لاہور (خصوصی رپورٹ) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف میاں بیوی فنکار جوڑی ارباز خان اور خوشبو خان کے درمیان سخت اختلافات اور طلاق تک ہونے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور دونوں نے اکٹھے مجالس میں آ کر یہ افواہیںختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان کے آپسی اختلافات کی کہاں سے خبریں مل جاتی ہیں حالانکہ وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں، البتہ ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ پشتو فلموں کی عکسبندی کے سلسلے میں شمالی علاقہ جات میں ہیں اور لوگوں کو بلاوجہ جھوٹی خبریں بنانے کا موقع مل جاتا ہے۔ اداکارہ شین کی رہائش گاہ گارڈن ٹاﺅن میں ہونے والی مجلس میں دونوں نے اکٹھے شرکت کی اور اکٹھے ہی بیٹھ کر نیاز بھی کی اور وہاں موجود کئی شوبز شخصیات انہیں اکٹھا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ دونوں کا کہنا تھا کہ وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں جو سکول جاتے ہیں۔ لہٰذا کوئی بھی ان کے درمیان اختلافات کی خبروں کو سچ نہ مانے ۔ ارباز خان کا کہنا تھا کہ خوشبو خود جتنا کام شوبز میں کرنا چاہیں وہ کریں انہیں کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔
Monthly Archives: September 2017
ابوظہبی ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ
ابو ظہبی: ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل سلوا نے کیا تاہم اوپننگ کھلاڑی خواطر خواہ آغاز فراہم نہ کرسکے اور 34 کے مجموعی اسکور پر کوشل سلوا حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن آنے والے تھریمانے نے 35 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔35 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کرونارتنے اور مینڈس نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 35 کے مجموعی اسکور پر مینڈس یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز کو کیچ دے بیٹھے، اس وقت سری لنکا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے ہیں جب کہ کرونارتنے 93 اور چندیمل 37 رنز پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 جب کہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو اُڑا دینگے کپتان نے نیا منصوبہ تیار کرلیا
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت اداروں کا احترام نہیں کرتی مینڈیٹ ری فریش کرانا ہوگا۔ آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو اڑاکر رکھ دیں گے ۔ نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک مجرم کے ملازم بنے ہوئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے ۔ ماڈل ٹاﺅن میں دن دہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا حکمرانوں نے ہر جگہ وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے ۔ انہوںنے کرپشن کیلئے اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ تھا، ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے، مجھے کیس میں کوئی فرقہ وارانہ رنگ نظر نہیں آیا، یہ سب اپنے آپ کو بچانے کےلئے بہانے بنا رہے ہیں،مریم نواز کا سیاست میں چوہدری نثار علی خان سے کوئی تقابل نہیں پھر بھی مریم کو آگے لایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا آپس میں مک مکا ہے،جو الیکشن کمیشن تشکیل دیا اس پر کوئی اعتماد نہیں ، آئی بی چیف کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں،2013میں ہماری تیاری پوری نہیں تھی،اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی مجھ سے زیادہ سینئر سیاستدان ہیں، مگر پارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے میرا نام تجویز کیا جائے، نواز شریف نے ہر جگہ اپنے وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے،وہ تو جعل سازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے،ہم نے اگر پارلیمنٹ میں پورے نمبر لے بھی لئے تو انہوں نے رشوت چلا دینی ہے، جو مرضی کرلیں ہم انکوہرا دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ہم مقروض ہو رہے ہیں اور ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے، انہوں نے آئی بی، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور نیب میں اپنے بندے بٹھائے اور کرپشن کا پیسہ باہر بھجوایا۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ملک کی اخلاقیات خراب کی ہیں، یہ ایک کرپٹ کو پارلیمنٹ کا سربراہ بنانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، چین نے پچھلے تین سال میں اپنے 240وزیر نکال دیئے ہیں جو کہ کرپشن میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے بچے عدالت میں جعلی کاغذات دے رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی بڑی بات ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف کے امیدوار ہو سکتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مک مکا کر کے الیکشن کمیشن تشکیل دیا، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی چیف کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ہم نے اگر پارلیمنٹ میں پورے نمبر لے بھی لئے تو انہوں نے رشوت چلا دینی ہے، ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں ہم انکوہرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کو بچایا، نواز شریف کو جنرل جیلانی اور جنرل ضیاءآگے لے کر آئے، اس کو تو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، نواز شریف لفافہ جرنلزم لے کر آئے،1985کے بعد پاکستان میں رشوت کلچر کا آغاز ہوا، جس کے ذمہ دار جنرل ضیاءاور نواز شریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرٹ پر کتنے لوگ لائے ہیں،انہوں نے کرپشن کےلئے اداروں کو تباہ کر دیا ہے، کرپشن کی خاطر اداروں میں کرپٹ افراد کو بٹھایا گیا، نواز شریف تو جعل سازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں پارٹی کا آپس میں مک مکا ہے،دونوں آپس میں ملی ہوئی ہیں، ہمیں اس الیکشن کمیشن پر اعتماد ہی نہیں ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں،2013میں ہماری تیاری پوری نہیں تھی،اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں کو شرم نہیں آتی، وہ الیکشن کےلئے زکوٰة کا پیسہ استعمال کرتے ہیں، انہوں نے نجم سیٹھی جیسے آدمی کو کرکٹ پکڑوا دی،عطاءالحق جیسے اپنے بندے کو پی ٹی وی میں بٹھا دیا، ہر جگہ انہوں نے اپنے وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا سیاست میں چوہدری نثار علی خان سے کوئی تقابل نہیں بنتا، پھر بھی مریم کو آگے لایا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے، اب بھی کہتا ہوں کہ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ تھا، ماڈل ٹاﺅن میں دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا، مجھے کیس میں کوئی فرقہ وارانہ رنگ نظر نہیں آیا، یہ سب اپنے آپ کو بچانے کےلئے بہانے بنا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مجھ سے زیادہ سینئر سیاستدان ہیں، مگر پارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے میرا نام تجویز کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ، ہم غربت کے خاتمہ کے لئے چین سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، پاک چین دوستی خطے کےلئے نعمت کا درجہ رکھتی ہے ۔ وہ بدھ کو چین کے سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس میں پاک چین تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ ہے ۔ پاک چین دوستی خطے کےلئے ایک نعمت کا درجہ رکھتی ہے ، پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کےلئے دعا گو ہیں ، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمہ کےلئے چین سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عمران خان کے خواب چکنا چور ، آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کردیا
لاہور( این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرکے حمایت حاصل کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوںکے بعد آصف علی زرداری نے خود خورشید شاہ کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی کی قیادت پر عزم ہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر کے اس تحریک کو ناکام بنایا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے رابطوں سے قبل سید خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
کلبھوشن یادیو کو ہمارے حوالے کردو اور بدلے میں ۔۔۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کئے جا سکتے ہیں، بھارت کی جانب سے افغان سکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعےپاکستان کوکی جانے والی پیشکشخواجہ آصف سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشا سوسائٹی فورم کو دیے جانے والے انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پیشکش کی تھی کہ کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں اور کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے افغانستان میں جتنا بھی کام کیا ہے وہ پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ ہے جس سے بھارت کے عزائم کا پتہ چلتا ہے، افغانستان کی معاشی ترقی میں ہاتھ بٹانے اور مددکرنے کادعویٰ کرنے سے پہلے دنیا یہ دیکھے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت کی مدد سے کونسی معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں بلکہ فغانستان کی حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جڑیں افغانستان میں ہیں بالخصوص 2014میں پشاور کے آرمی پبلک سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی افغانستا ن میں موجود ہےجس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پاکستان کو کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی ۔
