مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج کے دوران کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اخلاق بہتر بنانے چاہئیں کیونکہ اگر نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد کبھی جمع نہ ہوتی۔خطبہ حج کے دوران امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے امت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اخلاق بہتر بنائیں کیونکہ نبی کریمﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیاتھا، آپ ﷺنے بار بار اخلاق بہتر بنانے کی تلقین کی ہے۔ نبی کریم ﷺکے اعلیٰ اخلاق ہی تھے جن کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد ان سے متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بھی سیرت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق بہتر بنائیں اور غیر مسلموں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو اپنے قریب لے کر آئیں۔
Monthly Archives: August 2017
اسرائیلی فو ج میں شامل پاکستانی لڑکی بارے تہلکہ خیز انکشافات سے مقتدرحلقوں میں کھلبلی مچ گئی
تلاابیب (ویب ڈیسک)لندن سے شائع ہونے والے اخبار، لندن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں معروف یہودی محقق اور لندن میں رہائش پذیر ڈاکٹر آئی ٹی ٹونی کی کتاب”اسرائیل، اے پروفائل“ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 6سو افراد مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس نمائندے نے جب اسرائیل ڈیفنس فورسزکے ترجمان سے رابطہ کر کے خبر کی تصدیق کرنا چاہی تو انہوں نے واضح جواب دینے سے احتراز کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں دنیا بھر سے کئی مذاہب اور مختلف معاشرتی پس
منظر سے تعلق رکھنے والے رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں، واضح رہے کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں کام کرنے والا ہر رکن رضاکارانہ خدمات پیش کرتا ہے،ترجمان انبال نوے کے مطابق،عرب عیسائی، فلسطینی اور اسرائیلی مسلمان اور دنیا کے دیگر خطوں کے مختلف معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اسرائیل ڈیفنس فورسز کا حصہ ہیں، اس نمائندے نے اسرائیل ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ کا مطالعہ کیا تو وہاں دنیا کے کسی بھی باشندے کو بلا تخصیص نسل، مذہب،زبان اسرائیل ڈیفنس فورسز میں شمولیت کی دعوت موجود تھی جب کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان انبال نوئے کا دعوی ہے کہ فورسز میں شامل کئی مسلمان، مختلف جنگوںمیں ہلاک بھی ہوئے ہیں، ان مسلم خاندانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسرائیل کے فوجی سربراہ نے بذات خود، ان خاندانوں سے ملاقات کی حالاں کہ معمول کے مطابق ایسا نہیں کیا جاتا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ پر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی لڑکی کی تصویر بھی ہے جو فوجی خدمات انجام دے رہی ہے، اس لڑکی کا نام انیسہ فاروقی بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل میں ہر بالغ مرد و عورت پر فوجی خدمات مقررہ مدت تک انجام دینا لازمی ہے مگر مسلم اسرائیلیوں کو اس سے استثناءدیا گیا ہے۔
گرومیت رام رحیم سنگھ کی متنازعہ بیٹی غائب،کیا ہونیوالا ہے ،اہم انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک)2خواتین سے ریپ کے الزامی میں سزا یافتہ گرو رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت لاپتا ہو گئی ،ا±سے آخری مرتبہ اس وقت دیکھا گیا تھا جب گرورام رحیم کو سزا سنائے جانے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر جیل منتقل کیا جا رہا تھا تو وہ اسی ہیلی کاپٹر میں موجود تھی تاہم اس کے بعد کچھ پتا نہیں ہے کہ ہنی پریت اس وقت کہاں ہے؟ اس سے پہلے گذشتہ روز ہنی پریت کے شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کیبیوی اور گرمیت رام رحیم سنگھ کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے
اور اس نے خود اپنی آنکھوں سے ان دونوں کو انتہائی قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ گرمیت رام رحیم سنگھ اپنا جانشین ہنی پریت کو بنانا چاہتے تھے اور سچا سودا کے تمام معاملات بھی ہنی پریت کے سپرد کرنا چاہتے تھے ،تاہم ابھی خبر آئی ہے کہ گرمیت رام کی والدہ نے اپنے پوتے جسمیت رام کو سچا سودا کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ،
ماہرہ خان کا اہم اعتراف،شعیب منصو ر بارے وہ بات کہہ ڈالی جو۔۔۔۔
