پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے، ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2018 کا پہلا ٹوئٹ ہی پاکستان سے متعلق کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کو گزشتہ 15 سالوں کے درمیان 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، اور ہمارے رہنماو¿ں کو بے وقوف سمجھا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا کہ ہم افغانستان میں جن دہشت گردوں کو تلاش کرتے ہیں پاکستان انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، لیکن اب مزید نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان پر متعدد بار دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔

ٹرمپ کے دھمکی آمیزرویہ کے بعد پاکستان کامنہ توڑ جواب

کراچی (ویب ڈیسک)خواجہ آصف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر رد عمل ظاہر کردیا، کہتے ہیں جلد امریکی صدر کو جواب دیں گے، حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا ہے دنیا کو بتائیں گے۔امریکی صدر کے پاکستان ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے واضح طور پر کہا

بیت المقدس کے معاملہ پر عبرتناک شکست کے بعد ٹرمپ نے توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کر لیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی رہنماو¿ں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان امریکی رہنماو¿ں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے کیویزاسکواڈ کا اعلان

آکلینڈ(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔گرین شرٹس کو اسپن جال میں الجھانے کیلیے ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، 13 رکنی اسکواڈ میں کین ولیمسن کپتان، ٹوڈ ایسٹل، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم سا?تھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔نیشنل سلیکٹر گیون لیزر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اوپنر جارج ورکر کو ٹایم سے باہر کرنا مشکل فیصلہ تھا، مارٹن گپٹل دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور انکی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے، جارج ورکر کو مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میں میچ سے ہو گا، 9 جنوری کو دوسرا ون ڈے نیلسن، 13 جنوری کو تیسرا ون ڈے ڈونیڈن، 16 جنوری کو چوتھا ون ڈے ہیملٹن جبکہ 19 جنوری کو پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

ایٹم بم کا بٹن ہر وقت پاس رکھتا ہوں، رہنما شمالی کوریا

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ایٹم بم چلانے کا بٹن ہر وقت ا±ن کے دفتر کی میز پر موجود ہوتا ہے، تاہم جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی پوری سرزمین شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی دسترس میں ہے اور یہ کوئی دھمکی نہیں ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے جو امن سے محبت کرتی ہے، اس لیے جب تک شمالی کوریا پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی ، جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔اپنے خطاب میں مفاہمت پسندانہ لہجہ اخیتار کرنے کے باوجود کم جونگ کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کو بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے چاہئیں اور ان کی تنصیب میں تیزی لانی چاہیے، انھوں نے اپنی قوم کو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کےلئے تیاررہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ متعدد مرتبہ جوہری میزائل تجربے کے سبب اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرسخت اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

بھارت کرکٹ کی جنگ سے بھی بھاگ گیا ۔۔۔پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان مسترد کردیا۔بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز سے راہ فرار اختیار کرلی اور سرحدی کشیدگی کا بہانہ بناتے ہوئے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ کسی نیوٹرل وینیو پر بھی دونوں ممالک میں سیریز نہیں ہوسکتی۔سشما سوراج کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی۔ سشما سوراج نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پاکستان پر سرحدی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ ڈپلومیسی کے لیے حالات سازگار نہیں۔دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ انسانیت کے ناطے خواتین اور معمر قیدیوں کی رہائی تو زیر غور ہے لیکن سرحد پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں

ٹرمپ اپنی چالاکیوں سے باز نہ آیا ۔۔۔ ایران بارے اہم اعلان کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں پرامن مظاہرین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج درحقیقت تہران کی بدعنوان سیاسی پالیسیوں سے عوام کے نفرت کی دلیل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی عوام ملکی وسائل دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے لئے استعمال ہونے اور حکومتی بدعنوانی کے خلافپ رامن احتجاج کے لئے نکل آئے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کے لیے ریاستی تشدد کا استعمال ناقابل قبول ہے۔اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے ایرانی عوام کے اظہار رائے کے حق اور دیگرحقوق کا احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایران میں ہونے والے پرامن مظاہروں کو دیکھ رہی ہے۔

شوہر نے بیوی کی شادی کروادی

پٹنہ(آئی این پی) بھارت میں شوہر نے بیوی کی شادی کرادی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے 10سال بعد2بچوں کی ماں ہونے کے باوجود شوہر کوبیوی کے دوسرے شخص سے مراسم کی اطلاع ملی تو وہ ناراض نہیں ہوا جبکہ شوہر عموما ایسے واقعات پر تشددپر اتر آتے ہیں یا تھانے اور کورٹ کچہری کا رخ کرتے ہیں مگر اسکے برعکس معاملہ سامنے آیا۔ شوہر کوجب بیوی کی بابت علم ہوا تو اس نے طلاق دیدی اور پھر بیوی اور اسکے دوست کو بلاکر عدالت لے گیا۔ وہاں کورٹ میرج کرائی اور تمام کارروائی مکمل کرانے کے بعد دونوں بچوں کو بھی ان کے حوالے کردیا۔