تازہ تر ین

روس نے پاکستان کو 4 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کردیئے

 اسلام آباد: روس نے پاکستان کو چار ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر فوجی تعاون کی راہ ہموار ہوگئی۔پاکستان ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے مطابق روس نے معاہدے کے تحت پاکستان کو چار ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا یہ معاہدہ رواں برس ماسکو میں ہونے والے انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم میں طے پایا تھا جس پر جون 2016 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ ماسکو کے دوران اتفاق رائے ہوا تھا۔پاکستان ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے بریگیڈیر جنرل وحید ممتاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج روس سے مزید اسلحہ خریدنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ تین سال قبل روس نے پاکستان کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی ختم کی تھی جو سوویت افغان جنگ دور سے نافذ تھی۔

روسی دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی دلچسپی رواں سال کے شروع میں اس وقت زیادہ واضح ہوگئی تھی جب یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان حکومت روسی ایس 400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv