All posts by saqib

سعودی عرب نے گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا

سعودی عرب کی جانب سے گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔

سعودی سفیر نے متاثرین بلوچستان کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر کے بارش متاثرین کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، گوادرمیں ریکارڈ بارش ہوئی، گوادر میں بارشوں سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں طوفانی بارش کے متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، بلوچستان حکومت تملام چیلنجر کا مقابلہ کرے گی، وفاقی حکومت نے آتے ہی گوادر کے لوگوں کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے، وزیراعظم کے ہمراہ گوادر متاثرین سے ملے، گوادر میں کبھی اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس بار ریکارڈ کی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی میں بلوچستان اور پاکستان کا کوئی حصہ نہیں۔

خواتین مودی زندہ باد کہنے پر شوہر کو کھانا نہ دیں، دہلی کے وزیر اعلٰی کی اپیل

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو۔

دہلی میں ’مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا‘ کے تحت ’مہیلا سمان سماروہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا کہ ہم نے بجلی اور بس کا سفر مفت کردیا ہے۔ اب دہلی میں ہر عورت کے لیے ہزار روپے کی اسکیم لائی جارہی ہے۔ مودی سرکار نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے والی خواتین سے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین سے کہیں کہ اروند کیجری وال تمہارا بھائی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ گھر کے دیگر افراد کو بھی عام آدمی پارٹی کا حامی بنانے کی کوشش کریں کیونکہ بگڑے ہوئے معاملات کو درست کرنے میں خواتین کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔

اروند کیجری وال کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار بنانے کے نام پر آج تک انہیں دھوکا ہی دیا گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اروند کیجری وال نے حیرت انگیز انداز سے نظم و نسق سنبھالا ہے۔ انہوں نے دہلی میں غریب ترین گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات کیے ہیں جو مالدار طبقے کو زیادہ پسند نہیں۔ اروند کیجری وال نے بجلی اور بس کے سفر کے معاملے میں لوگوں کی مشکلات بہت حد تک دور کردی ہیں۔

چیک ری پبلک کی حسینہ نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت کر بھارت کو مات دیدی

ممبئی: یورپی ملک چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت کر بھارتی حسینہ سینی شیٹھی کا خواب چکنا چُور کر دیا۔

مس ورلڈ 2024 کا میلہ 28 سال بعد بھارت میں سجا جس کی فائنل تقریب 9 مارچ کو ممبئی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، اس مقابلے میں دنیا بھر کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

مقابلے کی ٹاپ 8 حسیناؤں میں بھارت کی سینی شیٹھی بھی شامل تھیں جس کے بعد یہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس بار مس ورلڈ 2024 کا تاج بھارتی حسینہ کے سر ہی سجے گا لیکن جب مقابلے کی ٹاپ 4 حسیناؤں کا اعلان ہوا تو سینی شیٹھی ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔
اس طرح چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ لبنان کی حسینہ یاسمینہ زیتون فرسٹ رنر اپ قرار پائیں۔

چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا پیزکووا نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے، وہ قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری حسینہ ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا تاج پہنا ہے، اس سے قبل سال 2006ء میں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔

پنجاب؛ مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی 9 خواتین کی اضافی فہرست جاری

اسلام آباد / لاہور: پنجاب سے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی 9 خواتین کی اضافی فہرست جاری کر دی گئی۔

اضافی مخصوص نشستوں پر سائرہ افضل تارڑ، بشریٰ انجم بٹ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبیں، گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ امنہ بتول نئی فہرست میں شامل ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی نشستیں نہ ملنے کے باعث خالی نشستیں مسلم لیگ ن کو مل گئیں۔

8 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ سال جون کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔

پاکستانی پھلوں کی زمینی راستوں سے روس تک ترسیل شروع

علاقائی تجارت کا سنگ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان کے باغات سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع کردی گئی۔

این ایل سی کی گاڑیوں کا قافلہ کینو کی کھیپ لے کر روس پہنچ گیا، مجموعی طور پر 16 گاڑیاں کینو لے کر سرگودھا سے روانہ ہوئیں، گاڑیوں نے مجموعی طور پر 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔

14 گاڑیاں روس کے شہر دربنت اور 2 گروزنی پہنچیں، این ایل سی کی گاڑیاں 3 ممالک سے ہوتی ہوئی روس میں داخل ہوئیں، این ایل سی ریفر سروس کا اجراء زرعی شعبے کے لئے اہم پیش رفت ہے۔

کولڈ چین کی عدم دستیابی کی وجہ سے 40 فیصد تازہ زرعی پیداوار خراب ہوجاتی ہیں، ریفر سروس کی بدولت پھلوں کی دوران ترسیل تازگی برقرار رہتی ہے۔

پاکستانی ٹرکوں کے دربنت پہنچنے پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان،روس کے کسٹمز حکام، پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

روسی حکام کی جانب سے این ایل سی کی اس کاوش کا خیرمقدم کیا گیا، این ایل سی کے اس قدم سے پاکستان اور روس کی باہمی تجارت کو فروغ ملے گا، این ایل سی ماضی میں بھی کیلے، گوشت اور سی فوڈ قازقستان ازبکستان کرغستان اور چین پہنچا چکا ہے۔

کراچی : چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پھینکنے والے شوہر گرفتار

کراچی میں کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پھینکنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈرم کے اندر خاتون کی لاش رکھ کر پھینکنے والے شخص کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بروقت کاررواٸی کرکے گرفتار کیا۔ ملزم چناسر گوٹھ کا رہاٸشی ہے جو قتل کے بعد لاش کو اللہ والا ٹاٶن میں پھینک کر فرار ہورہا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابو ولد نور احمد نے اپنی بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پیٹرولنگ ٹیم نے ملزم کا پیچھا کرکے گرفتار کیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آصف زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب، حلف برداری آج ہوگی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھاری اکثریت کے ساتھ دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے اور حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی، قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق رہے، صدارتی الیکشن میں سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ رہیں جبکہ سینیٹر شفیق ترین محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 411 الیکورل ووٹ حاصل کر کے انتخاب جیت لیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مجموعی طور پر الیکٹوول کالج کے 1185 نشستوں میں سے 92 نشستیں خالی ہیں، جس کے نتیجے میں 1093 ووٹرز صدارتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے اہل تھے لیکن 1044 اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور 9 ووٹ مسترد ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج میں بتایا گیا کہ صدارتی انتخاب میں 1035 ووٹ درست قرار دیے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔

پنجاب اسمبلی سے آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی سے آصف زرداری کو 151 اور محمود اچکزئی کو 9 ووٹ ملے۔ بلوچستان اسمبلی سے آصف زرداری کو 47 ووٹ ملے جب کہ محمود خان اچکزئی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ اور آصف زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صدارتی الیکشن کا سرکاری نتیجہ آج فارم 7کی شکل میں جاری کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی

تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کا ووٹ کے لیے نام پکارنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اعجاز چوہدری کو رہا کروکے نعرے لگائے۔

سینیٹ سے جے یو آئی ف کے 4 اراکین، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ اسی طرح جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ اور پی ٹی آئی کے شبلی فراز بھی ووٹ نہ ڈالنے والوں میں شامل رہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور اعظم سواتی بھی ووٹ حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکے۔ قومی اسمبلی سے جے یو آئی کے 8 اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی

صوبائی اسمبلی میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی، جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے منتخب امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کیے۔ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔ اس بنا پر فارمولے کے تحت محمود خان اچکزئی نے 41 الیکٹورل ووٹ حال کیے جبکہ آصف زرداری نے 8 الیکٹورل ووٹ لیے۔

اسے بھی پڑھیں: پہلی بار ووٹ خریدا یا بیچا نہیں گیا، محمود خان اچکزئی

پختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 109 ووٹ پول کیے گئے ہیں۔ 36 ووٹ کاسٹ نہیں کیے گئے۔ ان میں 21 خواتین اراکین اسمبلی، 4 اقلیتی اراکین شامل ہیں جب کہ 2 حلقوں پر خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

سندھ اسمبلی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے سندھ اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیے۔ آصف زرداری کو سندھ اسمبلی میں 2 اعشاریہ 5 نشستوں پر ایک ووٹ گنا گیا۔

سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں، اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ووٹ نہیں ڈال رہا۔ میں الیکشن کے لیے نہیں بلکہ اپنے کام کے لیے سندھ اسمبلی آیا تھا۔

ایم کیو ایم کے 36 ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پیپلز پارٹی کے 116 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا جسے علیحدہ رکھ دیا گیا۔

سندھ اسمبلی سے آصف زرداری کو 151 اور محمود اچکزئی کو 9 ووٹ ملے، زرداری کو ملنے والا ایک ووٹ مسترد ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی سے آصف زرداری کو 58 اور محمود خان اچکزئی کو صرف 3 ووٹ ملے

بلوچستان اسمبلی میں پولنگ

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ظہور بلیدی اور علی مدد جتک کو آصف زرداری کا پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین ووٹ ڈالنے کے لیے اہل رہے، بلوچستان اسمبلی ارکان کا ایک ووٹ ایک ہی شمار ہوا۔ یہاں سے آصف زرداری کو 47 ووٹ ملے جب کہ محمود خان اچکزئی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔

پنجاب اسمبلی میں پولنگ

پنجاب اسمبلی میں 353 ارکان میں سے 352 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوگئے۔ پنجاب میں 5.49 ارکان مل کر ایک ووٹ بناتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی پی پی پی کے سربراہ آصف زرداری کو پنجاب اسمبلی سے 47 اور محمود خان اچکزئی کو 18 ووٹ حاصل ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب

نئے صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی اور نومنتخب صدر آصف علی زرداری سہ پہر چار بجے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سروسز چیف، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، اراکین اسمبلی اور غیرملکی سفارت کار شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی زرداری کے ناشتے میں شرکت

صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ناشتے میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی انتخاب کے لیے حمایت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی، آئندہ مزید کیا اقدام کریں گے؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اور اب بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

“ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا”

ممبئی: بالی ووڈ میں ‘بیبو’ کے نام سے مشہور معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہینڈسم شخص ملنے پر اپنے سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا۔

حال ہی میں کرینہ کپور نے بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کُھل کر بات چیت کی۔

کرینہ کپور نے اپنے کیریئر کی بہترین فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب وی میٹ‘ ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی اور اس فلم نے میری توقع سے زیادہ بزنس کیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم ’جب وی میٹ‘ کے بعد، میں نے فلم ’ٹَشن‘ کی تھی، اس فلم کی کاسٹ بہترین تھی اور مجھے پوری اُمید تھی کہ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی کیونکہ میں نے اس فلم کے لیے سخت محنت کی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سُپر ہٹ ہونے میں ناکام رہی۔

اُنہوں نے کہا کہ فلم ’ٹَشن‘ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی تھی کیونکہ اس فلم کی وجہ سے ہی مجھے سیف علی خان ملے تھے اور فلم میں ساتھ کام کرنے کے بعد ہی ہم دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شو کے ایک سیگمنٹ ‘گلٹی یا ناٹ گلٹی’ میں نیہا دھوپیا نے کرینہ کپور سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی زیادہ معاوضے کی وجہ سے کسی خراب اسکرپٹ کے لیے ہاں کہا ہے؟

اس سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے فوراً ہاں کہا، اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی ساتھی اداکار کی وجہ سے کسی فلم کو مسترد نہیں کیا۔

نیہا دھوپیا نے کرینہ کپور سے ایک اور سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی کسی ہینڈسم (پُرکشش) شخص کے لیے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پہلے تو کرینہ کپور نے اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کیا اور پھر جواب میں ہاں کہا۔

واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے گہری دوستی قائم رہی تھی جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے تھے لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کرلی تھی جبکہ شاہد کپور نے بھی زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے میرا راجپوت سے شادی کرلی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی2025؛ بھارت کی عدم شرکت! پلان بی تیار نہ ہوسکا

کراچی: پاکستان میں آئندہ برس شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پیچیدہ ہونے لگے جب کہ بھارت کی ممکنہ عدم شرکت پر پی سی بی کا پلان بی اب تک تیار نہیں ہوسکا۔

آئی سی سی نے کچھ عرصے قبل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی، پی سی بی نے حال ہی میں تین بڑے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، البتہ ابھی تک ایونٹ کے کئی معاملات حل طلب ہیں۔