لاہور (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ بطور فلمی اداکارہ مجھے ہدایتکار شعیب منصور نے اپنی فلم ” بول “ سے متعارف کرایا اور فلمی ہیروئن کے طور پر میں ان کی دریافت ہوں ،فلم ” بول “ کی کامیابی کے بعد میرے لیے آگے بڑھنے کے مواقع خود بخود پیدا ہو چکے تھے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے۔اگر دوبارہ موقع ملا تو بالی ووڈ کی فلم میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی پاو¿ں پر کھڑی ہو اور اس کے لئے کراچی سے بھرپور جدوجہد ہو رہی ہے۔
معاملہ عوام کی عدالت اور جے آئی ٹی میں آگیا ،دوٹوک فیصلہ ہو گا،مریم نواز
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ کوئی عدالت نہیں بلکہ عوام کریں گے۔لاہور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ کے لیڈر کو انصاف نہیں ملا، اب عوام کی عدالت میں معاملہ آچکا ہے، میں نواز شریف کا مقدمہ لے کر آپ کی عدالت میں آئی ہوٕں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جے آئی ٹی اور عدالت میں معاملہ آگیا ہے،اب دوٹوک فیصلہ کرنا۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی مائیں اور بہنیں سازشوں کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوں گی، 17ستمبر کو لاہور ساڑھے چار سال سے ہونے والی سازشوں کا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ مہرہ بننےوالوں کو بتادو،عوام کافیصلہ نواز شریف ہے،فیصلہ ماننا پڑے گا، نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ عوام کریں گے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والوں اور ڈینگی بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی پر جب ڈینگی کی مصیبت آئی تو وہ لوگ شہباز شریف کو آواز دے رہے ہیں۔
کراچی میں موسلا دھار بارش، 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
کراچی: شہر قائد میں موسلادھار بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ کراچی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو دفاتر اور کام پر جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خراب موسم کے باعث کراچی سے شیڈول متعدد پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں اور اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔کراچی میں کے الیکٹرک اور بلدیہ عظمی کی جانب سے ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ لیاری ، نارتھ کراچی اور بلدیہ ٹاون میں 3 کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں محمد عظیم ، لیاری میں جاوید احمد ، اورنگی ٹاؤن میں نصیر اور پرانی سبزی منڈی میں یسین نامی شخص جاں بحق ہوئے۔
روس نے پاکستان کو 4 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کردیئے
اسلام آباد: روس نے پاکستان کو چار ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر فوجی تعاون کی راہ ہموار ہوگئی۔پاکستان ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے مطابق روس نے معاہدے کے تحت پاکستان کو چار ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا یہ معاہدہ رواں برس ماسکو میں ہونے والے انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم میں طے پایا تھا جس پر جون 2016 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ ماسکو کے دوران اتفاق رائے ہوا تھا۔پاکستان ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے بریگیڈیر جنرل وحید ممتاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج روس سے مزید اسلحہ خریدنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ تین سال قبل روس نے پاکستان کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی ختم کی تھی جو سوویت افغان جنگ دور سے نافذ تھی۔
روسی دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی دلچسپی رواں سال کے شروع میں اس وقت زیادہ واضح ہوگئی تھی جب یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان حکومت روسی ایس 400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
لندن میں کلثوم نواز کی آج سرجری، نواز شریف بھی اسپتال میں موجود
لندن: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اسپتال میں موجود ہیں۔نواز شریف کی اہلیہ وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی ہمت بڑھائی۔
ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔
آرمی چیف کی فوج کوکراچی کے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو کراچی کے شہریوں کو ہرممکن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی انتظامیہ کی جانب سے بارش کے بعد کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی سے مدد کی درخواست کی گئی ہے جب کہ فوج نے پانی نکالنے کے لیے واٹر پمپس بھی فراہم کردیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے انتظامیہ کی درخواست پر شہریوں کو مد د فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
