Tag Archives: Sarfraz-Ahmed

سرفراز کی اپنی بھتیجی کی جان بچانے کے لیے جگرکے عطیے کی اپیل

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھتیجی کے جگر نے کام کرنا چھوڑدیا ہے اور اس بچی کو جگر عطیہ کرنیو الے کی فوری ضرورت ہے ۔ سرفراز احمد نے دنیا بھرمیں پھیلے پاکستانیوں سے اپنی بھتیجی کی جان بچانے کے لیے جگرکے عطیے کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔وکٹ کیپر کپتان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پراپنی بھتیجی آئزہ کے حوالے سے بتایا کہ اس کی ایک سرجری ہوچکی ہے اور اسے فوری طور پر جگر عطیہ کرنے والے کی اشد ضرورت ہے۔اپنے پیغام میں انہوںنے کہا میری یہ اپیل سب سے ہے اور وہ اپنی بھتیجی کی ضرورت پوری ہونے پر تعاون کرنے والے کے بیحدشکرگزار ہوں گے ۔ان کاکہناتھا کہ وہ اپنی بھتیجی کی طرف سے یہ اپیل کررہے جس کی بیماری سے لڑنے کی ہمت ہماری طاقت ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر فولوئرز سے اس پیغام کوزیادہ سے زیادہ پھیلانے کی بھی اپیل کی تاکہ بچی کو جلد از جلد جگر عطیہ کرنے والا مل جائے۔

دورہ نیوز ی کی پلاننگ سامنے آگئی۔۔۔ کپتان سرفراز احمد کی اہم گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحرک ہیں اچھا پرفارم کریں گے اور امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن بھی اچھا پرفارم کرےگی۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری باو¿لنگ بہت مضبوط ہے تاہم انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں لیکن اچھا کمبی نیشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں جنید خان اور عثمان شنواری کی کمی محسوس ہوگی تاہم کنڈیشنز دیکھر کر فیصلہ کریں گے کہ 4 بولرز کے ساتھ کھیلیں یا پانچ کے ساتھ۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے جب کہ امام الحق نے بھی اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی اور دعا ہے کہ بیٹنگ آردڑ تبدیل نہ کرنا پڑے اور سب اچھا کھیلیں۔

فائنل جیتنے کے بعد کپتان سرفراز نے آئی ایس آئی کا نام لے کر کیا کہا؟

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آئی ایس آئی کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میچ آرگنائز کرانے پر پاک فو ج، آئی ایس آئی، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہو ں، سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے گھر میں کرکٹ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہے اور یہ بہت اہمیت بھی رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں کھیلنے پر داد بھی زیادہ حاصل ہوتی ہے۔ سرفراز احمدنے بات چیتکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے کھلاڑی کھیل رہے ہیں، اس وجہ سے ان کے مداحوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نیا لڑکا آتا ہے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اسے پورا اعتماد دیا جائے تاکہ وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دے سکے۔ سرفراز احمد نے عمر امین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عمر امین نے اچھی پرفارمنس دی اس کے علاوہ فہیم اشرف نے بھی جس طرح آتے ہی لگا تار دو گیندوں پر چھکے لگائے،یہ بھی قابل تعریف ہے۔ سرفراز احمد نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