پاکستان گرے لسٹ میں شامل ، بلیک لسٹ میں ہو گا یا نہیں سفارتی پالیسیوں نے کیا تیر مارا ۔۔۔؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں کی فہرست (گرے لسٹ) میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں آنے کا ابھی کوئی خدشہ نہیں ہے۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ پیرس میں 23 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں امریکا اور برطانیہ کی اس تجویز پر فیصلہ کیا جانا تھا کہ پاکستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں (گرے لسٹ) میں شامل کیا جائے یا نہیں۔اس حوالے سے اجلاس کے اختتام سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹس شائع کرنا شروع کردیں کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔تاہم اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کا نام موجود نہیں تھا۔اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف کی ترجمان الیگزینڈر ڈانیالے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور اس دوران اگر پاکستان نے یہ اقدامات نہ اٹھائے تو اس کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔بعدازاں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ پاکستان کو جون تک ‘گرے لسٹ’ میں شامل کردیا جائے گا۔

اسپاٹ فکسنگ، شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹر شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 3 شقوں کی خلاف ورزی پر شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ کیا تھا۔ان پر کھلاڑیوں کو ا±کسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں گزشتہ سال 21 اپریل سے سماعت شروع ہوئی اور ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی معطل کیا گیا تھا، جبکہ ناصر جمشید کو سہولت کاری کے الزام میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں محمد عرفان کو بکی سے رابطوں کی بروقت اطلاع نہ دینے پر پی سی بی ڈسپلنری پینل کی جانب سے معطلی اور جرمانے کی سزا سنائی، جو وہ کاٹ چکے ہیں۔

دبئی میں پھولوں سے دنیا کا سب سے بڑا مکی ماﺅس تیار

دبئی (ویب ڈیسک )یوں تو رنگ برنگے پھول آپ نے دیکھے ہی ہوں جن کی دلفریب مہک آب و ہوا کو نہ صرف ترو تازہ کر دیتی ہے بلکہ ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے ۔ دبئی میں انہی لاکھوں خوبصورت پھولوں سے تیار کردہ مکی ماﺅس کا فن پارہ تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا گیا ۔ جی ہاں دبئی کے مریکل گارڈن کی انتظامیہ نے پھولوں دیو ہیکل مجسمہ بنانے کی ٹھانی اور 100 سے زائد مزدوروں نے مل کر ایک لاکھ رنگ برنگی پھولوں کا استعمال کرتے ہوئے 18 فٹ اونچا مکی ماﺅس کا مجسمہ تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ۔

سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی

ممبئی(ویب ڈیسک)آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں شرکت کیلئے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ہیمامالنی اور ایشوریا رائےبچن سمیت تمام بڑے بالی ووڈ اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چار روز قبل دبئی میں دم توڑنے والی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج اداکی جائیں گی۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی چند روز قبل اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں۔
تاہم کسی کو کیا خبر تھی کہ شادی کی تقریب میں خوشی خوشی شرکت کرنے والی اداکارہ سری دیوی کا یہ آخری سفر ہے۔ چار روز قبل سری دیوی کی موت کی خبر نے ان کے گھروالو ں سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

 
ابتدا میں ان کی موت کی وجہ دل کادورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم فرانزک رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی اپنی موت سے قبل نشے میں تھیں اور ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے  اداکارہ کی لاش تفتیش کیلئے دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کردی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی لاش واپس بھارت لانے میں تاخیر ہورہی تھی ، تاہم گزشتہ روز تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ جسے بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی لایا گیا۔

سری دیوی کی میت آج صبح ممبئی لوکھنڈوالا میں سیلیبریشن اسپورٹس کلب میں رکھ دی گئی تھی جہاں ان کا آخری دیدار کرنے کیلئے ان کے گھروالوں سمیت بالی ووڈ کی تمام بڑی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر اسپورٹس کلب کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، سونم کپور، ہیمامالنی، کاجول، اجے دیوگن، ریکھا، ایشوریا رائےبچن، جیا بچن سمیت بالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑےاسٹارز اسپورٹس کلب پر پہنچ گئے ہیں۔

 

