All posts by Channel Five Pakistan

سوڈانی حسینہ نے شادی کیلئے 25 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا دی

ریاض (ویب ڈیسک ) معروف سوڈانی ٹی وی اینکر لوشی سے شادی کے خواہشمند سعودی نے 25 لاکھ ڈالر اور ریاض میں وسیع و عریض بنگلہ حق مہر کی پیشکش تھی جسے اس نے ٹھکرا دیا ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر نے جسے عرف عام میں لوشی کے لقب سے جانا جاتا ہے کو سعودی تاجر کی جانب سے نشر ہونے والی خبر پر صرف ” مجھے منظور ہی” کے ٹویٹ پر اکتفا کیا۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ بعض نے مخالفت میں ٹویٹ کیا۔سعودی شہری نے سوڈانی ٹی وی اینکر کو نقد رقم ، ریاض میں بنگلہ اور حق مہر کی پیشکش کی تھی مگر اس نے انکار کر دیا ۔مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ لوشی کا ٹویٹ اس کا واضح جواب ہے جو اقرار میں ہے۔ ٹویٹر پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے لوشی نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سوڈانی ہونے پر فخر ہے ، یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں افریقہ کی بیٹی ہوں، میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا۔ لوشی کی اس وضاحت کے بعد سوڈان کے اخبار کا کہنا ہے کہ سوید الجاسر نامی سعودی تاجر نے لوشی سے شادی کیلئے بطور مہر 25 لاکھ ڈالر اور ریاض میں بنگلے کی آفر کی تھی۔ لوشی کی جانب سے ٹویٹ پر وضاحت کے بعد سعودی تاجر نے اس شخص کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے جو اسے لوشی کا موبائل نمبر لاکر دے گا۔ سوشل میڈیا پر سعودی تاجر نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ارب پتی ہے اس کا سرمایہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بے شمار گاڑیاں اور ریاض کے وسط میں متعدد عمارتوں کا مالک ہے۔

سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کی پوری اسمبلی بکی: شیخ رشید کا الزام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شیخ رشید کا کہنا ہے خیبرپختونخوامیں 5 ،5 کروڑ میں ووٹ بکا جبکہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی۔ انہوں نے کہا وہ لوگ یہ کام کرتے ہیں جن کے پاس منی لانڈرنگ کا پیسہ ہے ، جو امیدوار سزا یافتہ ہیں وہ بھی اپنا ریکارڈ بتائیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری درخواست ہے حلف سے پہلے کم از کم 4 شقوں کا بیان حلفی لیا جائے ، الیکشن کمیشن کو بھی پتا ہے سینیٹ الیکشن کا فارم ٹھیک نہیں بنا۔ انہوں نے کہا ملک کے چور اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ، نواز شریف، شہباز شریف کو سامنے لائے ہیں تاکہ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل سکیں ، لگتا ہے الیکشن کی حلقہ بندیاں بھی چیلنج ہوں گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سینیٹ کے منتخب ہونے والے ارکان بتائیں کہ ان کے بیرون ممالک کتنے اثاثے ہیں ، یہاں ایسے امیدوار ہیں جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کے نوٹس میں 4 لوگ آئے ہیں ، مزید 4 سینیٹرز نظر میں ہیں ، ان کی درخواست سپریم کورٹ لے جائیں گے۔

ہماری نظر میں بنی گالہ کی تعمیرات غیر قانونی ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شور مچا ہوا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات درست نہیں، ہماری نظر میں دستاویزات غیر قانونی ہیں، جو سلوک باقی سب کے ساتھ ہو گا وہ آپ کے ساتھ ہو گا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بنی گالہ گھر کا نقشہ منظور شدہ نہیں، ہماری نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ بنی گالہ میں سب کے لیے ایک ہی قانون بنے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا نقشہ منظور شدہ نہیں، ہماری نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہیں، حتمی طور پر تعمیرات کو ریگولر کرانا ہی پڑے گا، شور مچا ہوا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ راول ڈیم کے اطراف کی زمینیں اپنے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو رہیں تو لیز منسوخ کی جائے۔

