تازہ تر ین
imran

آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو اُڑا دینگے کپتان نے نیا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت اداروں کا احترام نہیں کرتی مینڈیٹ ری فریش کرانا ہوگا۔ آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو اڑاکر رکھ دیں گے ۔ نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک مجرم کے ملازم بنے ہوئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے ۔ ماڈل ٹاﺅن میں دن دہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا حکمرانوں نے ہر جگہ وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے ۔ انہوںنے کرپشن کیلئے اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ تھا، ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے، مجھے کیس میں کوئی فرقہ وارانہ رنگ نظر نہیں آیا، یہ سب اپنے آپ کو بچانے کےلئے بہانے بنا رہے ہیں،مریم نواز کا سیاست میں چوہدری نثار علی خان سے کوئی تقابل نہیں پھر بھی مریم کو آگے لایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا آپس میں مک مکا ہے،جو الیکشن کمیشن تشکیل دیا اس پر کوئی اعتماد نہیں ، آئی بی چیف کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں،2013میں ہماری تیاری پوری نہیں تھی،اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی مجھ سے زیادہ سینئر سیاستدان ہیں، مگر پارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے میرا نام تجویز کیا جائے، نواز شریف نے ہر جگہ اپنے وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے،وہ تو جعل سازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے،ہم نے اگر پارلیمنٹ میں پورے نمبر لے بھی لئے تو انہوں نے رشوت چلا دینی ہے، جو مرضی کرلیں ہم انکوہرا دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ہم مقروض ہو رہے ہیں اور ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے، انہوں نے آئی بی، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور نیب میں اپنے بندے بٹھائے اور کرپشن کا پیسہ باہر بھجوایا۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ملک کی اخلاقیات خراب کی ہیں، یہ ایک کرپٹ کو پارلیمنٹ کا سربراہ بنانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، چین نے پچھلے تین سال میں اپنے 240وزیر نکال دیئے ہیں جو کہ کرپشن میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے بچے عدالت میں جعلی کاغذات دے رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی بڑی بات ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف کے امیدوار ہو سکتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مک مکا کر کے الیکشن کمیشن تشکیل دیا، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی چیف کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ہم نے اگر پارلیمنٹ میں پورے نمبر لے بھی لئے تو انہوں نے رشوت چلا دینی ہے، ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں ہم انکوہرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کو بچایا، نواز شریف کو جنرل جیلانی اور جنرل ضیاءآگے لے کر آئے، اس کو تو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، نواز شریف لفافہ جرنلزم لے کر آئے،1985کے بعد پاکستان میں رشوت کلچر کا آغاز ہوا، جس کے ذمہ دار جنرل ضیاءاور نواز شریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرٹ پر کتنے لوگ لائے ہیں،انہوں نے کرپشن کےلئے اداروں کو تباہ کر دیا ہے، کرپشن کی خاطر اداروں میں کرپٹ افراد کو بٹھایا گیا، نواز شریف تو جعل سازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں پارٹی کا آپس میں مک مکا ہے،دونوں آپس میں ملی ہوئی ہیں، ہمیں اس الیکشن کمیشن پر اعتماد ہی نہیں ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں،2013میں ہماری تیاری پوری نہیں تھی،اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں کو شرم نہیں آتی، وہ الیکشن کےلئے زکوٰة کا پیسہ استعمال کرتے ہیں، انہوں نے نجم سیٹھی جیسے آدمی کو کرکٹ پکڑوا دی،عطاءالحق جیسے اپنے بندے کو پی ٹی وی میں بٹھا دیا، ہر جگہ انہوں نے اپنے وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا سیاست میں چوہدری نثار علی خان سے کوئی تقابل نہیں بنتا، پھر بھی مریم کو آگے لایا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے، اب بھی کہتا ہوں کہ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ تھا، ماڈل ٹاﺅن میں دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا، مجھے کیس میں کوئی فرقہ وارانہ رنگ نظر نہیں آیا، یہ سب اپنے آپ کو بچانے کےلئے بہانے بنا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مجھ سے زیادہ سینئر سیاستدان ہیں، مگر پارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے میرا نام تجویز کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ، ہم غربت کے خاتمہ کے لئے چین سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، پاک چین دوستی خطے کےلئے نعمت کا درجہ رکھتی ہے ۔ وہ بدھ کو چین کے سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس میں پاک چین تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ ہے ۔ پاک چین دوستی خطے کےلئے ایک نعمت کا درجہ رکھتی ہے ، پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کےلئے دعا گو ہیں ، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمہ کےلئے چین سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv