Tag Archives: Faezeh Rafsanjani (C)

سابق صدر کی بیٹی کو جیل ….وجہ بھی سامنے آگئی

تہران(ویب ڈیسک )ایرانی عدلیہ نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو دوسری مرتبہ جیل بھیج دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں عدالت نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو دوسری مرتبہ جیل بھیج دیا ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ فائزہ ہاشمی کو ریاست مخالف پراپگینڈا اور ملکی عدلیہ و فوج کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے کے لیے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پچپن سالہ ہاشمی کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے اکیس دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔ اصلاحات پسند فائزہ ہاشمی خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں اور وہ رکن پارلیمان بھی رہ چکی ہیں۔ ایران میں انیس مئی کو صدارتی الیکشن ہونے والے ہیں اور سخت نظریات کی حامل قوتوں کی کوشش ہے کہ وہ صدر حسن روحانی کی جگہ لے سکیں۔