بدھ دہشتگرد وں کا مساجد پر دھاوا ،گھروں سے قیمتی اشیا ءلوٹ کر خواتین کیساتھ شرمناک سلوک

ینگون (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے تحفظ اطفال نے انکشاف کیا ہے کہ برما میں فوجی آپریشن اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ہجرت کے نتیجے میں 10ہزار روہنگیا بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر بچوں کے اہل خانہ برمی افواج اور بودھ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔ برما سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے پناہ گزینوں کی 60فیصد تعداد بچوں پر مشتمل ہے جو شدید غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ عالمی ادارہ برائے تحفظ اطفال نے اپنی رپورٹ میں بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیا ہے کہ یتیم روہنگیا بچوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ بردہ فروش مافیا کے کارندے لاوارث روہنگیا بچوں کو اغوا کر کے انہیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ عالمی ادارے کی جانب سے بنگلہ دیشی حکام کی مدد سے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق 41پناہ گزین کیمپوں میں ایک سال کے روہنگیا بچوں کی تعداد 12ہزار‘ دو سال سے پانچ تک کے بچوں کی ممکنہ تعداد 70ہزار اور پانچ سال سے پندرہ سال کے بچوں کی ممکنہ تعداد ایک لاکھ 30ہو سکتی ہے۔ جن کا بتدریج ڈیٹا اکٹھا کیا جانا باقی ہے کیونکہ اس وقت بھی روہنگیاﺅں کی بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش چیریٹی کے پراجیکٹ منیجر معظم حسین نے عالمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے کوٹو پولانگ کیمپ میں سینکڑوں لاوارث بچوں کو دیکھا ہے جو انتہائی مایوس‘ افسردہ اور بھوکے و بیمار ہیں۔ ان میں سے بیشتر اپنا مافی الضمیر بیان نہیں کر سکتے کہ ان کے اور ان کے والدین کے ساتھ برمی فوجیوں نے کیا سلوک کیا اور وہ کس طرح مصیبت جھیل کر بنگلہ دیش پہچے۔ معظم حسین کے بقول کوٹو پولانگ کیمپ میں اس وقت دو ہزار سے زائد لاوارث اور یتیم بچے موجود ہیں جو والدین کی موت کے بعد اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو لے کر ان کیمپوں میں آئے ہیں۔ معظم حسین کے بقول وہ ایسے بچوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے بنگلہ دیشی تنظیموں نے ریلیف کپمیوں میں بچوں کیلئے کھلونوں کے علاوہ ماہرین نفسیات کی ایک چھ رکنی ٹیم بھی بھجوائی ہے کیونکہ یتیم اور لاوارث بچوں کی نفسیاتی مدد علاج کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے ایک ماہر رکن جارج گراہم نے تصدیق کی ہے کہ 2لاکھ سے زائد روہنگیا بچوں کو فوری توجہ‘ توانائی والی خوراک‘ دودھ‘ ادویات اور کپڑوں سمیت معاشی تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ اس حوالے سے سیو دی چلڈرن نے بنگلہ دیشی حکومت‘ اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے اور بصد اصرار کیا ہے کہ بنگلہ دیشی کیمپوں میں موجود بچوں کی رجسٹریشن اور ڈیٹا بیس بنانے کاکام تیزی سے شروع کیا جانا چاہئے اور لاوارث بچوں کی شناخت کر کے انہیں خصوصی تحفظ دیا جا سکے۔ بھارتی جریدے نیو انڈین ایکسپریس نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کے علاقے اورکھیا میں واقع رفیوجی کیمپ میں ایسے متعدد بچے موجود ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں جبکہ ایسے بچوں کی تعداد بھی کم نہیں جن کو اپنے والدین کے بارے میں کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ وہ برمی افواج کے آپریشن میں بچھڑ گئے تھے۔ ان بچوں کی دیکھ بھال اور دوا دارو کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ آن لائن جریدے بنگلہ دیشی نیوز کے مطابق یونیسیف کے ایک مقامی عہدیدار نے ٹیکناف میں ان کو بتایا ہے کہ کم از کم دو لاکھ بچے بنگلہ دیشی بچوں میں پہنچے ہیں جو ایک ہفتے یا دس دن سفر کر کے بھوک پیاس کی کیفیت میں یہاں آئے ہیں۔ ان میں والدین سے بچھڑ جانے والے بچوں کی کم از کم تخمینی تعداد 10ہزار ہے اور وہ بیمار ہیں۔ بیشتر بچے دباﺅ میں ہیں اور کھانا درست طریقہ پر نہیں کھا سکتے۔ ان بچوں کی اکثریت بخار‘ کھانسی نزلہ اور دیگر امراض میں مبتلا ہے جبکہ متعدد بچوں کو خسرہ نکل آئی ہے۔ ہزاروں بچوں کے پاس کپڑے نہیں ہیں۔ متعدد بچے گندا پانی پینے کے سبب ڈائریا کا بھی شکار ہیں جن کا علاج و معالجہ عالمی تنظیم ترک ہلال احمر‘ الخدمت‘ سیو دی چلڈرن‘ بنگلہ دیشی چیریٹی‘ ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈر‘ جماعت اسلامی بنگلہ دیشی اور حفاظت اسلام کے رضاکار کر رہے ہیں۔ عالمی تحفظ اطفال کی تازہ رپورٹ جو بنگلہ دیشی کیمپوں میں یونیسیف کے عہدیدار جان لیپے نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر مرتب کی ہے‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک یونیسیف کی جانب سے 1281بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے‘ جو اپنے والدین سے بچھڑ گئے ہیں یا ان کے والدین کو برمی افواج نے شہید کر دیا ہے۔ وہ اپنے رشتہ داروں اور گاﺅں کے ہمراہ ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برما میں فوجی آپریشن اور دیگر پرتشدد اقعات میں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ روہنگیا بچوں کا ہے جن کی ایک بڑی تعداد کو برمی افواج اور مسلح بدھ تنظیموں نے بے دردی سے شہید کر دیا۔ اس سلسلے میں بھارتی نیوز پورٹل این ڈی ٹی وی نے کاکس بازار میں موجود اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا کہ برمی افواج کی جانب سے ہلاک کر کے دریاﺅں اور سمندر میں پھینک دیئے جانے والے سینکڑوں بچوں کی لاشیں بہہ کر بنگلہ دیش پہنچ رہی ہیں جس سے روہنگیاﺅں کی کسمپرسی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیشی جریدے ڈھاکہ ٹربیون نے انکشاف کیا ہے کہ منگل کی شام 9روہنگیاﺅں کی لاشیں بہہ کر بنگلہ دیش میں دریائے ناف کے کنارے پہنچی ہیں جن میں چھ لاشیں بچوں کی ہے۔ کاکس بازار کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں موجود 12سالہ بچے رمیز نے عالمی اداروں کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے گاﺅں ٹولاٹولی سے بجان بچا کر افراتفری کے عالم میں بھاگا تھا۔ وہ چونکہ تیرنا جانتا تھا اس لئے اس نے دریا میںچھلانگ لگا دی اور تیرتا ہوا دور نکل گیا۔ وہاں سے ایک جنگل میں پہنچا اور دو دن کے سفر کے بعد اس کو ایک قافلہ ملا جس کے ساتھ وہ بنگلہ دیش پہنچ گیا۔ رمیز نے بتایا کہ گاﺅں سے فرار کے وقت اس کو صرف اپنی جان بچانے کی فکر تھی۔ گاﺅں کا گھیراﺅ کرنے والے برمی فوجیوں اور بدھ ملیشیا نے اس کے والدین اور دیگر لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا‘ اسے کچھ علم نہیں ہے۔ اب وہ کیمپوں میں اپنے والدین کو ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں مقیم برمی باشندوں نے اپنے مظلوم روہنگیا مسلمان بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کورنگی اور ابراہیم حیدری میں رہاش پذیر برمی باشندوں کا کہنا تھا کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں روہنگیاﺅں کے ساتھ ہیں۔ برمی حکومت کے مظالم کے خلاف نہ صرف احتجاج کر رہے ہیں بلکہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کیلئے امداد بھی بھجوا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں 25سے زائد بنگالی بستیوں میں برما سے آنے والے افراد بھی رہائش پذیر تھے جو برما میں بدھ دہشت گردوں اور برمی حکومت کے مظالم سے تنگ آ کر مختلف اوقات میں یہاں آ کر آباد ہوتے رہے ہیں۔ کورنگی سیکٹر ایف 48کی کچی آبادی ارکان آباد میں بڑی تعداد میں برمی آباد ہیں۔ ایک برمی خاتون فاطمہ کا کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور ان کو زبردستی ملک سے نکالا جا رہا ہے جبکہ روہنگیا مسلمان کئی سو سال سے وہاں آباد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ کو روہنگیا مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ ارکان آباد میں پاک مسلم برمی ویلفیئر ٹرسٹ گزشتہ کئی سال سے رفاہی کام کر رہا ہے۔ ٹرسٹ کے ذمہ دار فیصل نور حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال یہاں سے بقرعید پر قربانی کے جانور اور گوشت برما میں روہنگیا مسلمانوں کو بھیجتے ہیں۔ خواتین اور معصوم بچوں کے قتل پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو سراپا احتجاج بن جانا چاہئے۔ روہنگیا مسلمان کئی سو سال سے برما میں آباد ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں برما میں خودمختاری دی جائے۔ اعجاز برمی کا کہنا تھاکہ برما کے حکمران بدھ مت کے ماننے والے ہیں‘ لیکن بنگلہ دیش میں تو مسلمانوں کی حکومت ہے‘ ان کو مظلوم روہنگیاﺅں کی بھرپور مدد کرنی چاہئے۔ سلبم برمی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان برمی حکومت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ روہنگیا مسلمانوں کو حقوق مل سکیں۔ مسلم امہ کی جانب سے مہاجرین کی بھرپور امداد کی جائے۔ رفیق برمی نے بتایا کہ کراچی میں مچھر کالوین‘ نورانی بستی کورنگی‘ موسیٰ کالونی‘ اورنگی برمی کالونی سمیت شہر بھر کی برمی آبادیوں کے مکین روہنگیا بھائیوں پر بدترین مظالم پر سخت افسردہ ہیں۔ برمی آبادیوں سے ان کیلئے امداد اکٹھی کی جا رہی ہے‘ جلد ہی کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ امین برمی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اگر اجازت دے تو روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد اور دلجوئی کیلئے یہاں سے برمی نوجوان بنگلہ دیش جانے کو تیار ہیں۔ فرمان برمی نے بتایا کہ وہ موسیٰ کالونی میں رہتے ہیں‘ دو روز قبل ان کے کچھ رشتہ دار گھر آئے تھے جنہوں نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی ویڈیوز دکھائیں‘ جنہیں دیکھ کر سب گھر والے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے تھے۔ محمد خالد نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کو برمی حکومت پر دباﺅ ڈالنا چاہئے۔ عبدالسلام ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں‘ ان کی طرح بیشتر برمی غربت کا شکار ہیں لیکن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے روہنگیا بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی رقوم بنگلہ دیش بھجوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نور حسن نے بتایا کہ کراچی میں کئی تنظیمیں روہنگیا بھائیوں کی امداد کیلئے سرگرم ہیں۔ برمی خاتون ہاجرہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے دنیا بھر کے اسلامی ممالک اقوام متحدہ پر دباﺅ ڈالیں۔ برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ مچھر کالونی میں مقیم ابوذر برمی کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمان اس وقت شدید مصائب و مشکلات کا شکار ہیں۔ بنگلہ دیشی کیمپوں میں ان کیلئے امداد بھجوائی جائے۔ کراچی کے ہزاروں برمی نوجوان اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے برما جانے کو تیار ہیں۔

