Tag Archives: pakvssrilanka

پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ،سری لنکاکو جیت کیلئے 220رنز کا ہدف

ابوظہبی میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا ا?غاز فخر زمان اور احمد شہزاد نے کیا تاہم اوپنگ کے لیے آنے والے فخرزمان کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور 17 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد احمد شہزاد بھی صرف 8 رنز بناکر چلتے بنے، محمد حفیظ بھی خاطر خوا کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 8 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