All posts by Channel Five Pakistan

یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

لندن (ویب ڈیسک)مرد بحران، یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے اور کہا ہے کہ جب کھلاڑیوں نے ان کی قیادت میں خراب کھیلنے کا حلف لیا تو بہت دکھ ہوا اور اگر وہ انہیں اپنے تحفظات بتا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ”بعض کھلاڑیوں کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے حلف لیا ہے کہ یونس خان کی قیادت میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائیں گے، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔“
یونس خان نے جواب دیتے ہوئے مذکورہ کھلاڑیوں کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ ”میرے لئے بڑے دکھ کے لمحات تھے کیونکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ اٹھتا، بیٹھتا رہا ہوں اور ڈریسنگ روم شیئر کرتا رہا ہوں لیکن جب یہ سارا معاملہ میرے علم میں آیا تو مجھے بہت مایوسی ہوئی تھی۔ اگر وہ مجھے آ کر بتاتے کہ مجھے کیسا ہونا چاہئے تو بہتر ہوتا اور میں خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا۔ میں ہمیشہ کھلے دل کا مالک رہا ہوں اور اپنے ساتھیوں کیلئے کھڑا ہوا ہوں، میں نے اسی وجہ سے کپتانی چھوڑی۔۔۔“

دنیا کے سب سے پہلے ایٹمی تجربہ کے دوران ہزاروں لوگوں کو برہنہ کرنیکا انکشاف

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ نے اکتوبر 1952ئ میں جب پہلی بار ایٹم بم کا تجربہ کیا تو ایک ہزاروں لوگوں کو نیم برہنہ ہو کر بم پھٹنے کی جگہ کے انتہائی قریب کھڑا کیا گیا تھا تاکہ وہ دھماکے کا مشاہدہ کر سکیںاور اس کے اثرات کے متعلق ماہرین کو بتا سکیں۔برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 20ہزار ٹن وزنی ایٹم بم کا یہ تجربہ ایک جزیرے پر کیا گیا تھا اور ان لوگوں کو بحری جہازوکے عرشوں پر نیم برہنہ کھڑا کیا گیا تھا۔دھماکے کے 3گھنٹے بعد کچھ لوگوں کو اس جزیرے پر بھیجا گیا تاکہ وہ ایک پراپیگنڈہ ویڈیو کے لیے کچھ مناظر فلما کر لائیں۔ دھماکے کے بعد وہ جزیرہ تابکار شعاعوں کی جہنم بنا ہوا تھا جس کے بعد یہ تمام افراد ان سے متاثر ہوئے۔ بعض کچھ عرصہ بعد ہی موت کے منہ میں چلے گئے۔ بعض زہریلی تابکاری کے باعث کینسر و دیگر موذی امراض کا شکار ہو گئے۔ ان میں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں بھی پیدائشی طور پر معذور ہونے کے امکانات 10گنا، اور مردہ پیدا ہونے کے امکانات 5گنا زیادہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان لوگوں نے بعدازاں اس اقدام کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا مگر آج 61سال گزر جانے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا۔انہیں حکومت کی طرف سے تلافی کے طور پر کوئی رقم تو نہ دی گئی بلکہ نیوکلیئر ٹیسٹ میڈلز دے دیئے گئے۔آج ان میں سے صرف 4لوگ زندہ ہیں۔ان میں ایک سابق رائل انجینئر تھامس ولسن ہے جس کی عمر اس وقت 80سال ہے۔اس کا کہنا تھا کہ ”یہ لوگ ہمارے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ہم نے اعلیٰ سطحی خفیہ دستاویزات دیکھی ہیں جن میں لکھا تھا کہ 3اکتوبر کومغربی آسٹریلیا کے بیلو آئی لینڈز پر ہونے والے اس تجربے میں ہم لوگوں کو نقصان کا انہیں معمولی آئیڈیا تھا۔ یعنی انہیں معلوم تھا کہ ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے مگر پھر بھی انہوں نے ہمیں بم پھٹنے کی جگہ کے اس قدر قریب کھڑا کیا اور بعدازاں دیگر افراد کو بھی فلم بنانے کے لیے جزیرے پر بھیج دیا۔جب ہم لوگوں کو انہوں نے نیم برہنہ ہو کر کھڑا ہونے کا حکم دیا اس وقت سویلین سائنسدانوں کو بم کے اثرات سے بچنے کے لیے خصوصی شیلڈز فراہم کی گئی تھیں۔اس سے بھی ان کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے۔ “

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالرز کے دفاعی معاہدے

ریاض (ویب ڈیسک )امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 110ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدوں پر اتفاق ہوا ہے،وائٹ ہاﺅ س کے مطابق یہ دفاعی معاہدے دہشت گردی سے نمٹنے میں کارآمد ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی فراماں روا شاہ سلمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد اور نائب ولی عہد سےالگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وائٹ ہاﺅس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے سعودی عرب اور خطہ خلیج کی طویل مدتی سلامتی میں کارآمد ہوں گے۔دفاعی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ ٹلرسن بھی موجود ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد ، سعودی فرمانروا سے ملاقات

ریاض (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سعودی ولی عہد سمیت شاہی خاندان و اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی فرمانروا سے ملاقات کے لیے شاہی محل پہنچے، امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا اور عالمی سیکیورٹی اوراستحکام میں مددگار ہوگا۔سعودی شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا اور امریکی صدراور ان کے وفد کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ظہرانے میں سعودی شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔اس موقع پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی سیکیورٹی اوراستحکام میں مددگار ہوگا۔

غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں بارے شہباز شریف کا ارہم اعلان

