Tag Archives: Mamoon-Hussain

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی زبان پھسل گئی

اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن کا احتجاج بھاری پڑ گیا ۔ صدر ممنون حسین ”موڈیز“ کو مودی کہہ گئے ۔ صدر مملکت جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپوزیشن کے احتجاج اور گو نواز گو کے نعروں کے باعث جلدی جلدی تقریر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور روانی میں موڈیز کو مودی کہہ ڈالا۔

دہشتگردی کا جڑ سے صفایا ….صدر مملکت کا واضح اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں فوجی جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد ترقی کا سفر نہیں روک سکتے‘ دہشت گردی کا جڑ سے صفایا کیا جائے گا‘ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ بدھ کو صدر ممنون حسین نے لاہور میں فوجی جوانوں پر حملے کی مذمت کی۔ صدر نے کہا کہ مردم شماری سمیت تمام قومی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ دہشت گردی کا جڑ سے صفایا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مٹھی بھر دہشت گرد ترقی کا سفر نہیں روک سکتے۔ صدر نے ہدایت کی کہ زخمیوں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی ج ائے۔