Tag Archives: kangana

کنگنا کو ہریتھک سے محاذ آرائی بھاری پڑنے لگی

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ہریتھک روشن سے محاذ آرائی  فلمی کیرئیر اور ذاتی زندگی میں بھاری پڑنے لگی۔کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابقہ عاشق قرار دیتےہوئے ان پر فحش تصاویریں اور ای میلز کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے ہی لفظوں کی جنگ چھڑگئی تھی۔

اداکارہ نے عدالت سے رجوع بھی کیا تھا اور انہوں نے کئی بار ہریتھک کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا لیکن ہریتھک روشن نے ٹوئٹر پر کھلا خط لکھ کر ان کے الزامات کی تردید کردی تھی تاہم اب یہی تردید کنگنا کو بھاری پڑنا شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کو ہریتھک روشن سے محاذ آرائی نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ہے اور فلمی تقریبات میں ان کا بائیکاٹ بھی شروع ہوگیا ہے۔

اداکارہ کے قریبی دوست ڈینو موریا نے گھر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں فلمی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی لیکن اس تقریب میں ہریتھک روشن سے محاذ آرائی کے باعث کنگنا کو بلایا ہی نہیں گیا۔کنگنا گزشتہ سال ہونے والی اسی تقریب میں شریک تھیں۔

دوسری جانب کنگنا کو مختلف برانڈز بھی ایمبسڈر بنانے سے کترانے لگے ہیں اور اب ان کے پاس کسی بھی برانڈ کا معاہدہ موجود نہیں ہے۔

اذان پر تنقید کرنیوالوں کو دندان شکن جواب

ممبئی (خصوصی رپورٹ)بھارت لبرل ازم کا پرچار کرتا ہے مگر وہاں ہندو انتہا پسندی بھی عروج پر ہے، مسلمانوں کو اور دیگر اقلیتوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکا جانا معمول کی بات ہے، یہاں تک بھارتی اداکار بھی مسلمانوں کی مذہبی رسومات کو تنقید کا نشانہ بنانے رہے ہیں، رواں سال اپریل میں معروف بھارتی پلے بیک سنگر سونو نگم کا اذان کے حوالے سے متنازعہ بیان بھی سامنے آیا تھا ، مگر اب مشہور ادکارہ کنگنا رناوت نے اذان کے حوالے بیان دے کر ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر اذان سے محبت ہے، جب ہم تنو ویڈز منو کی لکھنو میں شوٹنگ کر رہے تھے تو پانچوں وقت مجھے اذان کی آواز سنائی دیتی تھی جو میرے کانوں کو انتہائی بھلی محسوس ہوتی تھی ، مجھے یوں لگتا تھا کہ میں خود سے گفتگو کر رہی ہوں ۔کوئی بھی مذہبی سرگرمی ہو مجھے پسند ہے، مجھے مسجد میں جانا اچھا لگتا ہے اور میں اس کے ساتھ ساتھ مندر اور چرچ بھی جاتی ہوں۔