مریدکے(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں ہر قسم کی غیرمنظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رجسٹرار حضرات کو اس پر سختی سے عمل کرنے کا پابند بنا دیا۔’تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے صوبہ بھر میں غیر منظور شدہ رہائشی کالونیوں کی رجسٹریاں منظور نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے تحصیل مریدکے میں بھی ایسی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں روک دی گئی ہیں۔ جی ٹی روڈ کے اطراف اور دیگر علاقوں میں غیر منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی بر مار کے باعث شہری جہازی سائز کے ہورڈنگز کو دیکھ کر اپنی جمع پونجھی لٹا رہے ہیں اور سوسائٹیوں کی انتظامیہ شہریوں کو منظور شدہ ہونے کے جھوٹے دعوو¿ں کے ذریعے لوٹ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریدکے اور اس کے گردو نواح میں ایک سو سے زائد غیر منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹیاں دھڑلے سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہاں پر پلاٹ خریدنے والے رجسٹریوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ سالم کھاتہ کو ظاہر کرکے سوسائٹی کا ذکر کئے بغیر رجسٹریاں کروا رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے احکامات کے ذریعے تمام رجسٹرار حضرات کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کی رجسٹری نہ کریں اور ان کے خلاف فوری کارروائی کریں

انوشکا بارے تماشائیوں کے ریمارکس پر ویرات کوہلی نے ایسا کام کر دکھایا کہ سب حیران

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ”معاشقے“ کی باتیں تو زبان زد عام ہیں اور جب بھی انوشکا بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی میچ دیکھنے جاتی ہیں تو اس میچ میں ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کا ملبہ بھی ان کے سر ڈال دیا جاتا ہے۔چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی ۔
خبر! اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی شائقین بھی سمجھ گئے ہیں کہ ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کا انوشکا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب ایک میچ کے دوران تماشائیوں نے ویرات کوہلی کو باﺅنڈری پر فیلڈنگ کرتے دیکھا تو ان کی محبوبہ کا نام پکارنا شروع کر دیا، مگر ویرات کوہلی نے پھر کچھ ایسا کر دیا کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان میچ میں ویرات کوہلی باﺅڈری پر فیلڈنگ کیلئے آئے تو تماشائیوں کی تو جیسے عید ہو گئی کیونکہ وہ اپنے سٹار کرکٹرز کو اتنے قریب سے جو دیکھ رہے تھے۔ ایسے میں تماشائیوں نے انوشکا، انوشکا، کی آوازیں لگانا شروع کر دیدیں، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کرنے پر ویرات کوہلی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہوں گے، مگر ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے اپنی شرٹ کے پیچھے اشارہ کرتے ہوئے تماشائیوں کو صحیح نام لینے کی تاکید کی۔ویرات کوہلی کی تاکید پر بھی تماشائی باز نہ آئے تو انہوں نے ہاتھوں کا اشارہ کرتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ وہ تماشائیوں کی آواز سن ہی نہیں رہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کو بڑا سرپرائز

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ بھی متعارف کرا دی ہے جسے شائقین خوب پسند کر رہے ہیں اور شدت سے اس دن کے منتظر ہیں جب کھلاڑی نئی وردی پہن کر میدان میں اتریں گے۔شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہیمپشائر کا حصہ بن گئے ۔
چیمپینز ٹرافی کیلئے متعارف کرائی گئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی کے لوگو کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ئ کا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران استعمال ہونے والی کٹس کی فراہم کر دی گئی ہیں جن کی تیاری میں سبز اور سلیٹی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ٹریننگ کٹ پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپانسرز اور پی سی بی کا لوگو بھی پرنٹ کیا گیا ہے

بھارت کے سب سے بڑے بزنس مین کی بیٹی بارے خاص خبر

ممبئی(ویب ڈیسک)یلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی بیٹی عیشا امبانی نے میٹ گالا میں شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ میٹ گالا میں جلوہ گر ہونے والے عیشا امبانی نے بھی اپنے کیریئر کا باقاعدہ طور پر آغازکر دیا ، وہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مشہور تاجر مکیش امبانی کے صاحبزادی ہیں۔
میٹ گالا میں انکی شرکت نے نہ صرف تقریب کو چار چاند لگا دیے بلکہ انکی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔عیشا امبانی میٹ گالا میں موتی اور پتوں سے مزین ڈیزائن والا لہنگا پہن کر جلوہ گر ہوئیں تو دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔ اس کے علاوہ عیشا امبانی نے میٹرو پولیٹن میوزیم برائے آرٹس گالا میں بھی شرکت کی۔عیشا امبانی اس وقت سٹینفرڈ یونیورسٹی میں گریجوایٹ سکول آف بزنس سے ایم بی اے کر رہی ہیں جبکہ اپنی والدہ کے ہمراہ صحت اور تعلیم کے مختلف منصوبوں پر بھی کام میں مصروف ہیں۔

ثانیہ مرزا کا ٹوئیٹر پر ایسا پیغام کہ فوری واپس لینے پر مجبور ہو گئیں

لاہور (ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مصروفیات کے باوجود سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے وقت نکال لیتی ہیں اور وقتاً فوقتاً پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں مگر اس مرتبہ انہوں نے ایک ’جھوٹا‘ پیغام جاری کیا تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا اور پھر فوراً ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی۔چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی ۔
تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے سمارٹ فون کی تشہیر کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا تو ثانیہ مرزا سمیت کئی مشہور شخصیات کو اس کام کیلئے منتخب کر لیا۔ لہٰذا اس مہم کیلئے ثانیہ مرزا نے ایک ٹویٹ کی لیکن فوراً ہی یہ انکشاف ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں ون پلس 3T چند مہینوں سے استعمال کر رہی ہوں اور اس سمارٹ فون کو استعمال کرنے کا بہت ہی لطف آیا ہے۔“