اسلام آباد میٹرو منصوبے میں 5 ارب کی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس میں 5 ارب کی بے ضابطگیاں اور مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ، غلط منصوبہ بندی اور مہنگے ٹھیکے دینے سے 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ، سپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی۔پنجاب حکومت کی مشکلات میں اضافہ، دنیا نیوزمکمل رپورٹ سامنے لے آیا۔ رپورٹ کے مطابق ، غلط منصوبہ بندی اور مہنگے ٹھیکے دینے سے 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ روپے کا قومی خزانے کو نقصان ہوا جبکہ منصوبہ 9 ماہ کی بجائے 20 ماہ میں مکمل ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نا تجربہ کار ٹیکنیکل ، سپروائزر اور فنانشنل مینجمنٹ کو منصوبے کی ذمہ داری دی گئی ، منصوبے میں نقصان 29 افسران و عہدیداروں کے غلط فیصلوں کے باعث ہوا۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تعمیراتی کام کے ٹھیکے 8 فیصد سے 25 فیصد تک مہنگے دئیے گئے ، محکمہ ماحولیات نے کام ہی پورا نہ کیا اور کروڑوں کا خزانے کو نقصان پہنچایا ۔ پبلک پارکس کو ختم کر کے میٹروبس بنائی جو کہ پاکستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997 کی سخت خلاف ورزی ہے ، محکمہ ہائوسنگ اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مہنگے داموں ٹھیکے دئیے ، 9 کنٹریکٹرز کو ترقیاتی کاموں میں معاہدے سے ہٹ کر 11 فیصد تا 28 فیصد اضافی ادائیگیاں کیں گئیں۔ معاہدے سے زیادہ ادائیگیاں کرنے سے ڈیڑھ ارب کا خزانے کو بوجھ پڑا اور میٹرو بس منصوبے کے لئے سرکاری زمین کی 37 کروڑ کی ادائیگیاں پرائیویٹ افراد کو کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقررہ مدت تک بسیں کو آپریشنل نہ کرنے سے 27 کروڑ 80 لاکھ کا نقصان ہوا ، اسٹیل گریڈ 60، ڈمپر چارجز کے زیادہ ریٹ لگائے گئے، 25 کروڑ 60 لاکھ کا نقصان ہوا ، میٹرو بس اسٹیشن پر 80 ایم ایم کی بجائے 50 ایم ایم کی ٹف ٹائل لگائی گئی ، کروڑوں ٹھیکیدار کھا گئے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رپورٹ پنجاب حکومت کو دیدی ہے۔

ورون دھون 10 گھنٹے تک انوشکا کو سائیکل پر گھماتے رہے

ممبئی (ویب ڈیسک )کہا جاتا ہے کہ پیار کرنے کی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے، اور اس قول کی سچائی ہم زیادہ تر فلموں میں بھی دیکھتے ہیں، جن میں ہیروز کو اپنی محبت کے لیے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔محبت کی قیمت چکانے کا معاملہ صرف فلموں تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ بہت سارے ہیروز کو اس کی قیمت شوٹنگ کے دوران بھی چکانی پڑتی ہے۔اور ایسی ہی قیمت ورون دھون نے اپنی ا?نے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی ادا کی۔اطلاعات ہیں کہ فلم کے ایک سین کو شوٹ کروانے کے لیے ورون دھون نے فلم میں اپنی بیوی بننے والی انوشکا شرما کو لے کر 10 گھنٹے تک سائیکل چلاتے رہے۔پنک ولا کے مطابق ورون دھون اور انوشکا شرما ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر ’چندیری‘ میں موجود ہیں، جہاں کا موسم کافی گرم ہوچکا ہے۔لیکن گرم موسم کے باوجود ورون دھون نے فلم کے مناظر شوٹ کروانے کے لیے چندیری شہر میں 10 گھنٹے تک سائیکل چلائی۔خبر کے مطابق ورون دھون گرمی اور دھوپ میں انوشکا شرما کو بٹھاکر سائیکل چلاتے رہے، جس وجہ سے دونوں اداکار شام کو انتہائی تھک گئے۔علاوہ ازیں ورون دھون اسی فلم کا ایک اور سین شوٹ کروانے کے دوران زخمی بھی ہوگئے۔خبر کے مطابق ورون دھون جذباتی انداز میں سیڑھیوں سے گرنے کا سین شوٹ کروتے وقت زخمی ہوگئے، جس وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔اگرچہ ورون دھون زیادہ زخمی نہیں ہوئے، تاہم ان کی وجہ سے شوٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیاانوشکا شرما کا نیا روپ سامنے ا?گیا واضح رہے کہ ’سوئی دھاگا‘ میں پہلی بار انوشکا شرما اور ورون دھون ایک ساتھ کام کرتے نظر ا?ئیں گے۔فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے.اب تک صرف فلم کے پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں، جب کہ فلم کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم کی ہدایات شرط کتریا نے دی ہیں، جب کہ اسے منیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کیخلاف گھٹیا پرو پیگنڈا ،اوراس کا جواب کیا دیا ….؟

