Tag Archives: vidya-balan

ودیا بالن کی اپنے ساتھی اداکار ہ کیساتھ غیر اخلاقی حرکت

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے ساتھی اداکارہ کو تھپڑ رسید کردیا۔ ودیا بالن کا شمار بھارت کی معروف اداکارہ میں ہوتا ہے اور آجکل وہ اپنی فلم بیگم جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق فلم بیگم جان میں ودیا منفی کردار ادا کررہی ہیں اور انکے ساتھ مشتی چکربتی نامی اداکارہ نے بھی کردار نبھایا ہے۔ فلم میں ودیا کے ساتھ کام کو انہوں نے خوش آئندہ قرار دیا اورکہا کہ ودیا بالن کی طرز کی سپر اسٹار انہوں نے کہیں نہیں دیکھی، یہ بہت زیادہ منکسرالمزاج ہیں اور ان کے گرد اورا نہایت مضبوط ہے۔فلم سے متعلق بات چیت کے دوران انہوں نے تھپڑ کے سین کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ ایک سین میں ودیا نے ان کو تھپڑ رسید کرنا تھا تاہم تھپڑ کا سین فلم بند کرنے کے بعد ودیا شدید جذبانی ہوگئیں اور ان کو نہ صرف گلے لگایا بلکہ اگلے تیس منٹ تک وہ روتی بھی رہیں۔مشتی نے مزید کہا کہ سین کا تقاضا تھا کہ وہ بھی اس کے دوران روہانسو رہیں لیکن ودیا سمجھیں کہ وہ حقیقت میں رو رہی ہیں جس کے لئے وہ کئی مرتبہ ان سے معذرت بھی کرتی رہیں۔

ودیا بالین ذاتی سوال پر آپے سے باہر

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن سے شادی کے بعد متعدد انٹرویوزمیں حاملہ ہونے کی خبروں کا پوچھا جاتا ہے لیکن اس بار جب ان سے یہی سوال انٹرویو کے دوران دوبارہ دہرایا گیا تووہ غصے سے ا آگبگولہ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارودیا بالن کوان کے زیادہ وزن کے باعث خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بھی خوب میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ اداکارہ سے جب بار بار ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو وہ ایک دم غصہ ہوگئیں۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد خاتون اگر ڈاکٹر سے رابطہ کرے تو یہ ہی کیوں سمجھا جاتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے، اسی طرح میں بھی ڈاکٹرسے دیگر بیماریوں یا چہرے کے کیل مہاسوں کے لیے بھی رابطہ کرسکتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں پڑوسی اوررشتہ دار سمیت سب ہی شادی کے بعد یہ ہی سوال کرتے ہیں۔ میں کوئی بچے پیدا کرنے والی مشین نہیں، بار بار حاملہ ہونے کا سوال غصہ دلاتا ہے کیونکہ یہ میرا اورمیرے شوہرکا ذاتی معاملہ ہے، دنیا کی آبادیبہت بڑھ چکی ہے تو کسی جوڑے کے بچے نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔

ودیا بالن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش…. اداکارہ کی تصدیق سے فلم انڈسٹری غم و غصے کی لہر دوڑ اٹھی

کولکتہ(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کولکتہ ایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم ”بیگم جان“ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پروڈیوسر مہیش بھٹ اور ہدایتکار سری جیت مکھرجی کے ہمراہ کولکتہ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں ایک مداح نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اداکارہ نے خوش دلی سے آمادگی ظاہر کردی لیکن اس دوران مداح نے اداکارہ کی کمر کے گرداپنا بازو حائل کرنے کی کوشش کی جس نے انہیں کو چونکا دیا۔ودیا بالن نے مداح سے بازو ہٹانے کا کہا جس پر مداح نے ہاتھ ہٹانے سے انکارکردیا تاہم اداکارہ کے مینیجر کی مداخلت پرمداح نے کمر سے ہاتھ ہٹا دیا جب کہ کچھ ہی لمحوں بعد ایک بار پھر مداح نے ان کی کمر کے گرد بازو حائل کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ سیخ پا ہوگئیں اور چلانا شروع کردیا۔ ودیا بالن کے چلانے کے باوجودمداح نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیلفی لینے کی فرمائش کرڈالی لیکن اس بار اداکارہ نے سیلفی لینے سے منع کردیا۔دوسری جانب اداکارہ ودیا بالن نے ٹی وی شو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارعوامی شخصیت ہیں نہ کہ عوام کی جائیداد ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم”بیگم جان“کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