All posts by Channel Five Pakistan

آسکرز :” دا شیپ آف واٹر “ کے لیے بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)بی بی سی اردو کی 90ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ان ایوارڈز میں دی شیپ آف واٹرنے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ اور بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈ مین کو دیا گیا ہے۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ کو فلم ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائڈ ایبنگ، میسوری` کے لیے دیا گیا۔فرانسیس کو اس کرادار کے لیے اس سے قبل بافٹا اور گولڈن گلوب میں بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

پی ایس ایل : آج چھٹی کا دن ، کوئی میچ نہیں ہو گا

دبئی (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ بھی ختم ہو گیا، تمام ٹیمیں آج آرام کریں گی۔ کل سے دبئی کے میدان میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، ملتان سلطانز سات پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔پی ایس ایل تھری میں سنسنی سے بھرپور دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ آج کھلاڑی کرکٹ کی جنگ کے بجائےآرام کریں گے، کل سے دبئی کے میدان میں میلہ سجے گا، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔پھر سے چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔ ابھی تک کے مقابلوں میں ملتان کی ٹیم 5 میں سے تین میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ کراچی کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

سینیٹ چیرمین؛ پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) سے رابطہ

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ عروج پر ہے، پیپلز پارٹی اور تحریکانصاف نے مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے کے لیے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کر رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری ہے، کل کے حلیف آج کے حریف اور آج کے حریف کل کے حلیف بننے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رابطہ کاروں کے درمیان پس پردہ رابطے کا آغاز ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے کے لیے سینیٹ کے اہم عہدوں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کے لیے آپشنز پر غور کرنے کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں لائے جائیں گے، کل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہونے کے قوی امکانات ہیں۔تحریک انصاف سے مثبت ردعمل نہ ملنے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم، آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے ارکان کو ساتھ ملا کر اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین لانے کے لیے بھی غور شروع کردیا ہے، جس کے لیے بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد اراکین سینیٹ سے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی تھی۔دوسری جانب آصف زرداری کے دست راست ڈاکٹر عبدالقیوم آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں  گے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مشاورت کی جائے گی اور اس ضمن میں آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

دفاعی اخراجات کے لیے دس کھرب یوان کا بجٹ

چین نے آئندہ سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں دس کھرب یوان سے زیادہ یا 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ رقم گذشتہ برس سے آٹھ فیصد زیادہ ہیہ اعلان بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

ین نے آئندہ سال کے لیے اپنی شرح نمو کا ہدف بھی 6.5 فیصد مقرر کیا ہے۔

اس اجلاس میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے ملک کے صدر کے لیے زیادہ ادہ دو ادوار کی شرط ختم کرنے کی تجویز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

کانگریس کی جانب سے اس تجویز کی منظوری کے بعد صدر شی جن پینگ چیئرمین ماؤ کے بعد سب سے طاقتور چینی رہنما بن جائیں گے۔

مولانا اعظم طارق کے قتل کا ملزم سبطین کاظمی بری

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم سپاہ صحابہ کے امیر مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی کو بری کردیا ہے۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کالعدم سپاہ صحابہ کے امیر مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ اجمند نے کی۔ عدالت نے قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی کو بری کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے امیر مولانا اعظم طارق کو 2003 میں کشمیر ہائی وے پر قتل کیا گیا،  واقعے میں اعظم طارق کے 3 محافظ اور ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قتل کے ملزم سبطین کاظمی کو 11 مئی 2017 کو بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

سینیٹ الیکشن میں ہمارے ارکان بھی فروخت ہوئے

کراچی: (ویب ڈیسک) عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا سینیٹ الیکشن میں ہمارے ارکان بھی فروخت ہوئے ، ضمیر خریدنے کیلئے 4 کروڑ روپے تک دیئے گئے ، معاملے کی انکوائری کرائیں گے۔ انہوں نے کہا راتوں کو بیٹھ کر ایم پی ایز کے ضمیر خریدے گئے ، سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی ہے، جو پیش کش کے باوجود نہیں بکے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے خراب حالات کی وجہ خوف کی سیاست ہے ، ماضی کی منفی سیاست کے باعث کراچی کھنڈر بن چکا ہے ، کراچی کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ، کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے ، سندھ پولیس کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کوشش تھی کراچی میں پڑھے لکھے لوگ سیاست میں آئیں ، دہشتگردی کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگ سیاست میں نہیں آتے تھے۔

