استعفیٰ؟, سب سے بڑی خبر نے تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحا ق ڈار 72گھنٹوں کے اندر مستعفی ہوکر بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ نوازشریف فوج اور عدلیہ کے کردار محدود کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ترامیم لانا چاہتے ہیں۔ زرداری نے نوازشریف کے ایلچی سے ملنے سے انکار کردیا۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میںکئے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو خوف ہے کہ اگر استعفے دیا تو گرفتار کرلیا جائے گا اس لئے وزارت چھوڑنے پر راضی نہیں ہیں۔ 2سے 3دن کے اندر وہ مستعفی ہوکر بیرون ملک چلے جائینگے۔

شریف خاندان کے وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن حرکت میں آگیا

لندن(آئی این پی)شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر آٹھ وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستانی ہائیکمیشن کو موصول ہوگئے،حسن،حسین،مریم نوازاور کپٹن صفدر کے 2,2وارنٹ گرفتاری شامل ہیںِ۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پرورانٹ گرفتاری لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہوگئے۔کل آٹھ ورانٹ گرفتاری موصول ہوئے جن میں حسن ،حسین ،مریم نواز اورکپٹن صفدر کے 2,2وارنٹ گرفتاری شامل ہیں،نیب نے ہائی کمیشن کو اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ ورانٹ کی تعمیل کرائی جائے۔

خواجہ آصف نے امریکہ،بھارت کو خوش کیا, کسی دشمن کی ضرورت نہیں

اسلام آباد(اے این این ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور ان کے حواری امریکہ اور بھارت کو خوش کرنے کی کوشش میں لگے ہیں ،خواجہ آصف کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ،مسلم لیگ ن کو شہدا کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں،ان کے مفادات،لوٹا ہوا مال اور جائیدادیں مغرب میں ہیں ،فوج کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا جا رہا ہے جب وہ کئی محاذوں پر دشمن سے نبردآزما ہے،ڈان لیکس بھی دانستہ کوشش تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اوران کے حواری بھارت امریکالابی کو خوش کرنے کی کوشش میں ہیں،واضح ہوگیا کہ ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی دانستہ کوشش تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کاعسکریت پسندگروپوں کوتسلیم کرناملکی سیکورٹی کمزور کرنے کے مترادف ہے،ایسے وزیرخارجہ کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو شہدا کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں،شریف خاندان اور ان کے حواریوں کے مفادات، لوٹا ہوامال ارجائیدادیں مغربی ملکوں میں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاک فوج کواس وقت نشانہ بنایا گیاجب وہ دشمنوں سے کئی محاذوں پر نبردآزما ہے۔عمران خان کہنا تھا کہ آج بھی ان کی جانب سے افواج پاکستان پر پوری شد و مد سے حملے جاری ہیں، حقیقی مقصد مغرب میں چھپائی گئی چوری کی دولت کو تحفظ فراہم کرنا ہے جب کہ شریف اور ان کے درباری بھارتی و امریکی حلقوں کی خوشامد کے لیے مرے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایشیا سوسائٹی کے ایک سیمنار کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ‘اب امریکا پاکستان کو حقانی اور حافظ سعید کے حوالے سے ذمہ دار ٹھہرارہا ہے جبکہ یہی لوگ کبھی امریکا کے لاڈلے ہوا کرتے تھے اور وائٹ ہاوس میں دعوتیں اڑایا کرتے تھے’۔خواجہ آصف نے حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید کو سویت جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان کے گلے کا ہار بنادیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہم پر بوجھ ہیں، ہم اس کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ہمارے پاس متبادل اثاثے موجود نہیں۔

