All posts by Channel Five Pakistan

’ریپ‘ کی کوشش کرنے والے نے کہا ’چینی لڑکیاں بہت پسند ہیں‘

لندن (ویب ڈیسک)دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کا سبب بننے والے ہولی وڈ کے بدنام زمانہ پروڈیوسر 69 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ایک بار پھر خواتین کی جانب سے نئے الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ہاروی وائنسٹن کے خلاف مزید اور نئی خواتین کی جانب سے الزامات لگائے جانے کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب کہ ان کی جانب سے جنسی ہراساں کی جانے والی خواتین کی جانب سے لائی گئی کہانیوں کو 2 سال مکمل ہوئے ہیں۔ابتدائی طور پر ہاروی وائنسٹن پر 5 اکتوبر 2017 کو بیک وقت 22 خواتین نے کئی سال تک جنسی ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔ہاروی وائنسٹن کے خلاف بعد ازاں دیگر خواتین بھی

سامنے آئی تھیں اور اب تک ان پر 100 سے زائد خواتین جنسی ہراساں، جنسی استحصال، بلیک میلنگ اور ریپ کے الزاماگ لگا چکی ہیں۔ہاروی وائنسٹن پر امریکا کی مختلف عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں اور ان پر جنسی جرائم کے تحت 2 بار فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔وہ اس وقت ضمانت پر رہا ہیں اور انہیں سزائیں سنائے جانے کے ٹرائل کا آغاز آئندہ برس جنوری سے ہوگا۔ہاروی وائنسٹن کے واقعے کے بعد ہی دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا۔اس مہم کے 2 سال مکمل ہونے کے بعد اب مزید خواتین ہاروی وائنسٹن کے خلاف سامنے آئی ہیں اور انہوں نے فلم پروڈیوسر پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات لگانے والی نئی خواتین میں ان کی سابق اسسٹنٹ چینی نڑاد برطانوی خاتون رووینا چو بھی شامل ہیں، جنہوں نے امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ میں ایک تفصیلی کالم لکھا اور کالم سے قبل ایک کتاب میں فلم پروڈیوسر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے۔چینی نڑاد برطانوی خاتون رووینا چو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہاروی وائنسٹن کی جانب سے جنسی استحصال اور ہراساں کیے جانے کے بعد کم سے کم 2 بار خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔رووینا چو

نے دعویٰ کیا کہ ہاروی وائنسٹن نے 21 برس قبل ان کا ’ریپ‘ کرنے کی کوشش کی۔خاتون کے مطابق وہ متوسط خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور انہیں برطانیہ میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے نوکری کی ضرورت تھی اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ہولی وڈ میں اچھی ملازمت پر کام کریں۔انہوں نے بتایا کہ طویل کوششوں کے بعد انہیں ہاروی وائنسٹن کی کمپنی میں ’اسسٹنٹ‘ کی ملازمت ملی جس پر انہیں ان کی خاتون دوست نے خبردار کیا کہ فلم پروڈیوسر اچھی شہرت کے مالک نہیں اور ان سے بچ کے رہنا پڑے گا۔رووینا چو کے مطابق انہوں نے دوست کے خبردار کیے جانے کے بعد محتاط ہوکر ہاروی وائنسٹن کے ساتھ کام کیا اور ابتدائی دنوں میں سب کچھ بہتر چل رہا تھا لیکن بعد میں انہیں بھیانک تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔چینی نڑاد برطانوی خاتون کے مطابق ہاروی وائنسٹن نے ان کا ’ریپ‘ کرنے کی کوشش کے دوران انہیں بتایا کہ انہیں ’چینی لڑکیاں بہت پسند ہیں، کیوں کہ وہ موقع شناس ہوتی ہیں‘۔رووینا چو کے مطابق انہوں نے ہاروی وائنسٹن کو بتایا کہ وہ ویسی چینی لڑکی نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کوئی

مشہور خاتون اور فلمی اداکارہ ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ ایک دن وینس فلم فیسٹیول کے دوران ہاروی وائنسٹن نے انہیں ہوٹل کے کمرے میں نیم عریاں ہوکر مالش کرنے کا کہا۔چینی نڑاد برطانوی خاتون کے مطابق ہارو وائنسٹن نے ان کے کپڑے اتار پھینکے اور انہیں بستر پر دھکا دے کر انہیں مالش کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی کہا کہ بعد میں دونوں ایک ساتھ نہائیں گے۔رووینا چو نے الزام عائد کیا کہ ہاروی وائنسٹن نے ان کہا کہ وہ صرف ایک ہی بار یہ کام کریں گے اور یہ کہ چند منٹس کا کام ہی تو ہے۔چینی نڑاد خاتون کے مطابق انہیں ڈر تھا کہ ہاروی وائنسٹن ان کے ساتھ زبردستی کرکے ان کے کپڑے تک پھاڑ دیں گے، تاہم اسی دوران انہیں وہاں سے بھاگنے کا موقع ملا اور وہ ’ریپ‘ سے بچ گئیں۔رووینا چو کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے دو بار خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی اور یہ سارہ واقعہ انہوں