عتیقہ اوڈھو پر شراب کیس کا فیصلہ کئی سال سے زیر التوا, ذمہ دار کون؟

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) سول جج اویس خان نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خالف دو بوتل شراب کیس کا مقدمہ سول جج عاصم مرتضیٰ کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا ہے جس کے باعث گزشتہ روز اس کیس میں کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ ملزمہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔ عدالت نے ملزمہ کو صفائی کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹس جاری کرکے عاشورہ محرم کے بعد طلب کرلیا۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کیخلاف بھی شکنجہ تیار

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایف بی آر نے معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کواپنے تمام بینک اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ اداکارہ کے پاس کروڑوں روپے کے اثاثہ جات ہیں۔ مگر ان کی جانب سے اس کے مطابق ٹیکس نہیں دیا جا رہا جس کے بعد ایف بی آر نے ثمینہ پیرزادہ سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں اور ان کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ٹیکس کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

بڑے کی چھوٹے کو ”بڑی“ آفر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی منظوری پیشکش کردی۔ حمزہ شہباز ہفتہ دس دن میں واپس آکر الگ دفتر کھولنے والے ہیں۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو پارٹی صدر بنادیتے ہیں لیکن آپ اپنی نہیں ہماری پالیسی پر عمل کرینگے اور ہماری شرائط کو ماننا ہوگا۔ فلاں فلاں آدمی اس کی گارنٹی دے گا۔ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز واپس آکر اپنا الگ دفتر بناکر کام کرینگے۔ انہوں نے خاندان پر واضع کردیا ہے کہ ان کا نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔

پشاور میں بڑا دھماکہ،5 افراد زخمی

پشاور: رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے شنواری ٹاون میں ایک نجی اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے سے بارودی مواد نصب کررکھا تھا ۔ واقعے میں زخمیوں ہونے والوں کی حالت تشویشناک نہیں۔دھماکے کچھ گھنٹے قبل ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یاسین آباد کے علاقے میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے 34 کلو بارودی مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ، پرائما کارڈ، دستی بم، بیٹری سیل اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا گیا ہے۔

ممبئی میں یلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک

ممبئی (آئی این پی ) بھارت کے شہر ممبئی میںیلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے،واقعے میں بعض افراد شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے،صدر رام ناتھ کووند اوروزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے،دوسری جانب ریاستی وزیراعلی دیویندر فندیوس نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی کے ریلوے سٹیشن پر مصروف وقت میں بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔حکام نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ پیدل چلنے والوں کے پل پر پیش آیا جو ایلفنسٹن روڈ کو مقامی ریلوے سٹیشن سے ملاتا ہے۔ یہ سٹیشن شہر کی دو بڑی مقامی ٹرینوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 4 ٹرینیں ایک ساتھ آئیں جب کہ بارش بھی ہورہی تھی۔ بہت سارے لوگ ٹرینوں میں بیٹھنے کے لیے دوڑے جس کی وجہ سے بعض خواتین پھسل گئیں اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ متعدد لوگ پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے ۔اس دوران ریلوے اسٹیشن اور پل پر اتنا ہجوم جمع ہوگیا کہ بعض افراد نے پل سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں اور شدید چوٹیں آئیں۔ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیدل چلنے والے افراد زخمیوں کو سیڑھیوں سے اتار کر نیچے لا رہے ہیں اور زمین پر لٹا کر ان کی دھڑکنیں بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میںہلاک ہونے والوں میں 13مرد ،8خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 24مرد اور 9خواتین ہیں۔ممبئی کی مقامی ٹرینیں شہر کے دو کروڑ افراد کی زندگیوں میں خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔ ممبئی کے مصروف ریلوے سٹیشنوں پر حادثات بھی عام ہیں۔ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا نے صحافیوں کو بتایا کہ پیدل چلنے والوں کے پل پر کافی رش تھا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگوں نےتیز بارش سے بچنے کیلیے اس پر پناہ لی تھی اور ٹرین کی آمد پر سب نے ایک ساتھ پل سے ٹرین کی جانب رخ کیا۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی انکوائری کرائی جائے گی۔سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کایہ اچھا صلہ مل رہا ہے۔ادھر،صدر رام ناتھ کووند اوروزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ،دوسری جانب ریاستی وزیراعلی دیویندر فندیوس نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا

دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم کس نے کھائی ،دلچسپ خبر

لندن(خصوصی رپورٹ) لندن میں ایک ایسی آئس کریم بھی فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔لندن کے ایک مشہور آئس کریم پارلر میں 24قیراط سونے کے ورق سے سجی دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 99پاونڈ ہے ۔ اس آئس کریم کی تیاری میں دنیا کے مہنگے ترین اجزا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں آئس کریم کون کو کرامل سے بھرے بیلجیئم ٹرافل سے سجایا جاتا ہے اور جیلاٹو کے دو سکوپس بھی اس میں شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ سونے سے بنا چاکلیٹ سپون بھی پیش کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف اس کون کو مڈا غاسکن چاکلیٹ میں ڈپ کرنے کے بعد گولڈن پرلز سے سجایا جاتا ہے اور بعد میں اس کو تین بار سالٹڈکرامل جیلاٹو سے بھرا جاتا ہے ۔ شیف کے مطابق 350گرام وزنی اس آئس کریم کی تیاری میں 4گھنٹے درکار ہوتے ہیں جبکہ صرف کون کو تیار کرنے میں 20منٹ لگ جاتے ہیں۔ تو اگر آپ بھی اس مزیدار آئس کریم کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو لندن پہنچ جائیں۔

ہیری پوٹر کے دیوانے سکول ٹیچر کا انوکھا کارنامہ ،طالبعلم بھی حیران

نیویارک(خصوصی رپورٹ)یوں تو سکول کالج کی کلاس میں عموما مضمون کے لحاظ سے مختلف چارٹس وغیرہ لگائے جاتے ہیں،لیکن جناب یہاں تو کلاس روم ہالی ووڈ فلم ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا میں تبدیل ہوگیا۔ امریکی ریاست سے تعلق رکھنے والے ہیری پوٹرکے دیوانے استاد نے اپنے طالبعلموں کیلئے کلاس کو مکمل طور پر ہالی ووڈ فلم ہیری پوٹر کی تھیم میں تبدیل کردیا۔ ۔28سالہ استاد نے جہاں کلاس کی چھتوں کو تاریک رات میں ڈھال دیا وہیں اپنے لئے بھی ہیری پوٹر کا کاسٹیوم تیار کیا جبکہ جادوئی چھڑی سے سکرین چلانے کے انتظامات بھی کئے ۔ کیل نے اپنی کلاس کوہیری پوٹر تھیم میں تبدیل کرنے کیلئے پانچ ہفتے کی انتھک محنت کی اوراسے جادوئی دنیا میں تبدیل کرڈالا جہاں طالبعلم نا صرف خوشی خوشی آتے ہیں بلکہ میجک ورلڈ میں بیٹھ کر اپنے استاد کے لیکچر کو بھی خوب انجوائے کرتے ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ کے ہاں ننھی پری کی آمد

 ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان اوراداکار کنال کھیمو کے ہاں پیٹی کی پیدا ئش ہوئی ہے۔ کنال کھیمو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے ٹوئٹرپرمداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ا