ثناءبچہ کی ڈیرن سیمی کیساتھ تصاویر پر ہنگامہ

دبئی(خصوصی رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی ہر دلعزیز ہیں اور پاکستان میں سپرسٹار کا درج رکھتے ہیں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ان سے ملاقات کرے اور ایک تصویر بنوائے تاکہ ملاقات کے یہ یادگار لمحات ہمیشہ کیلئے کیمرے کی آنکھ میں قید ہو جائیں۔پشاور زلمی کی گڈ ول برینڈ ایمبیسڈر ثنابچہ کی بھی ڈیرین سیمی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ایک تصویر بنوانے کا فیصلہ کیا لیکن جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور ثنابچہ کو آڑے ہاتھوں لینے کے علاوہ ڈیرین سیمی کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔یہ تصویر سامنے آئی تو صارفین نے ثنابچہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈیرین سیمی ایک غیر مسلم ہے اور وہ مسلمان ہیں۔ انہیں تصویر بنواتے وقت فاصلہ اور اپنی ثقافت کا خیال رکھنا چاہئے۔محمد فہد قریشی نے لکھا یہ خاتون بھول گئی ہے کہ یہ مسلمان ہے۔ دیکھو یہ کیسے ایک غیر مسلم کیساتھ کھڑی تھی ۔

احد چیمہ کے نیب کو اہم راز افشاء، فواد حسن فواد ہوشیار ، شکنجہ تیار

لاہور (اپنے سٹاف ر پورٹر سے‘ چینل ۵ رپورٹ) کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے ا حد چیمہ کی تمام غیر منقولہ جائیداد اور بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کےا گےا ہے۔ نےب ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ا حد چیمہ کی تمام تر منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کامبےنہ طو ر پر ریکارڈ حاصل کر لیاہے جبکہ ٹیم آئندہ پیشی پر عدالت سے احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور پراپرٹی منجمد کرنے کی استدعا کرے گی ۔ ذرا ئع کے مطا بق احد چیمہ نے ایف بی آر کے روبرو خود کواندرو ن ملک اربوں روپے مالیت کی21 جائیدادوں کا مالک بیان کیا ہے۔وہ کوٹ مومن میں 20کنال زرعی اراضی،بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134کنال12مرلہ اور 113کنال19مرلے زرعی اراضی کا مالک ہیں ۔لاہور کے کرباٹھ گاوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے تین کنال کے پلاٹ، لاہور کنٹونمنٹٹ میں4کروڑ روپے سے زائد مالیت کے8کنال کے پلاٹ احد چیمہ کی زیر ملکیت بتائے گئے ہیں۔موضع کرباٹھ میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی 28کنال16مرلے زرعی اراضی، موضع کرباٹھ میں ڈیرھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے تین کنال کے پلاٹ احد چیمہ کے ہیں۔ ماڈ ل ٹاون لاہور میں10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی،ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر D 70۔1 کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پلاٹ نمبر 71 احد چیمہ کی ملکیت ہے ۔بنک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈلاہو ر میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2پلاٹ۔سی ڈی اے اسلام آباد کے بلاک 143میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کے فلیٹ A1، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہل لاک ویواسلام آباد میں فلیٹ نمبر1004ڈی احد چیمہ کا ہے۔ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ،فیدڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن (پی ایچ ایف)میں 50 لاکھ روپے سے زئد مالیت کے پلاٹ احد چیمہ کی زیر ملکیت ہے ۔احد چیمہ کی ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی اسکام آباد میں قسطوں پرلئے گئے پلاٹ، ایف جی ای ایچ ایف (G۔13)میں بھی قسطوں پر لیئے گئے ایک پلاٹ اور فیصل ریزیڈنشیا اسلام آباد میں قسطوں پر لیے گئے دو پلاٹس کے مالک ہےں،نیب نے آئندہ احد خان چیمہ کی تمام جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔نیب، 5مارچ کو نیب، احتساب عدالت کے روبرو احدچیمہ کی تمام جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے لیے کی درخواست کریگی،عدالتی منظوری کے بعد احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کردیا جائیگا، نےب ذرا ئع نے یہ بھی د عوی ٰ کےا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف تسلی بخش ثبوت حا صل کر لئے گے ہیں جبکہ مزےد تفتےش کی جا ر ہی ہے جو 5ما ر چ کو احتساب عدا لت میں پےش کئے جا ئےں گے۔