۔اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں موسلا دھار بارش، 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق واضح رہے کہ گزشتہ رات سے شہر قائد میں موسلادھار بارش کا سلسلسہ جاری ہے جس کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔
سکھوں کے بعد ہندﺅں کی گرُو بارے بھی شرمناک انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز بھارتی گروگرمیت رام سنگھ کو دو خواتین کو عصمت دری کرنے پر بھارتی عدالت نے بیس سال کی قید سنا دی گئی جس کے بعد بھارتی ریاست پٹیالہ میں اس کے پیروکاروں نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کروڑوں کی املاک کو نقصان جلا دیا گیا تھا۔ تاہم اب گرمیت سنگھ کی طرح بھارتی میڈیا میں ایک اور گرو کو چرچا ہونا شروع ہو گیا ہے مگر اس بار گرو کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون ہے۔ لاکھوں ہندوﺅں کی روحانی پیشوا رادھے ماں ممبئی میں پیدا ہوئی اصل نام سکھ ویندر کور ہے رادھے ماں نے اپنے آپ کو گاڈیس کا خطاب دیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق رادھے ماں خواتین جنسی طور پر ہراساں کرتی رہی ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ڈولی باندرا نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ رادھے ماں نے اس کےساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش اس کے علاوہ سینکڑوں لڑکوں کے ساتھ بھی تعلقات بھی ہیں ڈولی باندرے نے رادھے ماں کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ رادھے ماں کے درشن اورملنے والوں میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ستارے بھی شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک دوسرے کسی فلمی ستارے نے ڈولی کے الزامات کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ رادھے ماں کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہو گا جیسا گرو میتر رام سنگھ کے ساتھ ہوا یہ وقت ہی بتائے گا۔
شہباز شریف کیطرف سے نوٹس بارے اہم جواب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ ان کو ابھی تک شہباز شریف کی جانب سے کوئی بھی لیگل نوٹس نہیں ملا ،اگر ان کی طرف سے کوئی نوٹس آیا تواس کو جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف تو ہر وقت غصے میں رہتے ہیں، اگران کی طرف سے کوئی نوٹس آتا ہے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف خود کو پانامہ کیس سے الگ سمجھتے ہیں ،انہوں نے اس کیس میں کوئی بھی بیان نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا خیال ہے کہ پانامہ کیس میں ان کے بھائی ،بھتیجے اور بھتیجی کا ہے ان کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔واضح رہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی الزامات کے دفاع میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نجی ٹی وی اور اعتزازحسین کو الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھجوائے گے۔
این اے 120کا معرکہ, ملازمتوں کی لوٹ سیل لگادی
لاہور(ویب ڈیسک) این اے 120کے ضنمی الیکشن میں کامیابی کےلئے مریم نواز نے نوکریاں بانٹنا شروع کردیں ہیں۔ سرکاری ملازمتیں دینے کے وعدے کے بعد ناراض کارکنان راضی ہونا شروع ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میںمسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہوئے ہیں جہاں حکمران جماعت کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مریم نواز مذکورہ حلقے میں انتخابی مہم کے نگران مقرر ہیں۔مریم نواز نے کارکنان سے شکایات اور مطالبات تحریری صورت میں طلب کیے تو حصول ملازمت کےلئے درخواستوں کے ڈھیر لگ گئے۔مریم نوازنے کارکنان کی ملازمت فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔
”وہ“ میرا سامنا کرنے کی بجائے لندن بھاگ گئے
لاہور ( این این آئی) عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز مےرے کیسز کا سامنا کرنے کی بجائے لندن بھاگ گئے ،جو اپنے وطن مےں عےد نہ کرےں وہ ملک اور قوم کے ساتھ کےسے مخلص ہو سکتے ہے۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بےان مےں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور رانا ثناءاللہ کے خلاف مےری اےف آئی آر درج نہےں کی جا رہی مےری وکلاءبرادری اور سماجی تنظےموں سے حماےت کی اپےل ہے ،مےں نے ہمےشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے ، گزشتہ سات سالوں سے عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹا رہی ہوں اب مجھے پورا ےقےن ہے کہ عدلےہ آزاد ہے مجھے انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مےر ے اوپر جھوٹے کیسز بنائے گئے جن کا حقےقت سے کوئی تعلق نہےں مےں آخری دم تک ظالموں کا مقابلہ کروں گی۔