انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں جاری ہیں جہاں ’’بوگو فینو چیتو‘‘ ریزورٹ پر انوشکا اور ویرات رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی دوست شریک ہیں جب کہ دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق کی گئی ہے جس کے بعد پنجابی رسم و رواج سے بھی شادی ہوگی۔انوشکا اور ویرات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی پہلی بار اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔دونوں نے ٹوئٹر پر ایک ہی پیغام میں کہا کہ آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے اور یہ دن ہم دونوں کے علاوہ ہمارے خاندانوں اور مداحوں کے لیے بھی اہم ہے۔اس سے قبل بھارتی فلم نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور کیمرے کی آنکھوں سے دور رکھنے کے لیے تقریب میں آئے مہمانوں، میزبانوں اور منتظمین سے بانڈ سائن کروائے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کوہلی شادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے جہاں کوہلی آنے والی کرکٹ سیریز کی تیاری شروع کریں گے اور انوشکا بھی نئے سال کے جشن میں کوہلی کے ہمراہ ہوں گی۔اس کے بعد دونوں جنوری کے پہلے ہفتے میں بھارت واپس آجائیں گے۔انوشکا اور ویرات کے ترجمان کے مطابق وطن واپسی کے بعد انوشکا شرما ممبئی میں اپنی نئی فلم کے حوالے سے شیڈول مرتب کریں گی جس میں شاہ رخ خان بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

