کراچی(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جب اکثریت ملی انہوں نے اپنے پاو¿ں پر کلہاڑا مارا لیکن اب ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے اور 3 دن میں سب سامنے آجائے گا۔جیسے جیسے کراچی کے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی گہماگہمی بھی تیزی سے عروج پرجارہی ہے سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کے لئے رابطے تیز کررہے ہیں۔اے این پی، پی پی آئی اور مجلس وحدت المسلمین پہلے ہی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ پی آئی ٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے عرفان مروت بھی میدان میں ہیں جب کہ عمران خان کی خصوصی درخواست پر شیخ رشید بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت میں کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی پہنچے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہورہی ہے جب کہ معاملہ اس کے برعکس ہے نوازشریف خود اپنے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور انہیں جب بھی دوتہائی اکثریت ملی انہوں نے اپنا خانہ خراب کیا اور اپنے پاو¿ں پر خود کلہاڑا مارا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ملک کی تاریخ بدل ڈالی اب 72 سے 80 گھنٹے کا کھیل باقی ہے سب ثابت ہوجائے گا اور مریم نواز کی آمدن کا ذریعہ بھی سامنے آجائے گا، اب نوازشریف کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مرکز کی اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو صوبوں کی اسمبلیاں بھی تحلیل ہوں گی ہمیں صرف مرکزی حکومت تحلیل کرنا قبول نہیں۔سربراہ عوامی مسلم کا کہنا تھا کہ انتخابی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہے میں بھی عمران خان کی درخواست پر ان کے امیدوار کی حمایت اور انتخابی مہم کامیاب بنانے کراچی آیا ہوں امید ہے پی ایس 114میں تحریک انصاف فتح یاب ہوگی اورہم خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ مل کر (ن) لیگ کی سیاست کو نیست ونابود کردیں گے۔
Tag Archives: sheikh rasheed
مریم کی پیشی سے قبل کارکنو ں میں کیا تقسیم ہوا ،شیخ رشید نے حقائق بیان کر دیئے
لاہور(خبر نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کوئی آمر آئے اورسب کچھ لپیٹ کرچلا جائے موجودہ حکومت نظام کو لپیٹنے کے درپے ہے،جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کے دربار میں پیش نہیں ہونا چاہیے ،مریم نواز کی پیشی کیلئے ،لاٹھیاں تقسیم کی جاری ہیں،اسحاق ڈار کاغذ تبدیل کرنے کے ماہر ہیں،نواز شریف حکومت نے اداروں کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے کراچی ہال میں منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا موجودہ حکومت نظام کو لپیٹنے کے درپے ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ کوئی آمر آئے اورسب لپیٹ کر لے جائے ۔پانامہ کیس پیسے اور قانو ن کی لڑائی ہے۔ مریم نواز کی پیشی کے لیے ڈنڈے ،لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہیںِ۔ جے آئی ٹی میں جانا چاہتے ،پانامہ کیس میں قطری خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اسحاق ڈار کاغذتبدیل کرنے کے ماہر ہیں ۔ان کی اور کوئی قابلیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایجنڈا دیا گیا کہ اداروں کو تباہ کریں ۔ نواز شریف کی حکومت میں میرٹ اور معیارکی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پاکستان میں جمہوریت بڑے آدمی کنیز بن گئی ہے۔ ہم خاندانوں کے غلام بن چکے ہیں ۔اسحاق ڈار بڑی گرمی میں ہیں۔ وہ ماہر اقتصادیات نہیں منشی ہے۔ اسحاق ڈار کی ٹریننگ سوئی گیس اوربجلی کے بل تبدیل کرانے کی تھی۔خط ہی تسلیم کرتے ہیں تو کل کو کوئی بھی کہیں سے بھی لے آئے گا۔قانون کے ترازو میں پاکستان کے پانچ عظیم ججوں نے انصاف کا فیصلہ لکھنا ہے اور فیصلہ گو نواز گو شریف گو ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا کام تمام ہو چکا ہے۔