تُرکی کے تعاون سے پنجاب میں بڑا منصوبہ شروع, دیکھئے اہم خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایکسپو سینٹر میں محکمہ صحت پنجاب اور ترکی کی حکومت کے تعاون سے لگائی جانے والی 3 روزہ پاک میڈیکا میڈیکل ہیلتھ نمائش کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے طبی آلات و مشینری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے، خصوصاً پنجاب حکومت اور ترکی کے مابین صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے انتہائی تیزی سے اقدامات کئے گئے ہیں اور ایکسپو سینٹر میں لگائی جانے والے یہ نمائش بھی پنجاب حکومت اور ترکی کی حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاس ہے اور اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان اور ترکی مزید ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے دو طرفہ تعاون بڑھے گا۔ نمائش میں جدید میڈیکل آلات اور مشینری رکھی گئی ہے اور ہیلتھ کیئر کے حوالے سے شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس پر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم بن علی یلدرم، وزیر صحت ڈاکٹر احمت ڈیمر کن( Ahmet Demircan Dr.) اور ترک کمپنیوں کا شکرگزار ہوں۔ نمائش میں شرکت کیلئے ترکی کی پارلیمنٹ کے ممبر برہان کیاترک (Mr. Burhan Kayatürk) بھی لاہور تشریف لائے ہیں اور ترکی کی معروف کمپنیوں کے سربراہ اور اعلیٰ حکام بھی نمائش میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور ہم انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً صحت عامہ کے میدان میں تعاون کا سلسلہ چل رہا ہے اور دونوں حکومتوں نے مل کر ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں جس کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا اور اسے صحت کے حوالے سے جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سروس کا آغاز اکتوبر کے اوائل میں کیا جائے گا اور موٹر بائیکس ایمبولینس سروس لاہور سمیت 9 ڈویژنوں میں بیک وقت شروع کی جائے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے جرمنی کے سفےرمارٹن کابلر (Mr.Martin Kobler)نے ملاقات کی، جس مےں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اورسکل ڈوےلپمنٹ سمےت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے جرمنی کے سفےر کے عہدے کی ذمہ دارےاں سنبھانے پر مارٹن کابلر کےلئے نےک خواہشات کا اظہارکےا ۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف اور جرمن سفےر کے مابےن جرمن اور عربی زبان مےں گفتگو ہوئی۔ جرمن سفےر نے وزےراعلیٰ پنجاب کی عربی اورجرمن زبان پر دسترس کی تعرےف کی۔ جرمنی کے سفےر مارٹن کابلر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے صوبے کے عوام کےلئے بہت کام کےا ہے۔ آپ اےک وےژنری لےڈر ہےں اور انتظامی لحاظ سے آپ کی صلاحےتےں غےر معمولی ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت دور دراز علاقوں کے 20ہزار سکولوں کو سولر پینلز کے ذرےعے روشن کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے اور سب سے پہلے جنوبی پنجاب کے 10ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ قوم کے مستقبل کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کےلئے یہ پروگرام خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور اس پروگرام پر انتہائی پیشہ وارانہ انداز سے کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے یہ بات ویڈیولنک کے ذرےعے سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت سکولوں کو سولرپینلز کے ذرےعے روشن کرنے کے پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان کی والدہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شیخ سجاد حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے امراض قلب سے آگاہی اور بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عارضہ قلب دنیا بھر میں سب سے زیادہ موت کا سبب بننے والے بیماری ہے۔ دل کے امراض کے محرکات میں بلند فشار خون، کولیسٹرول، تمباکو نوشی اور غیرمتوازن غذا شامل ہے۔ دل کے امراض سے بچاﺅ کےلئے واک، ورزش اور صحت مند غذا کا استعمال مفید عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امراض قلب سے آگاہی اور بچاﺅ کا عالمی دن منانے کا مقصد دل کی بیماریوں سے بچاو¿ اور علاج سے متعلق شعور کو عام کرنا ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ نسیم بیگم کی 46 ویں برسی آج منائی جائےگی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ و اداکارہ نسیم بیگم کی 46 ویں برسی آج(جمعہ) منائی جائے گی۔ نسیم بیگم 1936 ءمیںبھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ انہوںنے موسیقی کا فن اپنے دور کی معروف گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اور 1958ءمیں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔ان کا پہلا گانا فلم ”بے گناہ “ کیلئے ریکارڈکیا گیا جس کے بول ”نینوں میں جل بھر آئے “تھے۔ نسیم بیگم کی آواز لتا منگیشتکر اور سمن کلیانپور سے بے حد مماثلت رکھتی تھی جبکہ انہیں ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا ۔ انہوںنے 1960ءسے 1964ءتک بہترین خاتون گلوکارہ کے طور پر 4نگار ایوارڈز جیتے ۔ نسیم بیگم نے فلم گلفام ، شہید ، شام ڈھلے، الہلال ،سلمی، زرقا سمیت سینکڑوں فلموں کیلئے بے شمار گیت گائے اور شہرت کی بلندیو ں کو چھوا ۔کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا ،نینوں میں جل بھر آئے، ڈولے میرے پاﺅں ، چھو لے میرے جھمکے، سانوریا من بھائیورے، سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی ، اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو جیسے سدا بہار گیتوں نے بھرپور شہرت دی 1965کی جنگ کے دوران ان کا گاےا ہوا قومی نغمہ ”اے راہ حق کے شہےدوں “گا کر خود کو امر کرلےا ان کا یہ ملی نغمہ آج بھی خون کو گرما دےتا ہے۔ نسےم بےگم 35برس کی عمر مےں جہان فانی سے رخصت ہوگئےں مگر وہ اپنے گےتوں کی بدولت آ ج بھی پرستاروں کے دلوں مےں زندہ ہےں ۔

