ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ لوگوں کو وطن پرستی پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے سینماﺅں میں فلم سے قبل قومی ترانہ دکھانے سے متعلق بحث پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حب الوطنی پر مجبور نہیں کیاجا سکتا اور وہ ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ فلم دکھانے سے پہلے قومی ترانہ پلے ہونا ضروری نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ ہم سکول میں نہیں ہیں جہاں دن کا آغاز قومی ترانے سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک سے پیار کرتی ہیں اور اس کے دفاع میں کچھ بھی کر سکتی ہیں۔
Monthly Archives: November 2017
95ممالک کے 602سائنسدانوںمیں مقابلہ ، پاکستانی ڈاکٹرنے اول آکروطن کا نا م روشن کردیا
برلن (خصوصی رپورٹ) جرمن وفاقی وزارت برائے تعلیم و تحقیق کی جانب سے 25 بین الاقوامی نوجوان سائنسدانوں کو ”گرین ٹیلنٹ ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ ان میں پاکستانی سائنسدان کاشف رسول بھی شامل ہیں۔ ستائیس اکتوبر کو برلن میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈ پانے والے 33 سالہ ڈاکٹر کاشف کی تحقیق پائیدار اور سستے طریقے کے ذریعے پینے کے پانی کو آلودگی سے پاک کرنے کے عمل پر مبنی ہے۔ گرین ٹیلنٹس پائیدار ترقی میں اعلیٰ صلاحیتوں کے بین الاقوامی فورم کی تقریب میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 نوجوان سائنسدانوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 9 ویں گرین ٹیلنٹ مقابلے میں مجموعی طور پر 95 سے زیادہ ممالک سے 602 سائنسدانوں کے مابین مقابلہ ہوا۔ فاتح ممالک کی فہرست میں پہلی مرتبہ مصر‘ فیجی‘ عراق‘ سلواکیہ ‘ سویڈن اور یوگنڈا کے نوجوان سائنس دان بھی شامل ہیں۔
پارلیمنٹ قا نون ساز ادارہ ارکان کا کام سڑکیں بنانا سیوریج چیک کرنا نہیں
کراچی (اے این این) سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن آئیں گے اور پھر شاید واپس نہ جاسکیں،نواز شریف جیل ضرور جائیں گے ،مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا۔منظور وسان نے اسمال انڈسٹریز کے دفاتر کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خوابوں کا دور ختم ہوگیا ،اب پیش گوئیاں کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران کہتے ہیں زرداری جیل جائے گا،میں کہتاہوں عمران خان جیل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا مستقبل نظر نہیں آرہاہے،مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا جبکہ مستقبل میں مریم نواز یا شہباز شریف بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا نواز شریف کی ٹکراو کی عادت ہے وہ ٹکراو کرینگے، انکی محاذ آرائی کا نتیجہ نومبر میں آجائیگا۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے کام نکلوانے والوں نے کچھ کام نکلوالیا جبکہ کچھ نکلوانا باقی ہے، جب مکمل کام نکلوالیا جائیگا تب ان کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کو آئندہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی،گرینڈ الائنس سے کام لےکر اس کو بھی خدا حافظ کہہ دیں گے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں کو جیل جانے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیئے، ماضی میں بھی ایسے الائینس بنتے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی میئر بہت پہلے سے کام کرنا نہیں چاہ رہے تھے، اگلے الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔منظور وسان نے مزید کہا کہ اسمال انڈسٹریز کومضبوط کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اسمال انڈسٹریز کو 20 سال پہلے کی طرح فعال بناناہے۔
اوبر اور کریم استعمال کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
پنجاب (ویب ڈیسک)پنجاب میں اوبر اور کریم سمیت تمام آن لائن شیئررائیڈنگ سروسزسے منسلک گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیارکرلی گئی ہے، اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محکمہ ٹرانسپورٹ اورمحکمہ ایکسائز نے پالیسیتجاویزصوبائی حکومت کو ارسال کردیں جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے تحت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کروانا ہوگی اور ان گاڑیوں کا کمرشل ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، یہ شیئر رائیڈنگ گاڑیاں عارضی طور پر کمرشل رجسٹرڈ ہوسکیں گی اور گاڑی کا مالک جب چاہے اس کی کمرشل رجسٹریشن ختم کرواسکے گا۔یئررائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا اوراس اقدام سے شہریوں کو محفوظ ، آرام دہ اورسستے سفرکی سہولت مہنگی پڑجائے گی۔واضح رہے کہ چند ماہ پہلے شیئرائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل استعمال کی بنیاد پرلاہور،کراچی اوراسلام آباد میں یہ سروسزمعطل کردی گئی تھیں۔