لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ پولیس کی اولیو گرین یونیفارم پذیرائی حاصل نہ کرسکی جس پر پولیس افسروں نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو وردی تبدیل کرنے کی تجویز دی۔ جس پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اولیو گرین یونیفارم کے لئے تجاویز مانگ لی ہیں۔ سیاہ رنگ کا پرانا یونیفارم بھی واپس لانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ او لیو گرین سے پولیس کی پہچان ممکن نہیں۔ پرانی یونیفارم سے پولیس کا وقار اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بحال ہوگا۔
Tag Archives: police pakistan
وردی بد ل گئی کرتوت نہ بدلے
لاہور (نادر چوہدری سے )پنجاب پولیس کی وردی بدل گئی مگر کرتوت نہ بدلی ، کبھی بچے کے سامنے والد پر تشدد تو کبھی والد کے سامنے بیٹے پر ، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پولیس ہلکار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، والد ہاتھ جوڑتا رہا اور ظالم شیر جوان اسکے بیٹے پر تشدد کرتا رہا ، راہگیروں نے بیچ بچاﺅ کرواکر باپ بیٹے کی جان چھڑوائی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے تھانہ کلچر میں بہتری کے بلند و بانگ دعوے کیئے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں پولیس ملازمین کی صرف وردیاں ہی تبدیل ہوئی ہیں ان کے رویے اورتربیت میں کوئی تبدیلی نہ آسکی ہے ۔ گزشتہ روز فیکٹری ایریا کے علاقہ مین فیروز پورروڈ پر 2موٹرسائیکل سوارجارہے تھے جن میں سے ایک موٹر سائیکل سوار کے پیچھے 2خواتین بھی بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ دوسرے کے پیچھے اسکا والد سوار تھا ۔ موٹرخواتین والی موٹر سائیکل چلانے والے سے موٹر سائیکل ٹھیک طر ح چل نہی پارہی تھی جس وجہ سے وہ باپ بیٹے سے ٹکرانے لگا تو انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے موٹر سائیکل دائیں جانب موڑی تو قریب سے گزرنے والا شیر جوان ڈر گیا اور اس نے باپ بیٹے کی موٹر سائیکل سائیڈ پر لگوا لی اور موٹر سائیکل سوار لڑکے عثمان کو اسکے باپ کے سامنے تھپڑ اور گھونسوں سے تشدد کر نے لگا جس پر لڑکے کا بوڑھا باپ پولیس اہلکار کی منتیں کر تارہا لیکن اس نے ایک نہ سنی ۔ اسی دوران شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی جنہوں نے بمشکل پولیس ا ہلکار سے لڑکے کی جان چھڑوا ئی ۔ راہگیروں کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنا نانہیں بتایا تاہم لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے وہ اپنے آپ کو تھانہ فیکٹری ایریا کا اہلکار بتا رہا تھا ۔ پولیس اہلکار کے تشدد کے بعد درد سے چُور بیٹے کا سر گود میں لئے کافی دیر تک بوڑھا باپ فٹ پاتھ پر بیٹھا روتارہا ۔واقعہ کے حوالے سے عینی شاہدین نے پولیس ملزم کی جانب سے کیئے جانے والے اختیارات سے تجاوز اور مجرمانہ ر ویے کی شدید مذمت کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اگر انھوں نے وردی تبدیل کی ہے تو پولیس کے کرتوت بھی تبدیل کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی موجودگی میں اپنے محافظوں کا احساس ہو نہ کہ غنڈہ عناصر کا ۔