Tag Archives: nawaz khabain

نواز شریف ریلی کیساتھ آنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری،مفت ،مفت ،مفت ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اسلام آبا د سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ ایسے میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے چاہنے والے کارکن حضرات اپنے قائد کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک صارف محمد عمیر عظمت نے اپنے قائد نواز شریف سے والہانا محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ نواز شریف کی ریلی کےشرکاءکو میاں جی ریسٹورنٹ کی جانب سے مفت میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ میاں جی ریسٹورنٹ اپنی دیسی دال اور پراٹھے کی وجہ سے مشہور ہے۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قائد ن لیگ سے محبت کے اس اظہار پر محمد عمیر عظمت جو کہ میاں جی ریسٹورنٹ کے مالک ہیں کی ٹویٹ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں شیئر کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا ہے۔

Seen by Roznama Khabrain at 7:23pm

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کا روٹ اور شیڈول تبدیل

اسلام آباد(خبریں ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماو¿ں کے مشاورتی اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کو موٹر وے کے بجائے بدھ کو بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیرقیادت پنجاب ہاو¿س میں پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈاکٹر آصف کرمانی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب،امیر مقام، طلال چوہدری، دانیال عزیز پرویز رشید اور مصدق ملک نے شرکت کی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی رو سے میاں نوازشریف کی کل براستہ موٹروے لاہور روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ نوازشریف اب 9 اگست کو بدھ کی صبح 9 بجے جی ٹی روڈ سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے تمام تر انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی لاہور روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگی تنظیموں ، عہدیداروں ، ایم این ایز، ایم پی ایز اور لیگی کارکنوں کی خواہش اور مطالبے پر کیا گیا ہے تاکہ کارکنان اور عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد شرکت کرسکے۔