احد چیمہ کی پیراگون سوسائٹی میں اراضی کا کھوج لگا لیا گیا

لاہور (آن لائن)آشیانہ اقبال سکینڈل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کےلئے انکشافات سامنے آگئے، نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ اور قریبی رشتہ دارون کی پیراگون سوسائٹی میں اراضی کا کھوج لگالیا گیا۔ احد چیمہ اور قریبی رشتہ داروں کی پیراگون سوسائٹی میں 4 ایکڑ اراضی ہے۔ نیب نے پیراگون سوسائٹی میں اراضی کے شواہد بھی جمع کر لئے۔ اراضی سے متعلق شواہد پیراگون سٹی کے دفتر سے ملنے والے ریکارڈ سے ملے۔ احد چیمہ اور رشتہ دارون کی اراضی کی تصدیق کےلئے متعلقہ اداروں سے نیب نے رابطہ کر لیا ہے۔ احد چیمہ سے متعلق نئے انکشافات کے بعد ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جائے گی۔ تین روز قبل پراگون سٹی میں چھاپے سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ پنجاب کی ترقیاتی سکیموں میں میگاکرپشن کرنے کے الزامات میں نیب کے زیر حراست آفیسر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ انکشاف ہوا ہے صائمہ احد چیمہ کو قواعد و ضوابط کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا تھا۔صائمہ احد چیمہ کا تعلق انکم ٹیکس گروپ سے ہے اور وہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی کسی پوسٹ پر تعیناتی کی اہل نہیں تھی اب انہیں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ادھر مزید انکشاف ہوا ہے کہ نیب کو تحقیقات کے دوران احد چیمہ نے رضاکارانہ طور پر تعاون کی پیش کش کی ہے 10اسے افسران کی لسٹ نیب کو فراہم کی ہے جو پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں میں کرپشن کرتے رہے تاہم ان افسران کو فوری طور پر گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ فہرست میں موجود افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متعلقہ میگاپراجیکٹس کا مزید ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سینٹ کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے تو چئیرمین لا کر دکھائے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کرنا غلط ہے ۔ اکثریتی پارٹی کو اپنا چئیرمین سینٹ لانا چاہئیے ، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے اپوزیشن جماعت سے ہونا چاہئیے ۔ ن لیگ کیساتھ کوئی رابطہ نہیں کرینگے ۔

6 موٹر سائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے گر کر زخمی

لاہور (ویب ڈیسک)پابندی کے باوجود مختلف مقامات پر ون ویلنگ ، 6 نوجوان گر کر زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کیمطابق شہر کے مختلف علاقوں گلبرگ، غالب مارکیٹ ، ڈیفنس روڈ ، مال روڈ فوٹرس سٹیڈیم وحدت روڈ ، مزنگ ، اچھرہ ، ماڈل ٹاﺅن ، جوہر ٹاﺅن ، مغل پورہ ، ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک کینال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹولیوں کی صورت میں موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ، ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کر رکھا تھا ۔

انوشکا شرما کی فلم ”پری“ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ انوشکا شرما کی خوف و دہشت سے بھرپور فلم ”پری “شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔اداکارہ انوشکا شرما کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلمپری شائقین پر خاص تاثر جمانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ فلمپری انوشکا شرما کے خوفناک روپ کے باعث ریلیز سے قبل ہی شائقین میں مقبول ہوچکی تھی جب کہ بعض تجزیہ نگاروں نے فلم کو ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم میں انوشکا نے اب تک کی بہترین اداکاری کی ہے۔ انوشکا شرما بھی اپنی نئی فلم کو لے کر بے حد پرجوش تھیں تاہم ریلیز کے بعد فلم شائقین پر تاثر جمانے میں ناکام رہی ہے۔فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم پریکواوسط درجے کی فلم قراردیتے ہوئےٹویٹ کیا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے روز ہولی کے تہوار کے باعث سست روی کاشکار رہی۔ جب کہ بھارت کے جنوبی علاقے میں کئی مقامات پر فلم ریلیز ہی نہیں ہوئی۔ تاہم شام میں لوگوں نے فلم دیکھنے میں دلچسپی دکھائی۔ فلم ریلیز کے پہلے روز 4 کروڑ 36 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی ہے۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک مسلمان لڑکی رخسانہ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں پیش کیے جانے والے چند مناظر اور مکالمات میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے کے خدشے کے پیش نظر فلم پری کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی۔