Tag Archives: flight

نجی ائیر لائن کا شرابی عملہ, مسافر پریشان

لاہور (خصوصی رپورٹ) دو سال قبل ہونے والے شاہین ایئرلائن حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں شاہین ایئرلائن انتظامیہ کے علاوہ سول ایوی ایشن اور پائلٹ کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو سال قبل کراچی سے لاہور آنے والے شاہین ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی تھی اور پائلٹ نے ایئررپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرواتے سینکڑوں مسافروں کی زندگیاں بھی بچا لی تھیں اور اس واقعہ میں جہاز کے پائلٹ عصمت محمود ے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا کہ جہاز کے پائلٹ نے شراب نوشی کی تھی جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے دو سال بعد 38 صفحات پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملائشین ایئرلائن نے 20 سال استعمال کے بعد 2012ءمیں جہاز فروخت کیا تھا جبکہ طیارے کا کپتان عصمت محمود بھی جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا تھا۔ تعلیمی اسناد کی تصدیق کے بغیر نوکری پر رکھنا شاہین ایئرلائن کی مجرمانہ غفلت ہے اور جہاز اڑانے سے پہلے کپتان عصمت محمود نے شراب نوشی بھی کی اور طیارہ لینڈنگ سے پہلے کپتان آٹو پائلٹ کا سہارا لیتا رہا۔ شاہین ایئرلائن کے ڈاکٹروں نے بھی کپتانوں کا طبی معائنہ سنجیدگی سے نہیں کیا جس سے لاہور لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ کیونکہ اگر کپتانوں کا طبی معائنہ کیا جائے تو ایسے حادثات کی روک تھام ہوسکتی ہے۔