شارجہ (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ اب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ پہلے سیزن کے آغاز پر جو خدشات تھے، وہ چند ہی دنوں میں ماضی کا قصہ بن گئے اور دوسرے سیزن نے تو کامیابی کے وہ ریکارڈ توڑے کہ اب خدشات نہیں بلکہ توقعات بھاری پڑ رہی ہیں۔دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے باصلاحیت اور نوآموز کھلاڑیوں کو کھیلتے اور تجربہ حاصل کرتے ہوئے دیکھنا ایک بہترین منظر ہے لیکن اس سے کہیں بڑھ کر یہ پاکستان کرکٹ کے تمام مسائل کو بھی یکے بعد دیگرے حل کر رہی ہے۔بورڈ کا سب سے بڑا مسئلہ مالی بحران تھا، جو اب پی ایس ایل کی وجہ سے حل ہو رہا ہے۔ پھر ملک میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے سے جو نقصانات ہو رہے تھے، ان کو حل کرنے میں بھی پی ایس ایل کا کردار کلیدی رہا ہے بلکہ اس سال تو صرف فائنل ہی نہیں بلکہ آخری تینوں میچز پاکستان ہی میں کھیلے جائیں گے اور 9 سال بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئی ایسا مقابلہ کھیلا جائے گا جس پر دنیا کی نظریں ہوں گی۔اگر ٹیلی وڑن پر ریٹنگ دیکھیں تو اس نے اگلے پچھلے سارے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ یہ وہ مثبت پہلو ہیں جو پاکستان کرکٹ کے دیوانوں کا سیروں خون بڑھا رہے ہیں جبکہ بدخواہوں کا خون جلا رہے ہیں۔وہ کہ جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ کو ہر پہلو سے اور بارہا، نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جنہوں نے پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند کرنے اور اسے ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، پاکستان سے ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی گئی، یہاں کوئی انٹرنیشنل میچ منعقد نہیں ہوا، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسے واقعات نے بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، یہاں تک کہ ’بگ تھری‘ معاملے نے خیر کی آخری امیدیں بھی تمام کردیں۔ ان تمام پہلوو¿ں کے پیچھے جو طاقتیں تھیں وہ بھلا کس طرح برداشت کرسکتی ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو، ایک عالمی معیار کا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے یا یہاں پر کرکٹ کو فروغ ملے؟ پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بہتر کیوں؟کسی سیانے کا قول ہے کہ ’پہلے وہ آپ کو نظر انداز کریں گے، پھر آپ کا مذاق اڑائیں گے، پھر آپ سے لڑیں گے، پھر فتح آپ کی ہوگی۔‘
نظر انداز کرنے کا مرحلہ
