اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ سے منظور ہونے والا الیکشن اصلاحات بل اب 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے بعد نوازشریف 3 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ رواں ماہ 22 تاریخ کو سینٹ میں الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 منظورکرانے کے لئے پریذائیڈنگ افسر نے ووٹنگ کرائی تھی جس میں بل کی حمایت میں 38 اور مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔ حکومت 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں الیکشن اصلاحات بل 2017ءمنظوری کے لئے پیش کرے گی اور بل کی منظوری کے بعد اسی روز صدر مملکت ممنون حسین بل پر دستخط کردیں گے جبکہ 3 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں نوازشریف کو ایک بار پھر جماعت کا صدر منتخب کرلیا جائے گا۔
Monthly Archives: September 2017
پٹرول بم پھٹنے کو تیار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت کا پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا منصوبہ‘ نئی قیمتوں پر مشتمل سمری وزارت خزانہ کو ارسال‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے 33 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی۔ وزیر خزانہ کے سبسڈی دے کر پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی باتیں ہوائی ثابت۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے لیے سمری نئی قیمتوں کی سمری وزرات خزانہ کو ارسال کردی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت سب سے زیادہ 19 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز‘ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے‘ پٹرولیم 2.36 روپے‘ مٹی کا تیل 19.33 اور لائٹ ڈیزل 14.10 فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرے گی۔ ملک میں پہلے ٹماٹر‘ پیاز اور دیگر چیزوںکی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دیگر اشیاءکی قیمتوں کے بڑھنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے لیے کہا تھا کہ 4 بلین کی سبسڈی دی جائے گی تاہم اب اطلاعات یہ ہیں کہ نئی قیمتوں کی سمری منظور ہونے کے لیے وزارت خزانہ کے در تک پہنچ چکی ہے وزیر خزانہ و وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج 30 ستمبر کو کریں گے جس کا اطلاق کل یکم اکتوبر سے ہوگا۔
آملہ 27 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر گریم سمتھ اور ایلن بارڈر کے ہم پلہ
پوٹ چیفسٹروم (اے پی پی) ہاشم آملہ نے بنگلہ دیش کےخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 27 ویں سنچری ہے، انہوں نے گریم سمتھ اور آسٹریلوی بلے باز ایلن بارڈر کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔، آملہ پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 16 ویں بلے باز بن گئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے جیک کیلس 45 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
ثانیہ مرزا کوووہان اوپن ٹینس کے ویمنزڈبلز سیمی فائنل میں شکست
بیجنگ (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، مارٹینا ہنگس پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں داخل ہو گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئس سٹار مارٹینا ہنگس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-5 ) اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
عمرگل بھی پرستار سے لڑپڑے ویڈیو منظرعام پرآگئی
پشاور (آئی این پی) ستمبر کا مہینہ کھلاڑیوں کیلئے ستمگر بنتاجارہا ہے کسی کھلاڑی کی پرستار سے جھگڑے کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں تو کوئی لڑکی کیساتھ اسکینڈل کی زد میں آکر شہ سرخیوں میں ہے اور سونے پہ سہاگہ ان سب واقعات کے ویڈیو ثبوت پر منظرعام پرآرہے ہیں۔کچھ روز پہلے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس برسٹول میں نائٹ کلب کے باہر پرستار سے جھگڑا کرتے ہوئے پکڑے گئے اور جیل کی ہوا بھی کھائی جس کی اب ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے۔گزشتہ روز کرکٹر عماد وسیم کا اسکینڈل منظرعام پرآیا جس کی انہوں نے تردید کی تو مذکورہ لڑکی ملاقات کی ویڈیو منظرعام پرلے آئی۔
وزارت خارجہ کیلئے خواجہ آصف آموزوں نہیں ،احسن اقبال بہتر انتخا ب ہیں :ضیا شاہد
فوج اور عوام کی قربانیوں سے بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ،قلمکاروں کا اظہار خیال
حق اور باطل کی تفریق کا سلسلہ ۔۔۔ہمیشہ چلتا رہے گا
وزیر اعظم ہاﺅ س میں قومی سلامتی کا اجلاس
خواجہ آصف کی برطرفی کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
ابو ظہبی ٹیسٹ میں سری لنکاکے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
ابوظہبی(ویب ڈیسک) ابو ظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے 419 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز کھیل رہا ہے اوراوپنر شان مسعود اورسمیع اسلم اس وقت کریزپرموجود ہیں۔