نے اپنی خاتون دوست کو بتایا جنہوں نے انہیں ہمت دلائی اور دونوں نے مل کر ہاروی وائنسٹن کے خلاف کیس کرنے کا فیصلہ کیا مگر انہیں مشورہ دیا گیاکہ فلم پروڈیوسر بہت طاقتور اور امیر ہیں، ان کے خلاف کیس کرنا فضول ہے۔خاتون نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے ہاروی وائنسٹن کے اثر و رسوخ، اںڈسٹری میں ان کے مقام، لوگوں میں ان کے نام کے خوف سمیت اپنے اہل خانہ اور پروفیشنل زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔رووینا چو نے یہ بھی بتایا کہ ہاروی وائنسٹن کے بہت طاقتور ہونے کی وجہ سے وہ 21 سال تک ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکیں اور 2 سال قبل ان کے خلاف کئی خواتین کے سامنے ا?نے تک بھی وہ خاموش رہیں لیکن اب وہ مزید خاموش نہیں رہیں گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ ہاروی وائنسٹن کی سابق اسسٹنٹ میڈیا کے سامنے ا?ئی ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر کھل کر بات کی۔دوسری جانب رووینا چو کے دعووں کے بعد ہارروی وائنسٹن کے وکلا نے ان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے بیانات کو ڈرامہ قرار دیا۔ہاروی وائنسٹن کے وکلا نے دعویٰ کیا کہ خاتون کے فلم پروڈیوسر کے ساتھ باہمی رضامندی کے تحت 6 ماہ تک جسمانی تعلقات رہے۔خیال رہے کہ ہاروی وائنسٹن نے دیگر خواتین کے الزامات بھی مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ خواتین نے باہمی رضامندی کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔

کاش چین کی طرح 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں، وزیراعظم عمران خان

بیجنگ(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے 400 کرپٹ وزراءکو جیل بھیجا کاش میں بھی چین کی تقلید کرتے ہوئے 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں۔بیجنگ میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے قائم چینی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث قرار دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے کہ چین نے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالا ہے، پہلے چین نے پاکستان سے سیکھا اب پاکستان چین سے سیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کرپشن کے خلاف کڑی مہم چلا رہے ہیں اوریہ اسی کا نتیجہ ہے کہ چین نے کرپشن میں ملوث 400 وزراءکو جیل میں بھیجا، کاش میں بھی چینی صدر کی تقلید کرتے ہوئے 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں کیونکہ ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔چین میں کرپشن کیخلاف سخت مہم کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے کرپشن کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اب چین دنیا میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے، یہ آئندہ دہائی میں دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں چین کی طرف سے 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے پر بہت متاثر ہوں، چین نے برآمدات کے لیے خصوصی زونز بنائے اور وہاں سب میرٹ پر کام کرتے ہیں، پاکستان چین کے اس اقدام سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاروں کے پاکستان آنے کے لیے اقدامات کو آسان بنایا اور ہماری حکومت تاجروں کو کاروبار اورپیسہ کمانے میں سہولت دے رہی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں کئی وزارتوں کے عمل دخل کی وجہ سے سی پیک اتھارٹی بھی بنائی گئی اس کے علاوہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی منصوبے کو بہتر بنایا گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں بہت اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے اور پاکستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے جس نے بزنس کو آسان بنایا، 60 فیصد پاکستانی 30 برس کی عمر سے کم ہیں جو متحرک لیبر فورس بن سکتی ہے، ہم چاہتے ہیں مزید چینی سرمایہ کار پاکستان میں آکر کام کریں کیونکہ یہاں کاٹن ،آئی ٹی، فوڈ پراسیسنگ شعبے میں چین کے لیے اچھے مواقع ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہاو¿سنگ شعبے اور تیل کی صنعت، کوئلہ اور سونے کی صنعت میں بھی چین کی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں چینی ورکرز کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے۔خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان نے یہ بھی اعلان کیا کہ 72 ممالک کے سیاحوں کو ائیرپورٹ پر ویزے کی سہولت شروع کی۔وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیادوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، انہیں گارڈ آف آنردیا گیا اور وزیراعظم نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ بھی کیا، وزیراعظم نے چینی ہم منصب سے پاکستانی وفد کا تعارف کرایا۔وزیراعظم عمران خان اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات بھی ہوگی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

لیاقت قائم خانی کے ذرائع آمدن سے متعلق مزید ثبوت نیب کے ہاتھ لگ گئے

اسلام آباد:  لیاقت قائم خانی کی قیمتی گاڑیاں، درجنوں پلاٹس سے متعلق اہم ثبوت نیب کے ہاتھ لگ گئے۔ سابق ڈی جی پارکس کی دوبارہ گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست ارسال کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی پارکس لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیاقت قائم خانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا۔سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے، لیاقت قائم خانی کے ذرائع آمدن، قیمتی گاڑیوں، درجنوں پلاٹس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، بنگلے، بے نامی جائیدادیں، قیمتی تحائف سے متعلق بھی نیب نے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔نیب نے لیاقت قائمخانی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی۔ لیاقت قائم خانی باغ ابن قاسم کیس میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔ لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری بھی لی جائے گی۔

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

بیجنگ: چین کے بڑے کاروباری گروپ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کاروبار کے نئے راستوں کی تلاش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اظہار چین کے گزوبہ گروپ کارپوریشن کے چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ہم نیوز کے مطابق چین کی گزوبہ گروپ کارپوریشن 1970 میں قائم کی گئی تھی اور اسے ملکی کی انتہائی باصلاحیت کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔دنیا کے 100 ممالک میں کاروبار کرنے والی گزوبہ گروپ کارپوریشن مضبوط مالی تعاون کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم سے چینی ٹائر کمپنی کے سی ای او اور یئنٹ ہولڈنگ گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین آف بورڈ کی بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی امور سمیت سرمایہ کاری اور تجارتی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہونے والی ملاقاتوں میں وفاقی وزرا ومشیران مخدوم شاہ محمود قریشی، خسروبختیار، شیخ رشید اورعبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ چینی کمپنیوں سے کی جانے والی گفت و شنید میں معاون خصوصی ندیم بابر اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ زبیرحیدرنے بھی شرکت کی۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان جب چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تو چین کے وزیر ثقافت لوشوگنگ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ اور چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی موجود تھیں۔طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم آٹھ سے نو اکتوبر تک کے درمیان ہونے والے دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیا نگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ صدر اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم کی چین آمد سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی چین پہنچے ہیں جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کریں گے۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق دورہ چین میں وزیراعظم چینی قیادت کو جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے متعلق پاکستانی مؤقف سے آگاہ کریں گے اور سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان میزبان ملک کے کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کے اعلیٰ نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گے اور اسی دوران وہ بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔عمران خان کے اعزاز میں چین کے صدر اور وزیراعظم الگ الگ ضیافتیں بھی دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہوں گے۔ہم نیوز نے تر جمان دفتر خا رجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی چینی قیادت سے  تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ان کا دورہ چین، پاک چین اقتصادی اوراسٹرٹیجک تعلقات کے لیے مفید و معاون ثابت ہوگا۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام ڈینگی کے رحم و کرم پر

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار جب کہ پنجاب میں قریباً ساڑھے پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب بھر میں دینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، رواں برس پنجاب میں  ڈینگی کے پانچ ہزار دو سو   پچیس  سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے  دو سو چھ کے قریب مریض سامنے آئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو نئے مریض داخل ہوئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی  میں ڈینگی کے  ڈیڑھ سو  مریض رپورٹ ہوئے۔ گجرانوالہ سے دو گجرات سے دو، نارووال سے ایک  اور منڈی بہاوالدین  سے دو مریض سامنے آئیں ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سرگودھا سے سات، شیخوپورہ سے پانچ، سیالکوٹ سے چار، بھکر سے پانچ، لیہ سے ڈینگی کے تین کیس سامنے آئے ہیں۔سرکاری ادارہ صحت کے مطابق اس وقت سے صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے سات مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے نو ہلاکتیں ہوئیں جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔اس بابت محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں بھی جاری ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے  پنجاب بھر میں دو لاکھ چوالیس ہزار چار ان ڈور اور چھہتر ہزار چھ سو بانوے آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں  سترہ سو چھبیس مقامات  سے لاروا تلف کیا گیا، صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر ایک سو ستر کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جب کہ پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ صوبے بھر میں تیرہ سو اکیاون افراد کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار 522 ہوگئی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور سے 22، سوات اور صوابی سے 12، مردان اور مانسہرہ سے 10 ،10 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2080 ہو گئی ہے۔سوات میں 404، صوابی 227، مردان 202، مانسہرہ سے 195 اور ضلع خیبر میں ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 182 ہوگئیسرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں 70 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ملک بھر میں ڈینگی کے باعث بگڑتی صورتحال پر وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیرصدارت ڈینگی کا جائزہ اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اسپتالوں کے سربراہان اور جڑواں شہروں کی انتظامیہ بھی شریک ہے۔اجلاس کے دوران سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ جڑواں شہر میں کیے گئے موثر اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے، ڈینگی کے تشخیص شدہ مریضوں کے گھروں پر اسپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، اسپتالوں میں مریضوں کو  مفت علاج کی سہولیات بھی میسر ہیں۔