Tag Archives: ramzan

ہمارے رسول ﷺ اور رمضان المبارک ….10گناہ ثواب بارے دلوں کو چھو لینے والی تحریر

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دونگا، اس میں اس کا ثواب 10گنا ہوگا۔

پہلا روزہ کب ہو گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی

ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، پہلا روزہ اتوار28 مئی کو ہو گا، حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار شعبان کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوسکتا ہے اور ماہ رمضان کا چاند 27 مئی کو آسمان پر جلوہ گر ہو گا لہٰذا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار کو ہوگا ۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا مگر ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ اس روز چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔سائنس کی کیلکولیشن کے مطابق 26 مئی کو رمضان کا چاند نظر آنے کے بہت ہی کم امکان ہیں، 27 تاریخ کو چاند نمایاں ہو گا۔26 مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا،محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں رویت ہلال میٹی کوچاند مکمل ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات کہتے ہیں سائنس کی رو سے چاند کی پیش گوئی سے متعلق اگلے سو سال تک کے کلینڈرز موجود ہیں تاہم چاند کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

یکم رمضان کس تاریخ کو ہو گا ،ماہر فلکیات نے خوشخبری سُنا دی

کراچی(ویب ڈیسک)ملک میں کسی بھی مقام پررمضان کاچاند26 مئی کونظر آنے کا امکان نہیں ہے،یکم رمضان 28 مئی اتوار کو ہوگا،ماہر فلیکات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند ملک بھرمیں واضح طور پر 30 شعبان المعظم بمطابق 27 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان اتوار 28 مئی کو ہوگا۔جامعہ کراچی کے معروف سائنسدان اور ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ جمعہ 26 مئی بمطابق 29 شعبان کوملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی رویت کا امکان نہیں ہے اور رمضان کے چاند کی واضح رویت ہفتہ 27 مئی کو ہی ممکن ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک بنگلہ دیش، بھارت اور ایران میں بھی جمعہ کو چاند کی رویت نہیں ہوگی تاہم سعودی عرب میں ہفتہ کویکم رمضان ہوسکتا ہے،مزیدبراں افریقا اورامریکا کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جمعہ کو چاند کی رویت ممکن ہے۔ رمضان کے چاند کی پیدائش کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد قریشی کا یوا ین پی سے کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 26 مئی کو 12بج کر 44 منٹ پر ہوگی جوں جوں 25 اور 26 مئی کی درمیانی رات ہوگی،کراچی میں 26 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے اور 30 منٹ ہوگی اور اس روز غروب آفتاب کے وقت چاند 39 منٹ تک 9 ڈگری اونچائی پرموجود رہے گا تاہم نمی اور گرم آب و ہوا کے ساتھ مذکورہ صورتحال میں چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی اور27 مئی کوغروب آفتاب کے وقت ملک کے تمام حصوں میں چاند کی رویت واضح ہوگی۔