Tag Archives: curruption

56نئے جج مقرر ،کرپشن کیخلاف میگا آپریشن جاری ، 100ارب ڈالر خوردبرد، بھونچال آگیا

ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی شاہ سلمان نے 56نئے جج مقرر کر دیے ہیں جبکہ سعودی عرب میں 208افراد سے بدعنوانی پر تفتیش کی گئی ہے، ادھراسکولوں کیلئے چین کو دیے گئے2ارب ریال کےٹھیکوں کے باعث وزارت تعلیم بھی بدعنوانی کے کٹہرے میں آگئی۔ سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان نے نچلی سطح کے26ججوں کو ترقی دی اور30نئی بھرتیاں کیں۔ ادھرسعودی اٹارنی جنرل کے مطابق انسداد بدعنوانی کے الزامات کے تحت ابھی تک 208افراد سے تفتیش کی گئی ہے تاہم ان میں سے 7افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، شیخ سعود المعجب کا کہنا تھا کہ ان کی 3سالہ تحقیقات کے مطابق منظم کرپشن کے ذریعے ایک سو ارب کا غلط استعمال کیا گیا ہے،سعودی عرب میں اینٹی کرپشن مہم کے تحت جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں 11سعودی شہزادے اور متعدد وزرا بھی شامل ہیں۔ شیخ سعود المعجب کا کہنا تھا کہ ان کی تین سالہ تحقیقات کے مطابق منظم کرپشن کے ذریعے ایک سو ارب ڈالر کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

میگا کرپشن ،ناجائر اثاثہ جات ،سابق وزیر کے گھر چھاپہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک)کروڑوں روپے کی کرپشن اور اثاثے بنانے کے الزام میں بھارت کے سابق وزیرخزانہ پی چدم برم کے گھرپرسی بی آئی حکام نے چھاپامارا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کِک بیکس کے ایک مقدمے کے بعد چدم برم کے بیٹے کے گھراور 16مقامات پر چھاپے مارے گئے۔سی بی آئی چھاپے پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپا مارا، چدم برم کے خلاف گزشتہ روز کرپشن کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔چدم برم کی تلاش کے لئے ان کے بیٹے کارتی کے گھر اور دیگر پندرہ مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔سی بی آئی نے گھر سے اہم دستاویزات اور ضروری سامان کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔گزشتہ ماہ کارتی کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی ہے جبکہ چھاپوں کے بعد چدم برم کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے اور میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بی جے پی رہنماﺅں نے الزام لگایا ہے کہ چیدم برم نے 18 مختلف ممالک میں اکانٹس کھول رکھے ہیں اور جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