Tag Archives: tomato and onion.jpg

”ہمت ہے تو خرید لو “

لاہور (خصوصی رپورٹ) مارکیٹ کمیٹیوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی نااہلی کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری۔ قیمتیں عام صارفین کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ سبزی منڈی میں پیاز کی بوری 12 ہزار روسے زائد قیمت میں فروخت ہونے لگی۔ اوپن مارکیٹ میں 100 روپے سے 120 روپے جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی۔ درآمدی پیاز کے مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں میں کمی ہوگی جبکہ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ادرک‘ لہسن‘ مٹر‘ گوبھی‘ آلو سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ‘ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرمو¿ثر ضلعی انتظامیہ منافع خوروںکو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئیں مارکیٹوں اور بازاروں میں پیاز 120 روپے فی کلو‘ ٹماٹر 180 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے جبکہ لہسن 160 روپے فی کلو‘ ادرک 240 روپے فی کلو‘ گوبھی 80 روپے‘ نیا آلو 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ مٹر سمیت دیگر نئی موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوگیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ تحران ختم کرنے کے لئے ترکی اور چین سے بھی پیاز درآمد کیا جاسکتا ہے لیکن اس پر خرچ زائد آتا ہے اس لئے حکومت نے بھارت سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں پیاز کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