بہترین فنکار ہر وقت اچھے کردار کی تلاش میں رہتا ہے

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ محبت دنیا کی خوبصورت زبان ہے جس سے پوری دنیا میں امن کی فضاءپیدا ہو سکتی ہے ، دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو باہمی اتفاق سے حل نہ ہو سکے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہترین فنکار ہر وقت اچھے کردار کی تلاش میں رہتا ہے جس کے ذریعے ایک مثبت امیج پوری دنیا میں بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر بیٹھی ہے اور بڑی طاقتوں کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ اگر ایٹمی جنگ کا آغاز ہوا تو دنیا کی آبادی ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شروع سے ہی امن کی بنیاد پر یقین رکھتے ہیں۔اور دنیا کو ایٹمی خطرات سے بچانے کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم کرنا ہو گا اور جن ممالک کے درمیان کسی بھی معاملات پر تنازعات ہیں ان کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے حل کرنا چاہیے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بدقسمتی سے انسان نے اپنی تباہی کا سامان خود ہی تیار کر رکھا ہے اگر وہ محبت اور امن کی زمان استعمال کرے تو دنیا کے چپے چپے پر امن اور خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گی۔

بے معنی سکرپٹ اور فحش سٹیج ڈراموں کا حصہ نہیں بن سکتی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ڈانس کوئین نرگس نے کہا کہ نہیں سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر وہ بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران نرگس نے بتاےا کہ وہ میں کئی سال سے ہیں اور صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں ۔اب تک کے تمام ڈراموں میں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایاکہ سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیںجو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے خوش آئندہے۔اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے مجھے خوشی ہوگی کہ میں بھی اس ترقی کا حصہ بنوں معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

سائرہ شہروز نئی فلم میں، فہد مصطفی کی ہیروئن بنیں گی

لاہور(شوبز ڈیسک) لالی وڈ فلم” یلغار“ میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی سائرہ شہروز کو ایک نئی لالی وڈ فلم مل گئی ہے۔ سائرہ کو’ ’جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں ایک اہم کردار کیلئے منتخب کرلیاگیا ہے ۔وہ اداکار فہد مصطفی کی ہیروئن بنیں گی۔فلم کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس کے سیکوئل میں اداکاروں میں تبدیلی سامنے آئےگی۔واضح رہے کہ”جوانی پھر نہیں آنی“ 2015 کی باکس آفس ہٹ اور سب سے زیادہ بزنس کرنےوالی فلم رہی ہے۔