موجودہ حالات میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں لگتا، ایسے میں ایشیا کپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل اپنانا پڑ سکتا ہے جس سے اخراجات بے تحاشا بڑھ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے کی خواہش رکھتا ہے، ابھی پی سی بی نے کوئی فیصلہ تو نہیں کیا لیکن یو اے ای کا آپشن موجود ہوگا، دوسری جانب فروری، مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پی ایس ایل سمیت کئی لیگز سے متصادم ہوگی۔

ان ہی تاریخوں میں ایس اے ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی بھی ہوتی ہیں، اپریل، مئی میں آئی پی ایل ہو گی، بورڈ اور پاکستانی فرنچائزز کسی کو ابھی علم نہیں کہ آئندہ برس سپر لیگ کب ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے تاخیر سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے،آئی سی سی سے بعض معاملات پر یقین دہانی بھی لی گئی ہے۔

نئے چیئرمین محسن نقوی آئندہ ہفتے عالمی کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی کی نمائندگی کریں گے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر آئی سی سی اور بھارتی حکام سے کھل کر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آصف زرداری کو صدر مانتا ہوں نہ حلف برداری میں جاؤں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے 8فروری2024ء کے انتخابات کومکمل طورپردھاندلی ذدہ قراردیتے ہوئے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کبوتر چوک دلہ زذاک روڈ پرجلسہ  کے انتظامات کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کل ہمارا دو بجے احتجاجی جلسہ ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ، الیکشن چوری اور فارم 45 کے خلاف ہم احتجاج کرینگے، دلیہ ایکشن لے اور الیکشن کمشنر مستعفی ہو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، یہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے رہے, یہ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے نوے دنوں میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن نہیں کرائے اور آئین توڑا اوراب پورا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے، آئین کی خلاف ورزیوں کی لمبی فہرست ہے، ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ آرٹیکل 6 آئین میں آئین شکنوں کے خلاف ہی شامل کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم آئین کا تحفظ کرینگے اگر ہمیں حق نہ ملاتو اسے کون تسلیم کرے گا، پوری دنیا ان انتخابات کو دھاندلی ذدہ قراردے رہی ہے، پشاور میں ہم تیرہ حلقے جیت چکے تھے مگر ہزاروں جعلی ووٹ ڈال کرہمیں ہروایا گیا، یہ ای وی یم مشین کیلیے اس لیے نہیں مانے کیونکہ انہوں نے دھاندلی کرنی تھی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آصف زرادری کو نہ صدرماںتا ہوں نہ ان کی حلف برداری میں جاؤں گا، وہ فارم 45 والا صدرہے البتہ حلف کے بعد وزیراعظم ہو یا صدرجس کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس میں اپنے صوبے اوراس کی عوام کے حقوق کی بات کرنے کے لیے ضرورشرکت کروإ گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 25 سال پہلے کہاتھاکہ زرداری اورنوزایک ہیں، جب بھی ان کے مفادات ایک ہونگے یہ اکٹھے ہوجائیں گے اور وقت نے یہ بات ہرمرتبہ ثابت کی ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہاکہ میں سرکاری اجلاسوں میں شرکت کروں گا لیکن مینڈیٹ چوری والوں کوملک پر مسلط نہ کریں، نتائج درست کریں یادوبارہ الیکشن کرائیں، میں وزیراعلی ہونے کے باوجود دوبارہ الیکشن کے لیے تیارہوں تاکہ عوام کا فیصلہ سامنے آسکے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےوسائل کے مطابق عوام کومفت علاج دینگے اوردیگرسہولیات دینگے,ہم کرسی پربیٹھ کرعیاشی کرنے نہیں بلکہ کام کے لیے آئے ہیں، ہم نے ثابت کیاکہ دھاندلی ہوئی ہے۔

آصف زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب، حلف برداری آج ہوگی

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھاری اکثریت کے ساتھ دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے اور حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے  لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی، قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق رہے، صدارتی الیکشن میں سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ رہیں جبکہ سینیٹر شفیق ترین محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 411 الیکورل ووٹ حاصل کر کے انتخاب جیت لیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مجموعی طور پر الیکٹوول کالج کے 1185 نشستوں میں سے 92 نشستیں خالی ہیں، جس کے نتیجے میں 1093 ووٹرز صدارتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے اہل تھے لیکن 1044 اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور 9 ووٹ مسترد ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج میں بتایا گیا کہ صدارتی انتخاب میں 1035 ووٹ درست قرار دیے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔

