Tag Archives: kalboshan

کلبھوشن ”را “ کا ایجنٹ ،،بھارت سے بھی شہادت آگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی اخبار نے کلبھوشن یادیو کے ’را‘ کا جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم اسے سچ بولنا مہنگا پڑ گیا اور شدید دباو¿ ڈال کر خبر ہٹوا دی گئی۔بھارتی اخبار ’دا کوئنٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کلبھوشن یادیو ملک کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ (را) کا ایجنٹ تھا جو اناڑی پن میں مار کھا گیا اور پکڑا گیا۔ تاہم بھارتی اخبار کو یہ راز سامنے لانا اور سچ بولنا مہنگا پڑ گیا، ادارے پر شدید دباو¿ ڈال کر اس کی ویب سائٹ سے خبر ہٹوا دی گئی ہے جب کہ خبر دینے والے رپورٹر چندن نندے کو بھی لاپتہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلبھوشن ’را‘ کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا، اسے بطور جاسوس تعینات کرنے پر’را‘کے 2 اعلیٰ افسران کو تحفظات تھے، اگرچہ کلبھوشن یادیو کی بھرتی کے دوران معیاری طریقہ کار پر عمل درا?مد کیا گیا لیکن یہ انکشاف ہوا کہ را کے 2 سربراہان کلبھوشن کو ایجنسی میں جاسوس کے طور پر بھرتی کرنے اور پاکستان میں اس کے کام کرنے کے مخالف تھے۔دا کوئنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے را کے سابق سربراہان نے بتایا کہ کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا تھا تاہم ایران اور پاکستان ڈیسک پر کام کرنیوالے بھارتی افسران کلبھوشن کی تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016ء میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی، تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کررکھا ہے۔

بھارت کی پاکستان سے ایک بار پھر کلبھوشن معاملے پر نظرثانی کی درخواست

نئی دلی: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے حوالے سے نظرثانی کی جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے بھارتی وزیرخارجہ سشما سواج نے ملاقات کی۔ نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرحدی کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستانی سفیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کرے جب کہ  کلبھوشن یادو کی والدہ  کو پاکستان جانے اور بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ بھارتی اخبار میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں  اس حوالے سے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جےشنکر بھی پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کریں گے۔