احسن خان کی لندن کے سٹیج ڈراموں میں شاندار پرفارمنس

لندن (شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار احسن خان کے انگلینڈ میں اسٹیج ڈراموں ” ہیر رانجھا “ اور ”عشق “ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ۔ اداکارہ احسن خان گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے انگلینڈ میں انگریزی زبان میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ” ہیر رانجھا “ میں پرفارم کرنے کے بعد دوسرا اسٹیج ڈرامہ ” عشق “ میں بھی اپنی عمدہ اداکاری سے ڈرامہ بینوں کے دل جیت چکے ہیں ، ان کے دونوں اسٹیج ڈراموں نے ریکارڈ بزنس کیا ۔ اس حوالے سے احسن خان کا کہنا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں واحد ایشیائی اداکار ہوں جس کو لندن میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کے لئے کاسٹ کیا گیا اور خدا کا شکر ہے کہ میرے دونوں اسٹیج ڈراموں نے بھرپور کامیابی حاصل کی ، میرے علاوہ باقی تمام کاسٹ کا تعلق انگلینڈ سے تھا ۔اور اس ڈراموں میں پاکستانی کلچر کی عکاسی کی گئی ہے ،ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ انگلینڈ میں بھی ہماری داستانوں کو اسٹیج ڈرامے کی صورت میں پیش کرنے کا رواج پڑ چکا ہے۔

ابو ظبہی ٹیسٹ :لنکن بلے باز گر کر سنبھل گئے227رنز پر4آﺅٹ

ابو ظہبی(آئی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4وکٹوں پر227رنز بنا لئے ہیں ۔سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے 93رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے جبکہ کپتان دنیش چندیمل 60اور ڈک ویلا 42رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے2اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کو ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل سلوا نے کیا،پاکستان کو پہلی کامیابی 34 کے مجموعی سکور پر ملی جب حسن علی نے کوشل سلوا کو بولڈ کر دیا، انھوں نے 12 رنز بنائے۔ اس کے اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے تھریمنے کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کر دیا، یہ یاسر شاہ کی 150ویں ٹیسٹ وکٹ تھی۔کھانے کے وقفے سے قبل یاسر شاہ نے مینڈس کو 10کے انفرادی سکور پر آﺅٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلا دی۔کھانے کے وقفے سے پہلے شراکت شروع کرنے کے کرونارتنے اور کپتان چندی مل نے چائے کے وقفے تک اپنی 82 رنز کی رفاقت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا سکور143رنز تک پہنچا دیا ۔ لیکن چائے کے وقفے کے بعد161رنز کے مجموعی سکور پر کرونارتنے 93 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے دنیش چندیمل اور ڈیک ویلا نے 5ویں وکٹ کیلئے 66رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور4وکٹوں کے نقصان پر227رنز تک پہنچا دیاپہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک لنکن کپتان دنیش چندیمل 60اور ڈک ویلا 42رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے2اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اعصام نے چینگڈو اوپن کے فائنل4کاٹکٹ کٹوالیا

بیجنگ (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور ایلرچ نے کوارٹر فائنل میں لیونارڈو اور البرٹ راموس کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار جوناتھن ایلرچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر اور ان کے اسپینش جوڑی دار البرٹ راموس وینولاس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2، 2-6 اور 10-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سنتیاگو گونزالیز اور نیناد زیمنووچ سے ہو گا۔

حارث سہیل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 229 ویں کرکٹر

ابو ظہبی(آئی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی حارث سہیل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 229 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم امید ہے کہ ٹیم اس بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، قومی ٹیم کی کپتانی بہت بڑا اعزاز ہے ٹیم میں لڑکوں نے بہت محنت کی۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، یاسر شاہ، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں، ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد حارث سہیل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 229 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