تو پہلے سال تو انہوں نے پی ایس ایل کو نظر انداز کیا کہ یہ اپنی موت آپ مرجائے گی جیسا کہ سری لنکن پریمیئر لیگ کا منصوبہ ختم ہوا، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو بدترین دھچکے پہنچے یہاں تک کہ اس کے پاس کھلاڑیوں کو تنخواہیں دینے کے پیسے تک نہیں تھے۔ اس لیے سمجھا گیا کہ پاکستان نے اپنی لیگ کا انعقاد کرکے جگ ہنسائی کا انتظام خود کیا ہے۔ جب غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملکوں کو جاکر بد انتظامی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے رونے روئیں گے تو ان عناصر کا مقصد بھی پورا ہوجائے گا۔ اس لیے پہلے سیزن کو نظر انداز کیا گیا لیکن وہ سیزن ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوا یہاں تک کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی خوشی بھی دیکھنے کے قابل تھی۔
مذاق اڑانے کا سلسلہ
دوسرا سال آیا تو مذاق اڑانے کا مرحلہ آگیا جو ابھی تک جاری و ساری ہے۔ خالی میدانوں کا مذاق، حالانکہ یہ مذاق تب بنتا ہے جب لیگ پاکستان میں ہو اور میدان خالی ہوں۔ پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کو دوسرے درجے کا قرار دینے کا مذاق۔ یہی نہیں بلکہ چند حلقے تو ایسے تھے جنہوں نے سنسنی خیز میچز کو ہی شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیا کہ ان کے خیال میں ایسے میچز جان بوجھ کر کروائے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پی ایس ایل دیکھیں۔ بس انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کسی میچ کو سنسنی خیز بنانے کا فارمولا کیا ہوتا ہے؟ اگر بتا دیتے تو دنیا بھر کی دیگر لیگز بھی اس سے فائدہ اٹھا لیتیں۔
لڑائی کی تیاری
بہرحال، یہ حلقے اس بار بھی اپنی زبانیں تیز کروا کر آئے ہیں، تیسرا سیزن جو اس بار بھی پاکستان میں نہیں ہو رہا اور اگلے کچھ سال تک ممکن بھی نہیں کہ تمام میچز پاکستان میں ہوں، اس لیے پہلا طعنہ اور پہلا طنز تو یہی ہوتا ہے۔ پھر ہزاروں نیلی کرسیوں نے یہ دلچسپ میچ دیکھا، جیسی باتیں۔ ریٹائرڈ اور پرانے کھلاڑیوں کی بات نجانے کس ترنگ میں کردی جاتی ہے، شاید ٹائملز ملز، لیام ڈاسن، شبیر رحمان، کولن انگرام اور سنیل نارائن کی عمریں 35 سے اوپر ہیں۔ بہرحال، جب کوئی تیر نہ چلا تو ایک نئے پہلو سے وار کیا گیا ہے۔آپ جانتے ہیں کہ کرکٹ سخت جسمانی مشقت کا کھیل ہے اور اس میں کبھی کبھار جسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ لیگ میں چند کھلاڑی زخمی بھی ہوئے جیسا کہ شاہد آفریدی، ڈیرن سیمی، رمّان رئیس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے جوفرا آرچر، جنہوں نے اس سال بگ بیش لیگ میں بہت متاثر کیا تھا اور اب سب کی نظریں ان کی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت پر ہیں۔ جب آرچر پی ایس ایل کے درمیان میں چھوڑ گئے تو ایک پڑوسی ملک کے بہت بڑے اخبار نے خبر لگائی کہ پی ایس ایل فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ان کے خیال میں وہ اپنی 100 فیصد کارکردگی پیش نہیں کر رہے اور اپنی توانائیاں آئی پی ایل کے لیے بچا رہے ہیں جو اگلے ماہ سے شروع ہو رہی ہے۔ یعنی وہ آئی پی ایل سے پہلے تھکاوٹ سے بچنے کے لیے بس جان چھڑانا چاہ رہے ہیں اور اپنے پیسے کھرے کرنا چاہ رہے ہیں۔ایسی خبریں نجانے کن صحافتی معیارات پر پوری اترتی ہوئی اشاعت کے مرحلے تک پہنچتی ہیں؟ شاید بغض بہت کچھ کروا لیتا ہے، وہ آپ کی اندر کی خواہشات ہی نہیں بلکہ جلن اور حسد کو بھی خبر کی صورت میں نکال باہر لاتا ہے۔ اب وہ نظر انداز تو کر نہیں سکتے کیونکہ وہ مرحلہ تو گزر چکا ہے، مذاق بھی اڑا لیا گیا، اس سے بھی بات نہیں بنی تو اب لڑنے پر اتر آئے ہیں اور ایسی خبریں بتاتی ہیں کہ پی ایس ایل کی کامیابی ان کو زچ کر رہی ہے۔پی ایس ایل کے بکھرتے رنگ اور جشن کے نئے انداز ذرا ان ‘عظیم صحافیوں’ سے کوئی پوچھے کہ آخر وہ کون سا تھرمامیٹر ہے جس کے ذریعے چیک کیا جاتا ہے کہ کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی دکھا رہا ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں دکھا پا رہا تو اس کی وجہ کوئی انجری بھی ہوسکتی ہے، ذاتی مسائل بھی ہوسکتے ہیں، کیا ضروری ہے کہ ہر کسی کی تان آئی پی ایل پر ہی ٹوٹتی ہو؟ جس جوفرا آرچر کو موضوع بنا کر یہ بات کی گئی ہے کیا ان کے لیے زیادہ بہتر یہ نہیں ہوتا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کے بعد آرام کرتے اور پاکستان سپر لیگ کے ‘دو پیسے’ لینے کے بجائے آئی پی ایل کے کروڑوں روپے کے لیے خود کو تیار کرتے؟ جس طرح چور ہر دوسرے شخص کو چور سمجھتا ہے اس طرح لالچی بھی سب کو لالچی ہی سمجھتا ہے۔اب تک پی ایس ایل کے نصف میچز ہوچکے ہیں اور آپ اٹھا کر دیکھ لیں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کارکردگی۔ اس وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والا غیر ملکی، کمار سنگاکارا، سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا غیر ملکی، عمران طاہر، جس نے آئی پی ایل کھیلنی ہے، لیکن نجانے کیوں اتنی محنت کر رہا ہے؟ پھر فیلڈنگ میں دیکھیں کس کس طرح کے کیچز غیر ملکی کھلاڑیوں نے پکڑے ہیں۔ جو ڈینلی کا پکڑا گیا کیچ بلاشبہ تاریخ کے بہترین کیچز میں سے ایک تھا۔

