اسلام آباد کیخلاف میچ میں کوئٹہ کے بولرز حاوی

شارجہ(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مشکلات کا شکار ہیں جہاں اس کی تین وکٹیں گرچکی ہیں۔پہلے ا?و¿ٹ ہونے والے بلے باز چیڈوک والٹن تھے جو انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ا?صف علی بھی کریز پر زیادہ عرصہ قیام نہ کرسکے اور راحت علی کی شاندار گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔تیسرے ا?و¿ٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو حسان خان کی گیند پر 43 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر کلین بولڈ ہوگئے۔انور علی، راحت علی اور حسان خان ایک، ایک وکٹ لے چکے ہیں۔اس سے قبل کوئٹہ نے اسلام ا?باد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، جان ہسٹنگز اور محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوفرا آرچر اور رائلی روسو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں۔پچھلے دو میچوں میں انجری کے باعث عدم شرکت کے بعد مصباح الحق اسلام ا?باد کی قیادت کررہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ٹیم کو جوائن کرنے والے جے پی ڈومنی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اور اب سات میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز ناقابل شکست رہی جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہ ا?ئی۔پوائنٹس ٹیبل پر تین کامیابیوں کے بعد کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطان کا نمبر دوسرا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔پشاور زلمی چوتھی، اسلام ا?باد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے ا?خری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

پاک فضائیہ کی جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئی اسکواڈرن قائم

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئی ملٹی رول اسکوارڈن قائم کردی۔پاک فضائیہ نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس حوالے سے کوئٹہ میں پی اے ایف سمنگلی بیس پر تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اسکواڈرن کو ’نمبر 28‘ ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے جس کا نعرہ ’خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا‘ رکھا گیا ہے۔تقریب میں ایئر چیف نے سکواڈرن کے آفیسر کمانڈنگ ونگ کمانڈر عامر عمران چیمہ کو اسکواڈرن کا نشان عطا کیا جبکہ اس موقع پر 4 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔ہمارا عزم غیر متزلزل اور مقصد بالکل واضح ہے، ایئر چیف مارشل سہیل امان ایئر چیف سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے لیکن ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری جدوجہد کے صلے میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ایئر چیف نے مزید کہا کہ میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کٹھن حالات کے باوجود ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم کسی بھی فضائی خلاف ورزی کی صورت میں اس کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ایک عظیم صوبہ ہے اور ہم سب کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہاں کے لوگوں کا رویہ دوستانہ اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے جن کے کردار کو وطن کی ترقی میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سی پیک کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ائیر چیف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو انشائ اللہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تاریخ اور حالت کو بدل دے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام ا?باد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اور اب سات میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز ناقابل شکست رہی جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہ ا?ئی۔پوائنٹس ٹیبل پر تین کامیابیوں کے بعد کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطان کا نمبر دوسرا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔پشاور زلمی چوتھی، اسلام ا?باد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے ا?خری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