Tag Archives: sri lanka

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے دی

ماونٹ مونگانوائے(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔بے اوول گراو¿نڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کی گئی تاہم مقررہ اوور میں مہمان ٹیم 326 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔کشال پریرا نے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نروشن ڈکویلا 76، گنشکا گناتھیلاکا 43 اور کشال مینڈس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمس نیشام نے 3، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جب کہ میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 139 گیندوں پر 138 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 73 اور روس ٹیلر 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیمس نیشام کی دھواں دھار بیٹنگ بھی سب کی توجہ کا مرکز رہی، انہوں نے ایک ہی اوور میں 5 چھکے اور ایک چوکا لگایا اور مجموعی طور پر 13 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مارٹن گپٹل کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلنے پر آمادہ

لاہور(نیوزایجنسیاں) سری لنکن کرکٹ بورڈنے ٹیم کوآخری ٹی20میچ کھیلنے کےلئے لاہوربھیجنے کی منظوری دیدی۔لنکن ٹیم28 اکتوبر کولاہورپہنچے گی۔میچ 29 اکتوبر کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی جس کے بعد سری لنکن ٹیم لاہور میں پاکستان کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی لینڈرز 28 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی سر ی لنکا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہی کھیلے گی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف مقدمے پر کام جاری ہے۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونیوالے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد غیرملکی پرواز ای کے چھ دو دو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں نجم سیٹھی کی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ٹیموں کو پاکستان بھجوانے کے لئے بات ہوئی جس پر دونوں بورڈز نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔وطن واپسی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا سے گرین سگنل ملنے کے بعدپی سی بی کو میچ کے انعقاد کے لئے تمام ترانتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ چیرمین پی سی بی سے ویسٹ انڈیز بورڈ کے اعلی حکام کی بھی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے مثبت جواب دیا۔ سری لنکا اور پاکستان کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور ذرائع کے مطابق سری لنکا سے میچ کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدات کردی گئی ہے۔

شاہین لنکا ڈھانے کیلئے تیار ،سرفراز کی بیتابی بھی سامنے آگئی

 ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ(آج)پیر کو کھیلا جائے گا ، سیریز میں قومی ٹیم کو1-0کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا ڈے نائٹ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔دوسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا(آج) ابوظہبی کے میدان میں مدمقابل ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سرفراز الیون کے حوصلے بلند، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ شاہینوں نے دبئی کے افتتاحی میچ میں لنکن ٹائیگرز کو تراسی رنز سے دھول چٹائی۔ پہلے میچ میں بابر اعظم کی فارم لوٹ آئی اور مڈل آرڈر بلے باز نے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی۔ حسن علی نے مسلسل پانچویں میچ میں تین شکار کر کے دھاک بٹھائی۔ ایک انٹرویو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ عمر گل کا مسلسل چھ بار یہ کارنامہ انجام دینے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور ورلڈ کپ میں بہترین بولر بننا ان کا ہدف ہے۔دبئی میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں نے بھرپور پریکٹس کی۔پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں (آج) کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم پرعزم ہے۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی پریکٹس کی جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر موجودگی میں حسن علی پر قومی ٹیم کا انحصار ہوگا۔ دوسرا ڈے نائٹ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