روزگار کے لاکھوں مواقع وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کوبڑی خوشخبری سُنادی
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ےہاں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ چینی وفدنے پنجاب میں انفراسٹرکچر سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہارکےا۔ چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی (Mr. Zhuo Lei) نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بنا پر چین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ چینی عوام شہبازشریف کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیز رفتار اور شفافیت سے تکمیل کیلئے شہبازشریف نے دن رات کام کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے عوام کی دوستی بے مثال ہے اورہم وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے ساتھ انفراسٹرکچرز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ”پنجاب سپیڈ“ کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے چےنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم کیلئے مثال بن چکی ہے اوردونوں ممالک مےںمضبوط معاشی تعاون موجود ہے۔معاشی و تجارتی سرگرمےاں بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پےدا ہوئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار فضا موجود ہے۔ چینی کمپنی کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چےنی کمپنی پنجاب مےں کھلے دل سے سرماےہ کاری کرے اسے ہر طرح کی سہولتےں فراہم کی جائیں گی۔ چےنی وفد کی قیادت چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی (Mr. Zhuo Lei) کر رہے تھے۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاﺅسنگ، مےنےجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔:چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی (Mr. Zhuo Lei) نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کے دوران پاک چےن دوستی کو فروغ دےنے اورسی پےک کے منصوبوں پر انتہائی تےزرفتاری اورشفافےت کے ساتھ عملدرآمد ےقےنی بنانے پر ان کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعرےف کی اور کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بنا پر چین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ چینی عوام شہبازشریف کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیز رفتار اور شفافیت سے تکمیل کیلئے شہبازشریف نے دن رات کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آخر کار وہی ہو گیا ،شاہ محمود قریشی کی چھٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر، عمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں عہدہ سنبھالیں گے، جہانگیر ترین کے زیر قیادت تشویش میں مبتلادھڑے کو یقین دہانی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پارٹی واضح طور پر دھڑے بندی کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی جس میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن لیڈر عہدہ سنبھالنے کی بھرپور مخالفت کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمرا ن خان کو اپوزیشن لیڈر بنا یا جائےگا اور اس حوالے سے اقدامات کئیے جا ئیں ۔لیکن بعد میں شاہ محمود قریشی کا نام بطور اپوزیشن لیڈر سنائی دیا جانے لگا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اعلان کر دیا تھا اور جہانگیر ترین کی زیر قیادت ایک بڑا دھڑا سامنے آگیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ پارٹی میں پھوٹ پڑنے اور دھڑنے بندی پر عمران خان تشویش میں مبتلا تھے اور اب آخرکار جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کے دھڑے کو ان کے تحفظات دور کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی نہیں بلکہ عمران خان ہی اپوزیشن لیـڈر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
سنی لیون کا ”راگنی ایم ایم ایس“ کے سیکوئل میں کام سے انکار
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون نے ماضی کی مشہور فلم ”راگنی ایم ایم ایس“ کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیاکے مطابق فلمساز ایکتا کپور کی مشہور فلم ” راگنی ایم ایم ایس ریٹرن“ میں اداکاری کیلئے جب سنی لیون سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یہ فلم کرنے سے صاف انکار کردیا۔اداکارہ سنی لیون نے اس سیریز کی گزشتہ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یوا ین پی کے مطابق ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ ان کے فلمی کیرئیر کی ایک اہم فلم رہی ہے۔ تاہم اس کے آئندہ سیکوئل میں سنی کی جگہ اب کوئی اور اداکارہ یہ کردار کریںگی۔واضح رہے کہ سنی لیون ان دنوں اپنی نئی بالی وڈ فلم ” تیرا انتظار“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار ارباز خان دکھائی دیں گے۔حال ہی میں فلم” بھومی“میں سنی لیون نے آئٹم نمبرپیش کیا تھا۔
ایشوریہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ تیسری بارفلم میں کام کرنے پر خوشی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ وہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ فلمساز راکیش او پراکاش مہرا کی فلم ”پھنے خان “ میں تیسری بار اکھٹے جلوہ گر ہوں گے اور انہیں ایشوریہ کے ساتھ فلم کی عکسبندی کا بے حد انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ایشوریہ رائے کے ساتھ تیسری بار فلم میں کام کرنے کا موقع ملا اور ان کے ساتھ اکتوبر میں فلم کی عکسبندی شروع شروع ہو گی۔واضح رہے کہ انیل کپور اور ایشوریہ رائے اس سے قبل فلم ”تال “ اور” ہمارا دل آپ کے پاس ہے“ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔
اداکارہ میرا کی دوبارہ ماہرہ خان پر لفظوں کی گولا باری
لاہور (شوبز ڈیسک)کوئین اداکارہ میرا نے ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان پر لفظوں کی گولا بھاری شروع کر دی ۔فلمسٹار میرا نے ماہرہ خان کی بھارتی اداکارہ رنبیرکپور کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان خودغرض،کرپٹ اور نشے کی عادی ہے ۔ میں نے اس سے پہلے بھی ماہرہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا مگر کسی نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔میرا نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان سے کوئی داتی دشمنی نہیں ہے۔ مگر جو بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گی ۔میں اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی ۔
یش چوپڑا کی 85 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی
لاہور/ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ ہدایتکار یش چوپڑا کی 85 ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یش چوپڑا 27 ستمبر 1932ءمیں لاہور میں پیدا ہوئے اور 21 اکتوبر 2012ءمیں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلمی کیریئر کا آغاز کیا،انہوں نے 1959ءمیں پہلی فلم ”دھول کا پھول“ کی ہدایتکاری کی۔ انہوں نے 1971ءمیں یش راج فلمز کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی بنائی اور اس بینر تلے پہلی فلم ”داغ “ 1973 ءمیں بنائی ،انہوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری دی جن میں ”کبھی کبھی “ ، ”سلسلہ“ ، ” فاصلے “ ، ”چاندنی“ ، ”لمحے “ ، ”ڈر “ ، ”دل تو پاگل ہے “ ، ”ویر زارا “ ، ” جب تک ہے جان“ اور دیگر شامل ہیں جبکہ انہوں نے متعدد فلموں کی پیشکش بھی دی ۔جن میں”دوسرا آدمی “،”ہم تم “ ،ایک تھا ٹائیگر “ ،”دھوم 3 “ ، ”محبتیں “ ، ”بنٹی اور ببلی “ ،” آجا نچ لے “ اور دیگر متعدد فلمیں شامل ہیں۔انہیں فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اسحاق ڈار سماعت مکمل ہونے کے بعد بھی کمرہ عدالت میں کیا کرتے رہے؟ دیکھئے اہم خبر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو خاصے پریشان دکھائی دئیے اور سماعت مکمل ہونے کے بعد بھی کمرہ عدالت میں ہی بیٹھے رہے جس پر معزز جج کو کہنا پڑا کہ آپ جائیں، ہمیں اور بھی کیس سننے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کیلئے وقت پر پہنچے اورگیٹ کے باہر ہی گاڑی سے اتر کر تیزی سے اندر چلے گئے لیکن وہ جتنی دیر کمرہ عدالت میں رہے گم سم دکھائی دیئے اور سماعت ختم ہونے کے باوجود کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار جب بیٹھے رہے تو فاضل جج محمد بشیر چوہدری کو کہنا پڑا کہاب آپ لوگ جائیں، ہمیں اور بھی کیس سننے ہیں۔ کمرہ عدالت سے نکلنے سے قبل انوشہ رحمان نے اسحاق ڈار کو میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ دیا جس پر وہ تیزی سے چلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے اور عدالت سے روانہ ہو گئے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار جان سینا کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
لندن (آن لائن)شہرہ آفاق ریسلر جان سینا نے ریسلنگ سے سے ریٹائر ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ جان سینا مستقبل میں اداکاری اور ٹی وی اینکر بننے کے خواہشمند ہیں اور نو مرسی ایونٹ میں رومن رینز کےخلاف اپنا آخری ٹائٹل میچ کھیلیں گے۔دنیا بھر میں جان سینا کے کروڑوں مداح ان کے اس اقدام سے رنجیدہ نظر آتے ہیں کیوں کہ اس سے قبل ریسلنگ کے کئی سپر سٹار اس کو خیرباد کہہ چکے ہیں جس کی وجہ سے ریسلنگ ایرینا کی رونقیں ماند پڑتی جارہی ہیں۔


