شیخ رمضان نے رائل پام سے لوٹے پیسے ملتان سلطان پر لگا دئیے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سابق وفاقی وزےر رےلوے لےفٹےننٹ (ر) جاوےداشرف قاضی،سابق ڈائرےکٹر مارکےٹنگ رےلوے خالد نقی کے ساتھ ملی بھگت کرکے رائل پام گالف اےند کنٹری کلب کے لئے رےلوے کی 140ایکٹر اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر حاصل کرکے قومی خزانے کو 2ارب روپے کا ٹےکہ لگانے والے حسنےن کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائرےکٹر شےخ رمضان ای سی اےل مےں نام ڈلنے کے خوف سے دبئی فرار ہوگئے ہےں ۔ قومی خزانے کا اربوں روپے لوٹ کر پاکستان سپر لےگ کی ٹےم ملتان سلطان خرےد لی۔ نےب نے غےر قانونی 140اےکٹر کی زمےن حاصل کرنے کی تحقےقات کا دائرہ کار وےسع کردےا ۔تفصےلات کے مطابق 2001ءمیںریلوے گالف اینڈ کنٹری کلب کی ایک سو چالیس ایکڑ انتہائی قیمتی اراضی کو نہایت سستے داموںحاصل کرنے کے لئے حسنےن کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر شےخ رمضان نے سابق وفاقی وزےر رےلوے لےفٹےننٹ (ر) جاوےداشرف قاضی،سابق ڈائرےکٹر مارکےٹنگ رےلوے خالد نقی سے ملی بھگت کرکے رائل پام گالف اےنڈ کنٹری کلب کے لئے غےر قانی طور پرحاصل کی تھی جس سے قومی خزانے کواس وقت کے حساب سے دو ارب سے زائد جبکہ ابتک کے نقصان کا تخمینہ اربوں لگایا گیا ہے ۔نےب نے رمضان شیخ کی جانب سے ریلوے حکام کے ساتھ ساز باز کرکے غےر قانونی اراضی کلب کو دےنے کے خلاف تحقےقات کا آغاز کردےا ہے جس سلسلہ مےں اس کیس میں مطلوب مذکورہ تےن افراد کے نام ای سی اےل مےں ڈالنے کے لئے وزارت کو درخواست ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد نیب کی جانب سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے پر تحقےقات کی جائےں گی جس میں سب سے پہلے انہیں نوٹسز جاری کرتے ہوئے نےب بلایا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی اس کیس کے حوالے سے تحقیقات کرتی رہی ہے جہاں سے کیس نیب کو منتقل ہوا تھا۔2015میںقومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ زمین کے کرایہ کی مد میں 52 روپے43پیسے کی بجائے صرف چار روپے فی گز کے حساب سے معاہدہ کیا گیا تھاجس کے حساب سے رقم دس ارب روبنتی ہے۔ذرائع نے بتاےا کہ رائل پام گالف اےنڈ کنٹری کلب کے لئے رےلوے کی غےر قانونی طور پر زمےن حاسل کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹےکہ لگاےا گےا اور مہنگے داموں کلب کی ممبر شپ فروخت کرکے اربوں روپے کمائے گئے جس کے بعد پاکستان سپر لےگ مےں اربوں روپے مالےت کی ٹےم ملتان سلطان خرےدی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب بسنت کی اجازت ہے یا نہیں؟؟؟ بسنت کی اجازت کیلئے لارڈ مئیر آفس میں درخواست جمع

لاہور(ویب ڈیسک)دسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسو ایشن نے بسنت کی اجازت کیلئے لارڈ میئر آفس میں درخواست جمع کر وا دی ہے۔درخواست میں لارڈ میئر لاہور کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بسنت کی اجازت مل گئی ہے۔

لگدی لاہور دی آ نہیں یہ تو سرگودھا کی فاطمہ حبیب دبنگ موٹر سائیکل سوار خاتون ہیں فاطمہ کیسے اپنے خاندان کوسپورٹ کرتی ہیں سب جانئیے کلک میں ۔۔۔

سرگودھا (ویب ڈیسک)بڑی سی چادر میں خود کو لپیٹ کر موٹر سائیکل کی سواری کرتی فاطمہ حبیب سرگودھا کے گاﺅں چک 28 کی رہائشی ہے ، وہ اس علاقے کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نہ صرف بائیک چلا نا سیکھیں بلکہ باقاعدگی سے چلا بھی رہی ہیں ، والد کے انتقال کے بعد 6 بہنوں اور 3 سالہ بھائی کی ذمہ داری فاطمہ اور والد کی موٹر سائیکل نے اٹھا لی ۔ فاطمہ سرگودھا کی سڑکوں پر بے خوف و خطر اعتماد سے سفر کرتی ہیں ، وہ خود کو کسی سے کم نہیں سمجھتیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمت ہو اور گھر والے بیٹیوں کا ساتھ دیں تو کچھ بھی نہ ممکن نہیں ۔ کچھ لوگ مجھے موٹر سائیکل چلاتا دیکھ کر ہنستے بھی ہیں مگر انہیں ایسا نہیں کرنا چائیے بلکہ ان کو خوش ہونا چائیے کہ ایک لڑکی اپنی اور اپنے کنبے کی ذمہ داری خود اٹھا رہی ہے ۔

کینگروز سے دو دو ہاتھ , جنوبی افریقہ کیلئے درد سر بن گیا , وکٹ کیسے کریں تیار ، کیسے ہوں ہوشیار

ڈربن (ویب ڈیسک)جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ا پہلا میچ کل سے کنکگز میڈ ، ڈروبن میں کھیلا جائیگا ۔ سیریز میں وکٹوں کی تیاری ، جنوبی افریقہ کے لیے درد سر بن گئی