نواز شریف نا اہل ہونے جا رہے ہیں ان کی سیاسی پتنگ کٹنے جا رہی ہے پپومجھے پانچ مضامین میں فیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔خدا نے حکمرانوں کو تکبر کی سزا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کونسا بچہ باپ کو ایک ارب روپے تحفے میں دیتا ہے میاں صاحب آپ کے بچے ارب پتی ہیں قوم کے بچوں کو لکھ پتی ہی کر دیں۔شیخ رشید نے کہا کہ حکمران دس سال کے لیے نا اہل ہونے جا رہے ہیں میں نواز شریف کو عدالت میں جرم کے لیے بلاﺅں گا مجھے حق حاصل ہے کہ نواز شریف کو جرح کے لیے سپریم کورٹ طلب کروں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر حکمرانوں نے مٹھائیاں بانٹیں اب نا اہل ہونے پر فکر مند ہیں چور کو چوری کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔اخبار میں پڑھا ہے کہ جاوید قاضی نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ۔اسحاق ڈار بالکل منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمن کی ماڈرن شکل ہے۔عمران خان کے خلاف پہلے بھی مہم اسحاق ڈار نے شروع کی تھی 190 کے ذریعے عدلیہ فوج کو حکم دے سکتی ہے کہ اس فیصلے پر فی الفور عمل کیا جائے ۔ڈان لیکس میری نہیں ڈان لیکس فوج کی سوچوں کے محور میں زندہ ہے اور ان سوچوں کے محور میں نواز شریف اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔پاک فوج اس ملک کو بچانے اور جان دینے والا ادارہ ہے اگر (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہ کیا تو مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ان کی تاریخ پڑ چکی ہے ان کی سیاست کی گڈی کی ڈور کٹ چکی ہے یہ سیاسی طور پر اپنا اور ٹائم لگا رہے ہیں یہ ہیرو بننے کی کوشش میں زیرو ہو جائیں گے۔فوج اس پاکستان کی پارٹی ہے پاکستان تباہ و برباد ہو گیا ہے حکمران لوٹ کر کھا گئے ہیں پاکستان کا ایک بچہ ایک لاکھ 35 ہزار کا مقروض ہے اسحاق ڈار نواز شریف کا اعتماد حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش کررہا تھا نواز شریف کو پتہ ہے اس کی لائنیں کہاں کہاں ہیں وہ چوچا نہیں ہے اس کے چہرے کو لگ نہیں پڑھ سکتے وہ لوگوں کے چہروں کو پڑھ سکتا ہے۔رہنماءعوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ ہمارے خلاف بھی ہوا تو ہمیں قبول ہوگا میری اور عمران خان کی خواہش ہے کہ جمہوری فیصلے پر جمہوری طریقے سے عمل ہو۔اگر عمران خان نے کال دی تو میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور پوری قوم نکلے گی ہم مردوں کی طرح نکلیں گے ہم معافی نامہ لے کر سعودی عرب نہیں بھاگیں گے۔
وزیر اعظم کے داماد کا ذریعہ معاش کیا ہے ؟؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے بعد اگر کوئی سیاستدان عوامی رابطہ میں ہے تو وہ جمشید دستی ہے۔ جمشید دستی جیسا سیاسی کارکن پورے ملتان میں نہیں ہے۔ وہ قوم کے سامنے رویا ہے، اس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا حکمرانوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجید اچکزئی سفاک قاتل ہے اس کےخلاف کیس ملٹری کورٹ میں چلنا چاہیے۔ وسائل نہ ہونے کے باعث پارا چنار نہیں جا سکا۔ عمران خان کو وہاں جانا چاہیے۔ کھربوں مالیت کی اورنج، میٹرو منصوبے بنانے والے عوامی مسائل پر نظر آنے کو تیار نہیں، صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر میں صرف6 برن یونٹس ہیں جن میں دو خراب ہیں اور ایک میں صرف 8 بیڈ ہیں جو تہہ خانے میں ہیں بارش ہو تو بیڈ پانی میں تیرنے لگتے ہیں۔ نواز شریف کا داماد کہتا ہے کہ نظریہ پاکستان کو خطرہ ہے پہلے وہ خود تو بتائے کہ اس کا ذریعہ معاش کیا ہے۔ 5خاندانوں کے باعث ریاست کو خطرہ ہے۔ عدالت سے استدعا کروں گا کہ نواز شریف کو جرح کےلئے بلایا جائے۔ جے آئی ٹی سپرسکس ہے تحقیقات فائنل سٹیج میں ہیں، صرف ایک دو اوور باقی ہیں۔ 164 کا بیان اسحاق ڈار کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ ڈار ہی شریف خاندان کو جیل پہنچائے گا۔ ن لیگ اس وقت نثار، اسحاق ڈار اور شہباز گروپ میں تقسیم ہو چکی ہے۔ نواز شریف کےخلاف فیصلہ آیا تو 35 ارکان اسمبلی ن لیگ چھوڑ جائینگے۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوٹے پانچ قسم کے ہوتے ہیں۔ نواز شریف کا فرنٹ مین شیخ سعید ہے جس کے سوئس بنک میں اکاﺅنٹس ہیں، دوسرا فرنٹ مین سیف الرحمان ہے۔ ان دونوں کو بلا کر نچوڑا جائے تو سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ نواز شریف سعودی شاہ سے ملاقات کرتا ہے تو شیخ سعید ساتھ بیٹھتا ہے۔ آٹھ دس ہفتوں میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
متحدہ کے شیخ عتیق کے شیخ رشید بارے قابل اعتراض ریمارکس سے کھلبلی مچ گئی
اسلا م آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ ہاﺅس کی غلام گردش میں ”دو شیخوں“ کا آمنا سامنا ہو گیا ‘ تیسرے شیخ کا نام لے کر گپ شپ کرتے رہے ۔ ایم کیو ایم کے شیخ کو حکومت کی طرف سے ”صلح گو“ قرار دیدیا گیا۔ پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات کرنے والے ان شیخوں میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق شیخ شامل ہیں۔ حکومتی شیخ نے ایم کیو ایم کے شیخ کی تعریف کی۔ برادری کا حصہ ہونے پر دونوں نے فخر کا اظہار کیا۔ دونوں شیخوں کے خیر سگالی کے جذبات کے اظہار کے موقع پر ایک صحافی نے تیسرے شیخ کا تذکرہ کر دیا کہ وہ ہمیشہ تلخ رہتے ہیں اور لڑائی کی بات کرتے ہیں۔ اس پر میاں عتیق شیخ بولے کہ وہ ”اصلی شیخ“ نہیں ہیں اور پنڈی والوں کو بھی اس کے بارے میں پتہ ہے۔
کس کا جنازہ نکلے گا ۔۔شیخ رشید نے نئی پیشنگوئی کر دی
راولپنڈی(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پورا یقین ہے پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نون کا جنازہ نکلے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے این اے 55 اور این اے 56 میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دو ہی حقیقی اپوزیشن لیڈر ہیں ایک عمران خان جو نواز شریف کو گلی گلی کوچہ کوچہ للکار رہا ہے جب کہ دوسرا شیخ رشید ہے، یہ لوگ جتنی بھی میٹرو بنا لیں لیکن جب تک پنڈی میں شیخ رشید ایکسپریس نہیں چلے گی تو مری روڈ کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نا ہی نالہ لئی کا مسئلہ حل ہو گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اگر ہماری نیتیں صاف ہیں تو ہمیں عوام میں سرخ رو کر دے اور اگر ہماری نیتوں میں کھوٹ ہے تو عوام پر ہم سے بہتر حکمرانوں کو فائز کر دے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 4 ماہ پاکستان کی سیاست کے لئے نہایت اہم ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نون کا جنازہ نکلے گا اور پانچوں کے پانچوں کندھوں سے نکلے اور فیصلہ کن نکلے گا۔
پپو فیل ہو گیا ،پنڈی بوائے کے اعلان نے ہلچل مچا دی
اپریل میں ن لیگ یا قانون کا جنازہ ….اہم شخصیت کا ایان علی ،زرداری اور شرجیل میمن بارے بڑے انکشافات
واہ کینٹ(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15اپریل کو مسلم لیگ (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا۔اپریل کا مہینہ سیاسی اعتبار سے نہایت ہی اہم ہے۔پانامہ پر مخالف فیصلہ آنے پر نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ڈیل کے زریعے مادل ایان علی باہر گئی۔اور ڈیل کے زریعے ہی آصف علی زرداری اور شرجیل میمن پاکستان آئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈیل کے ھمام میں سارے ننگے ہیں اور بد قسمتی سے پاکستان کو لوٹنے والے اس قدر مضبوط ہیں کہ انھیں پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔اس وقت پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گذر رہا ہے۔اور انشاءاللہ پاکستان آگے بڑھتا اور ترقی کرتا رہے گا۔