شام: فورسز کی مشرقی غوطہ میں بمباری، مزید 70 افراد ہلاک

غوطہ (ویب ڈیسک )شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور شامی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ شب سے کی جانے والی بمباری میں مزید 70 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد 16 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700سے تجاوز کر گئی۔عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے شامی مبصرین کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے امدادی قافلے مشرقی غوطہ میں موجود رہائشیوں کو امداد کی فراہمی میں ناکام ہوئے ہیں جبکہ شامی حکومت کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے گزشتہ شام سے جاری شدید بمباری پر اس دن کو اب تک کا ’خونی دن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بمباری میں مزید 70 افراد ہلاک ہوئے اور شام کی سرکاری فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری جاری ہے۔خیال رہے کہ شام کی سرکاری فورسز کو روس کی حمایت حاصل ہے اور وہ دمشق سے ملحقہ باغیوں کے زیر اثر علاقے مشرقی غوطہ میں مسلسل 16 روز سے بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں، اس دوران اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی جبکہ روس نے بھی 5 گھٹنے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن ان دونوں پر عملدرا?مد نہیں ہوسکا۔دوسری جانب مشرقی غوطہ کے مکینوں کی جانب سے 5 گھنٹوں کی عارضی جنگ بندی پر شک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا کیونکہ اس عمل کا مقصد وہاں کے لوگوں کو انسانی حقوق کا راستہ فراہم کرنا تھا اور یہاں امدادی قافلوں کی رسائی دینی تھی لیکن اس عارضی جنگ بندی کے دوران بھی شامی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں میں شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔تاہم اس فضائی مہم کے جاری رہنے کے باوجود گزشتہ روز تقریباً ایک ماہ بعد پہلی مرتبہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (ا?ئی سی ا?ر سی)، شامی عرب ریڈ کریسینٹ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 46 ٹرکروں کو سرکاری زیر اثر چوکیوں سے گزار کر متاثرہ علاقے تک پہنچایا گیا لیکن امدادی رضاکاروں کا کہنا تھا کہ اس سامان میں سے زیادہ تر شام کی فورسز نے ضبط کرلیا تھا۔اس بارے میں شام کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمد ا?دم کا کہنا تھا کہ اس امدادی قافلے میں شام کی فورسز کی بمباری سے زخمی ہونے والے افراد کے لیے انتہائی ضروری طبی سامان اور خوراک موجود تھی اور انہیں متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم 9 ٹرکوں کو سامان اتارنے سے روک دیا گیا۔واضح رہے کہ ان امدادی قافلوں میں سرجیکل سپلائیز اور ادویات سمیت 5 ہزار 500 ا?ٹے اور دیگر کھانے کے سامان کی بوریاں موجود تھیں جو تقریباً 27 ہزار 500 لوگوں کی خوراک کے لیے کافی تھی۔بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے حکام نے بھی اس بات کی تصدیقی کی کہ شامی حکومت کی جانب سے 70 فیصد طبی سہولیات کی فراہمی کے سامان کو روک دیا گیا، جس میں ٹراما کٹس، سرجیکل کٹس، انسولین اور دیگراہم سامان شامل ہے۔

سونم کپور کی شادی منسوخ

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ سری دیوی کی موت پر جہاں کئی فلموں کی نمائش و شوٹنگ مؤخر کردی گئی تھی۔وہیں اب شوبز کے کئی اہم ایونٹ بھی منسوخ کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اور اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ سری دیوی کا خاندان رواں برس کوئی بھی تقریب کرنے کے موڈ میں نہیں ہے، اور خاندان کی جانب سے رواں برس ہونے والے تمام ایونٹس منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔سری دیوی کے خاندان میں رواں برس ہونے والی اہم ترین تقریب اداکارہ سونم کپور کی شادی تھی، جو جون یا جولائی میں ہونی تھی۔تاہم اب تازہ اطلاعات ہیں کہ کپور خاندان نے سری دیوی کی موت کے بعد سونم کپور کی شادی منسوخ کردی ہے۔خیال رہے کہ سونم کپور اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور کی بھتیجی ہیں۔بونی کپور اداکارہ سونم کپور کے والد انیل کپور کے بڑے بھائی ہیں، جب کہ سنجے کپور بھی سونم کے چھوٹے چچا ہیں۔اسی خاندان کےدیگر معروف فردوں میں اداکار ارجن کپور اور جھانوی کپور بھی ہیں، جو رواں برس فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔اداکارہ سونم کپور کی شادی ممبئی کے کاروباری شخص آنند آہوجا سے رواں برس جون یا جولائی میں ہونا تھی، تاہم سری دیوی کی موت حادثاتی موت کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔دکن کیرونیکل نے کپور خاندان کے ذرائع سے اپنی خبر میں بتایا کہ اگرچہ ابھی سونم کپور کی شادی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم امکان ہے کہ اسے منسوخ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کپور خاندان اس وقت صدمے میں ہے، اس لیے وہ رواں برس سونم کپور کی شادی سمیت دیگر تقریبات کرنے کے حق میں نہیں۔