شیخ رشید کی نئی پیشگوئی ،آئندہ 3ماہ بارے اہم انکشافات

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ، قائد حزب اختلاف کے معاملے کو ابھی سیریس گیم نہیں سمجھتا ، ممکن ہے خورشید شاہ سے تمام معاملات طے پاجائیں، اسحاق ڈاراپنے بیان پرقائم رہے تو نواز شریف،قائم نہیں رہے تو خودپھنسیں گے، اقامے پرچورمچائے شوروالامعاملہ چل رہا ہے، اب یہ فلم بند ہونی چاہیے ،مولانا فضل الرحمن کا مقصد اسلام نہیں اسلام آباد ہے وہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ان کی علما کی فہرست میں بڑی تذلیل ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کیس بہت اہم ہے کیونکہ اگر اسحاق ڈاراپنے بیان پرقائم رہے تو نواز شریف جیل جائیں گے اگر وہ قائم نہیں رہے تو خودپھنسیں گے، اقامے پرچورمچائے شوروالامعاملہ چل رہا ہے، اب یہ فلم بند ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امیگریشن میں اقامہ واپس لینے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے اور بڑے بڑے صحافیوں کو کہتا ہوں کہ وہ معلوم کریں کتنے لوگوں نے اقامے پرسرینڈرکیا۔انہوں نے کہاکہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے اپوزیشن میں پی ٹی آئی،ایم کیو ایم کے ووٹ زیادہ ہیں تاہم لیڈر آف دی اپوزیشن کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے کو ابھی سیریس گیم نہیں سمجھتا اور ممکن ہے خورشید شاہ سے تمام معاملات طے پاجائیں۔اس سوال پر کہ کیا اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں کوئی گروپ بندی ہے پر انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان میں اپوزیشن لیڈر بننے پرابھی کوئی معاملہ طے نہیں ہوا اور شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر تھوڑے بہت اختلافات ہیں تاہم میں کہتا ہوں کہ ہر جماعت میں گروپنگ ہوتی ہے تاہم عمران خان اور شاہ محمود قریشی میں سے کسی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جاتا ہے ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اتنا کہوں گا کہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے باقی کسی کا نام نہیں۔خورشید شاہ نے وہی کہنا ہے جو زرداری کہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرمل کیس مدر آف دی کرائم ہے اس میں ملوث ملزمان کو بھی جیل جانا پڑے گا ۔ایک اور سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہاں اداروں کوللکارا جارہا ہے اور میں نظام کو بچانا چاہتا ہوں مجھے اپوزیشن لیڈر بننے کا شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں یہ عہدہ لینا چاہتا ہوں اور میں نے عمران خان کو کہا کہ میں کسی صورت اپوزیشن لیڈر نہیں بننا چاہتا ۔اس سوال پر کہ نوازشریف تو عدالت میں پیش ہورہے ہیں مگر عمران خان کو درجنوں نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر نوازشریف احتساب عدالت میں پیش نہ ہوتے تو ان کی جائیداد قرق ہوجاتی ، سب سے مشکل کیس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ہے کیونکہ اگر اسحاق ڈاراپنے بیان سے پیچھے ہٹتے ہیں تو پھنس جائیں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مستقبل کا الیکشن ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ہے، ملک میں تین مہینے بہت اہم ہیں، 90دن میں ساری سیٹلمنٹ ہوجائے گی، اگر یہ الیکشن کمیشن، نیب اور عبوری حکومت ہو تو لکھ کر دیتا ہوں انتخابات نہیں ہونگے، الیکشن کمیشن کو باوقار اور نیب کو بااعتماد بنانا ہے ورنہ الیکشن نہیں ہوں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ حکمران کہتے ہیں کہ ہم ہیں تو جمہوریت اور پاکستان ہے ۔اس سوال پر کہ عمران خان خود تو پارلیمنٹ میں آتے نہیں ہے اپوزیشن لیڈر بن گئے تو کیا وہ ایوان میں اپنا بہترین کردارادا کر پائےں گے ؟ پر شیخ رشید نے کہا کہ50 وزیر ہیں سات دن سے ایوان کا کورم پورا نہیں ہوا، یہ لوگ کونسا ایوان کو ترجیح دیتے ہیں ۔اس سوال پر کہ اگر مولانا فضل الرحمن حکومت سے اپوزیشن میں بنچوں پر بیٹھ جاتے ہیں تو پھر تحریک انصاف کے پاس نمبر گیم پوری نہیں ہوگی اس صورت میں وہ کیا کرے گی ؟ پر شیخ رشید نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد اسلام نہیں اسلام آباد ہے ، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن میں نہیں آسکتے اتنی بڑی غلطی وہ نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان کی علما کی فہرست میں بڑی تذلیل ہوچکی ہے۔ایک اورسوال پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ چوروں کے کہنے پر نیب کا چیرمین نہیں لگے گا، آزاد اور غیرجانبدار عبوری حکومت آنے تک عام انتخابات نہیں ہوسکتے، اگر حکومت، اپوزیشن لیڈر کسی چیز پر اتفاق نہ کرسکیں تو پھر آئین میں کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ میں استدعا کی کہ 8 عہدوں کا فیصلہ عدالت کرے۔
3

کردار کشی کیوں کی؟, سپیکر ایاز صادق کا دبنگ اقدام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر کےخلاف بے بنیاد الزامات کے ذریعے کردار کشی کرنے پر درخواست دے دی ہے ،درخواست میں چیئرمین پیمرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ایس گلیکسی براڈکاسٹر اور اینکر پرسن روف کلاسرا کو فریق بنایا گیا ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے اسپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے ذریعے پیمرا میں شکایت درج کرائی،سپیکر نے پیمرا کے کونسل آف کمپلین کے خلاف دائر میں سات ستمبر کواینکر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے خلاف ایکشن لینے کی استدعاکی ، نجی ٹی وی کے اینکر روف کلاسرا نے اسپیکر پر نادرا کے ایک افسر کے والد کے اغواءکا الزام لگایا،قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے پولنگ کے دوران بھی یہ الزام لگایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے وصول کر لی۔

مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کا تہلکہ خیز اقدام, سیاسی حلقے پریشان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے راہنماﺅں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق صدر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوں کے بعد مفاہمت کے بادشاہ نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے کمر کس لی ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اِس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو آج دبئی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماﺅں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔دریں اثناءقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بتائے کہ اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی وجہ کیا ہے؟ جن سے ووٹ مانگے جا رہے ہیں وہ بھی ان سے یہی سوال کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں۔ اکثریتی جماعت کو نہ ماننا نہ جمہوری ہے، نہ اخلاقی اور نہ ہی سیاسی۔ بہانا کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے۔ شاہ محمود قریشی سمجھتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر بن جائیں تو وزیراعظم کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے ناموں میں کوئی صداقت نہیں‘ عاشورہ کے بعد مشاورت تیز کردوں گا۔ چیئرمین نیب کے تقرر پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ 12رکنی پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔جمعرات کو بیان اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں۔ بہانا کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے۔ پی ٹی آئی کھل کر بات کرے۔ ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا۔ آئین کے مطابق مشاورت کی ہے۔ عمران خان کے پارلیمنٹ میں ہوتے ہوئے اپنے لئے لابنگ کر کے شاہ محمود قریشی اپنے قائد کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی سمجھتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر بن جائیں تو وزیراعظم کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی بندہ اپنے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے بڑا عہدہ کیسے مانگ سکتا ہے۔ بلاول نے قومی اسمبلی میں آنے کا اعلان کیا تو میں نے کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر وہ ہوں گے۔

کینسر ابتدائی سٹیج کا نہیں؟ تشویشناک اطلاعات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی حالت خراب، ادویات کی ہیوی ڈوز سے قوت مدافعت انتہائی کم ہو گئی، کینسر ابتدائی سٹیج کا نہیں لگتا، خطرناک بیماری سے لڑتی سابق خاتون اول کے شوہر، بیٹی، بیٹوں اور داماد کو پاکستان میں نیب ریفرنسز کا سامنا ہے، مشکلات کے گرداب میں گھرے شریف خاندان کے دوست مزید مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، موقر قومی روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ امت کی ایک رپورٹ میں ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تین