اس سے قبل میچ کے دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے دوسرے دن 227 رنز4 کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ڈک ویلا 83 رنز بنا کر 295 رنز کے مجموعی اسکور پرحسن علی کا شکار ہوگئے، اس موقع پرپریرا نے کپتان چندیمل کے ساتھ اہم شراکت قائم کرتے ہوئے 33 قیمتی رنز بنائے انہیں حارث سہیل نے ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کیا۔ سری لنکا کے ساتویں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی ہیراتھ تھے جو صرف 4 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پرکیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے سنداکان نے 8 جب کہ فرنینڈو بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔سری لنکن کپتان چندیمل نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آو¿ٹ نہیں ہوئے۔
گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو61 رنز پر ان کی 3 وکٹیں گرگئیں، کوشل سلوا 12، کوشل مینڈس10 جب کہ لاہیرو تھریمانے بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے، جس کے بعد کپتان دنیش چندیمل اورکرونارتنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں محتاط اندازمیں سکورآگے بڑھایا تاہم کرونا رتنے 161 کے مجموعی اسکورپربدقسمتی سے رن آٹ ہوگئے اور 7 رنزکے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 شکار کئے جب کہ حسن علی نے 2 اور حارث سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائے۔
وزیراعظم کی آرمی چیف سے اہم ملاقات، دیکھئے خبر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ون آن ون ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی ہے جس میںوطن عزیز کودرپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقاتہوئی، اس ملاقات میں وطن عزیز پاکستان کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پرمشاورت اور تبادلہ خیال کیاگیا۔جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس شروع ہوااجلاس میںامریکہ کی نئی پالیسی،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورپاکستان کی دیگر ممالک کے ساتھ سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف ،خرم دستگیر، اسحاق ڈار ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئرچیف مارشل ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی بی ودیگرحکام نے بھی شرکت کی۔موقر قومی اخبار ’’امت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے قومی سلامتی کمیٹی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں اور آخری اجلاس تین ہفتے قبل ہوا تھا۔آج کے اجلاس میں بھی نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے پاکستان کے اب تک کے خطے کی سطح پر رابطے، وزیر خارجہ کے دورے، وزیراعظم کا دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر بات کی جائے گی جب کہ وزیراعظم دورہ امریکا پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دوست ممالک سے براہ راست رابطوں اور امریکی پالیسی کے جوابمیں پاکستان کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض ہو گا جب کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی بیانات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 اگست کو ہوا تھا ، جس میں پاکستان نے امریکا کے تمام الزامات مسترد کردیئے اور اس معاملے پر دوست ممالک سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔
برمی فوجیوں کی مسلمانوں کو دہشتگردقرار دینے کی سازش بے نقاب ،ویڈیو وائرل
کاکس بازار (خصوصی رپورٹ)برمی فوجیوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ زخائن میں مدرسے کے مہتم کو کئی گھنٹے حراست میں لے کر مسلمانوں کے خلاف بیان دینے کے لئے مجبور کیا گیا۔ فوجی ویڈیو وائرال ہونے پر بھانڈا پھوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رخائن میں بچ جانے والے مسلمانوں کو برمی فوج کے مظالم برداشت کرنا پڑرہے ہیں۔ ان سے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ویڈیو بنوائی جارہی ہے تاکہ فوجی آپریشن کو درست قرار دیا جائے، معلوم ہوا ہے کہ مسجد و مدرسہ کے آئمہ کے کرام کو فوجیوں نے 24گھنٹے تک حراست میں رکھا، جس میں سے بعض کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ فوجیوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ رخائن سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو مزاحمتی تنظیم ارسا کارکن وحمایتی ظاہر کریں اور ان کے خلاف جاری فوجی آپریشن کو ریاست میانمار کی بقا و سلامتی کے لئے ناگزیر قرار دیں۔ رخائن میں موجود مدرسہ کے مہتم مولانا قطب شاہ کے قریبی عزیز نے بتایا کہ برمی فوجی مولانا کو گھر سے گرفتار کرکے لے گئے اور ان پر تشدد بھی کیا، جس کے بعد انہیں مجبور کیا گیا کہ نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیں۔ مولانا قطب کے عزیز نے بتایا کہ مدرسہ میں چند مسلح فوجی آئے۔ ان میں ایک کے ہاتھ میں ریکارڈنگ کا سامان تھا اور کیمرا مین کو کہا گیا کہ فوجی کی ویڈیو مت بنائیںصرف مائیک اور مولانا کی ویڈیو آنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر نے فوجی سازش کو بے نقاب کردیا، تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی اہلکار مسلمانوں سے ان کے بھائیوں کے خلاف زبردستی بیان لے رہے ہیں۔