پنجاب اسمبلی سے آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی سے آصف زرداری کو 151 اور محمود اچکزئی کو 9 ووٹ ملے۔ بلوچستان اسمبلی سے آصف زرداری کو 47 ووٹ ملے جب کہ محمود خان اچکزئی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ اور آصف زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صدارتی الیکشن کا سرکاری نتیجہ آج فارم 7کی شکل میں جاری کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی

تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کا ووٹ کے لیے نام پکارنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین  نے اعجاز چوہدری کو رہا کروکے نعرے لگائے۔

سینیٹ سے جے یو آئی ف کے 4 اراکین، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ اسی طرح جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ اور پی ٹی آئی کے شبلی فراز بھی ووٹ نہ ڈالنے والوں میں شامل رہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور اعظم سواتی بھی ووٹ حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکے۔ قومی اسمبلی سے جے یو آئی کے 8 اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی

صوبائی اسمبلی میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی، جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے منتخب امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کیے۔ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔ اس بنا پر فارمولے کے تحت محمود خان اچکزئی  نے 41 الیکٹورل ووٹ حال کیے جبکہ آصف زرداری نے 8 الیکٹورل ووٹ لیے۔

پختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 109 ووٹ پول کیے گئے ہیں۔ 36 ووٹ کاسٹ نہیں کیے گئے۔ ان میں 21 خواتین اراکین اسمبلی، 4 اقلیتی اراکین شامل ہیں جب کہ 2 حلقوں پر خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

سندھ اسمبلی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے سندھ اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیے۔ آصف زرداری کو سندھ اسمبلی میں 2 اعشاریہ 5 نشستوں پر ایک ووٹ گنا گیا۔

سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں، اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ووٹ نہیں ڈال رہا۔ میں الیکشن کے لیے نہیں بلکہ اپنے کام کے لیے سندھ اسمبلی آیا تھا۔

ایم کیو ایم کے 36 ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پیپلز پارٹی کے 116 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا جب کہ ایک ووٹ مسترد  ہوا جسے علیحدہ رکھ دیا گیا۔

سندھ اسمبلی سے آصف زرداری کو 151 اور محمود اچکزئی کو 9 ووٹ ملے، زرداری کو ملنے والا ایک ووٹ مسترد ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی سے آصف زرداری کو 58 اور محمود خان اچکزئی کو صرف 3 ووٹ ملے

بلوچستان اسمبلی میں پولنگ

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ظہور بلیدی اور علی مدد جتک کو آصف زرداری کا پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین ووٹ ڈالنے کے لیے اہل رہے، بلوچستان اسمبلی ارکان کا ایک ووٹ ایک ہی شمار ہوا۔ یہاں سے آصف زرداری کو 47 ووٹ ملے جب کہ محمود خان اچکزئی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔

پنجاب اسمبلی میں پولنگ

پنجاب اسمبلی میں 353 ارکان میں سے 352 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوگئے۔ پنجاب میں 5.49 ارکان مل کر ایک ووٹ بناتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی پی پی پی کے سربراہ آصف زرداری کو پنجاب اسمبلی سے 47 اور محمود خان اچکزئی کو 18 ووٹ حاصل ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب

نئے صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی اور نومنتخب صدر آصف علی زرداری سہ پہر چار بجے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سروسز چیف، گورنرز، وزرائے اعلیٰ،  اراکین اسمبلی اور غیرملکی سفارت کار شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی زرداری کے ناشتے میں شرکت

صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ناشتے میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی انتخاب کے لیے حمایت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی، آئندہ  مزید کیا اقدام کریں گے؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں  آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اور اب بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے، جسٹس ابراہیم خان

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے۔جسٹس محمد ابراہیم خان نے صدارتی انتخابات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پریذائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں شفاف صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے البتہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک بھر کیلئے ہوتا ہے۔