تازہ تر ین

بےنظیر کی شہادت سے زیادہ ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طاہرالقادری 10 جنوری تک کسی بھی تاریخ کو دھرنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ وہ دن آگئے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔ ہو سکتا ہے یہ دھرنے سے پہلے ہو جائے۔ ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کہ سب کے ہاتھ سے معاملات نکل جائیں۔ چند دنوں میں بڑی خونریزی ہونے والی ہے، امکان ہے کہ اس کی شروعات سرحدوں سے ہو۔ شہباز شریف سعودی عرب گئے نہیں بلوایا گیا ہے، وہ وہاں معافی مانگیں گے۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا پورا کھیل بنایا جا چکا ہے، خدا کرے یہ کامیاب نہ ہو۔ محترمہ کی شہادت کے بعد ملک میں جو حالات پیدا ہوئے تھے اس سے کئی گنا زیادہ حالات خراب ہونگے۔ حکمران اور سکیورٹی فورسز اس بات کو سنجیدگی سے لیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ رہے ہیں کہ سرحدی علاقوں سے خطرہ ہے۔ بلوچستان میں بھی مسلسل دھماکے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معلوم نہیں کہ وہ لمحہ گزر گیا یا نہیں۔ شہباز شریف سعودی عرب میں معافی مانگیں گے۔ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نہیں گئے ان کو بلوایا گیا ہے۔ این آر او کے بارے میں تو اب سب نے کہہ دیا کہ نہیں ہو رہا۔ نواز شریف کو بھی بلایا جا رہا ہے۔ انکی خواہش ہو گی کہ وہاں سے لندن جائیں۔ پی پی وفد کی قیادت قمرالزمان کائرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز ملک اسوقت کے اسحاق ڈار ہیں۔ مالی معاملات وہ دیکھتے ہیں۔ ناصر جنجوعہ نے نواز شریف سے ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بات کی ہوگی۔ کیا بات کی یہ کوئی نہیں جانتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل ملز 18 ویں ترمیم کے بعد حکومت سندھ کی نگرانی میں کر دی گئی ہے۔ 30 ماہ سے بند پڑی ہے۔ شکر ہے کہ نیب نے یہ کیس اٹھا لیا اسے منطقی انجام تک پہنچائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv