Tag Archives: drink

پاکستان:آپ کے پینے والے پانی میں کونسا زہر کتنی مقدار میں ہے ؟جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

سائنسی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں پینے کے پانی میں زہریلے مادے کی انتہائی زائد مقدار موجود ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی میں خطرناک زہریلے مادے آرسینک یعنی سنکھیا کی انتہائی زیادہ مقدار موجود ہے جس سے 6 کروڑ پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 8 کروڑ 80 لاکھ افراد ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں پانی میں سنکھیا کی مقدارطے شدہ عالمی معیارسے 5 گنا سے بھی زیادہ ہے۔

سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 2013 سے 2015 کےدوران 1200 مقامات سے حاصل زمینی پانی کے نمونوں کی بنیاد پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں پانی کے بیشتر کنووں میں سنکھیا کی مقدار عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ معیار سے 5 گنا سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد افراد اسی زمینی پانی پر انحصار کرتے ہیں اس لیے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ممکن ہے متاثرین کی تعداد 6 کروڑ ہو۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پاکستان کے مشرقی علاقوں یا دریائے سندھ کے ساتھ میدانی علاقوں میں رہائش پذیر 5 سے 6 کروڑ افراد پینے کے لیے وہ پانی استعمال کر رہے ہیں جس میں حکومت کی مقرر کردہ مقدار سے زیادہ سنکھیا ہو سکتا ہے جب کہ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ایک لیٹر پانی میں سنکھیا کی 10مائیکرو گرام مقدار کو خطرناک قرار دیتا ہے۔

سنکھیا یا آرسینک ایک ایسا بے ذائقہ کیمیائی جزو ہے جو گرم پانی میں حل ہوجاتا ہے اور ہلاک کرنے کے لیے اس کے ایک اونس کا سوواں حصہ بھی کافی ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ طویل عرصے تک سنکھیا ملا پانی استعمال کرنے کے نتیجے میں خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں،ان میں جلد کی بیماریاں، پھیپھڑوں اور مثانے کا سرطان اور دل کے امراض بھی شامل ہیں ۔

زہریلی شراب پینے سے 18افراد ہلاک

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 18افراد ہلاک ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلح اعظم گڑھ میں غیر قانونی کمپنی سے حاصل ہونیوالی زہریلی شراب پی کر ابتدائی طور پر 12افراد ہلاک ہوئے تاہم بعد میں 6مزید ہلاکتوں کی طلاع ملی ہے دریں اثناءپولیس نے ضلح میں غیر قانونی شراب بنانے والی کمپنی کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

سافٹ ڈرنک پینے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر!

ؑلاہور (خصوصی رپورٹ)اگر آپ یا آپ کے بچے سافٹ ڈرنکس کے دلدادہ ہیں تو یہ پوسٹ پڑھنا آپ کیلئے بے حد ضروری ہے کیونکہ جدید تحقیق کے مطابق سافٹ ڈرنک کا زیادہ استعمال نہ صرف انسان کو بیمار کرتا ہے بلکہ جسم کو اندر سے کھوکھلا کرکے قبل از وقت بوڑھا بھی کردیتا ہے ۔ان کا سب سے اہم جز مٹھاس ہے ۔ مٹھاس یا تو چینی سے پیدا کی جاتی ہے یا مصنوعی چینی سے ، مصنوعی چینی (سکرین) شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن ان بوتلوں میں چینی کی جو مقدار شامل کی جاتی ہے اسکی وجہ سے دانتوں اور ہڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ چینی کی یہ مقدار شوگر، دل اور جلد کے امراض پیدا کر رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ مٹاپے کا سبب بن رہی ہے جبکہ مصنوعی چینی والے مشروبات بھی آدھے سر کا درد، یادداشت کی کمزوری ، ڈپریشن ، چڑچڑا پن، مرگی، متلی ، دست ، نظر کی کمزوری اور جلد پر خارش جیسی بیماریاں ہمیں تحفے میں دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بوتلیں تیزابیت پیدا کرنے میں بھی بہت تیز ہیں انسانی دانت کو کوکا کولا کی ایک بوتل میں رکھا گیا تو وہ دانت بالکل نرم اور بھربھرا ہو گیا۔