Tag Archives: pak vs sri

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر میچ اور سیریز جیت لی

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دنوشکا گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا لیکن 43 کے مجموعی اسکور پر مناویرا 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔مناویرا کے آؤٹ ہونے کے بعد گنا تھیلاکا اور سدیرا سمارا وکرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا تو 17 ویں  اوور میں سدیرا سمارا وکرما 32 رنز  بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔اسی اوور کی اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے گنا تھیلاکا کو بھی 51 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔اننگز کے اٹھاویں اوور میں پراسنا بھی ایک رن بنا متبادل فیلڈر محمد نواز کی ڈائریکٹ تھرو پر آؤٹ ہو گئے جب کہ اسی اوور میں حسن علی نے تھسارا پریرا کو 3 رنز پر  نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔فہیم اشرف نے 19 ویں اوور میں پہلے اڈانا کو آؤٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر اداوتے کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔ اپنے اوور کی آخری گیند پر فہیم اشرف نے پتھیرانا کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی فیلڈرز نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سری لنکن بلے بازوں کو رن آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف پہلا میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بھی پاکستانی قائد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابو ظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کردیا تھا۔