 43 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔معروف اداکار اوم پوری نے بھارتی اور پاکستانی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث بھارت کا چوتھا بڑا سویلین ایوارڈ پدما شری اپنے نام کیا، وہ 66 برس کی عمر میں دQل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔بالی ووڈ میں سب سے زیادہ درد مند ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریما لاگو نے اپنے فنی کرئیر کا ا?غاز مراٹھی فلموں سے کیا اور بہت سی بالی ووڈ کی فلموں میں بھی اداکاری کی جوہر دکھائے اور 59 سال کی عمر میں دل کے دورے کے باعث چل بسیں۔مزاحیہ اداکار رزاق خان نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ”روپ کی رانی چوروں کا راجا“ سے اپنے فلمی سفر کا ا?غاز کیا اور اپنے کیرئیر میں 90 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے عمر کے ا?خری ایام میں دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر باندرا کے ہولی فیملی اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