ہالی وڈ ادکارہ کا آسکر ایوارڈ چوری کرنے والا چور پکڑا گیا

فرانس (ویب ڈیسک)اکیڈمی ایوارڈ 2018 میں فلم’ تھری بل بورڈز ا?و¿ٹ سائیڈ ابنگ میسوری‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ ’ فرانسس میکڈورمنڈ‘ کا چوری ہونے والا ایوارڈ پولیس نے برا?مد کرلیا۔ا?سکر ایوارڈ کی تقریب گزشتہ دنوں امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’ڈارکسٹ ا?ور‘ کے اداکار ’ گیری اولڈمین‘ جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم’ تھری بل بورڈز ا?و¿ٹ سائیڈ ابنگ میسوری‘ کے لیے اداکارہ ’ فرانسس میکڈورمنڈ‘ کو دیا گیا تھا۔لیکن ا?سکر ایوارڈز کی تقریب کے بعد عشائیے کے دوران بہترین اداکارہ کا ایوارڈ چوری ہوگیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چور کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق مقامی پولیس نے بھی کی اور گرفتار شخص سے ایوارڈ برا?مد کرکے اداکارہ کو لوٹا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایوارڈ گم ہوجانے کے بعد ٹیری برائنٹ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کی 20 ہزار ڈالر کے عوض ضمانت بھی منظور ہوگئی ہے لیکن اب اسے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔یاد رہے کہ ایوارڈ پر ادکارہ کا نام کنندہ ہوچکا تھا جس کے بعد ہی ایوارڈ چوری ہوا تھا۔

نہ خوبصورتی نہ دل ربا ادائیں۔۔ آخر تم ہو کیا۔۔۔۔۔؟؟

لاہور(ویب ڈیسک)جلد ہی آنے والی فلم ’دل جنگلی‘ میں ایکشن میں نظر آنے والی اداکارہ تپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں انتہائی بے وقوفانہ اسباب کے باعث مسترد کیا گیا۔’جڑواں 2‘ میں اپنی اداکاری و اداؤں سے سب کا دل جیتنے والی اداکارہ کے مطابق انہیں ابتداء میں یہ تک کہا گیا کہ وہ نہ تو خوبصورت ہے، اور نہ ہی دلفریب ہے، جب کہ اس کا بیک گراؤنڈ بھی مارکیٹ کے حساب سے اہم نہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق تپسی پنو نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ خوبصورت اور دلفریب نہیں اور نہ ہی وہ اداکاری کرسکتی ہیں، اس لیے انہیں اداکاری کے لیے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا۔ساتھ ہی اداکارہ نے تسلیم کیا کہ اتنی حوصلہ شکنی کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی طرح ان کی چھوٹی بہن شگن پنو کو بھی مشکلات پیش آئیں۔اداکارہ نے اپنی چھوٹی بہن کی جانب سے اداکاری کے شعبے میں آنے پر کہا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ اب ان کے لیے اتنی مشکلات نہیں ہوں گی، کیوں کہ ان کی بڑی بہن نے مشکلات کا سامنا کرکے اپنا مقام بنایا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی چھوٹی بہن شگن پنو کے لیے بھی اتنی آسانیاں نہیں ہوں گی، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ان کے مقابلے کم مشکلات سے نبرد آزما ہوں گی۔خیال رہے کہ ان کی بہن شگن پنو اگرچہ تاحال کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئیں، تاہم انہوں نے بھی شوبز میں قدم رکھ لیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی کسی اہم فلم میں نظر آئیں گی۔

ججز کیلئے نہال ہاشمی کے الفاظ افسوسناک، سزا بڑھانے کا اختیار رکھتے ہیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کی نظر ثانی کی اپیل پر انہیں کل طلب کرلیا جب کہ میڈیا سے گفتگو میں نہال ہاشمی کے الفاظ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی جو گزشتہ دنوں ختم ہونے کے بعد وہ جیل سے رہا ہوئے۔نہال ہاشمی نے جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے عدالتی فیصلے کا بھی ذکر کیا۔توہین عدالت میں سزا پانے والے نہال ہاشمی اڈیالہ جیل سے رہا ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کی توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو تین مرتبہ چلائی گئی جس پر چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضیٰ سے مکالمہ کیا کہ رہائی کےبعد نہال ہاشمی نے گالیاں دیں، ججز کو گالیاں دی گئیں، سن لیں یہ نہال ہاشمی کیا کہہ رہے ہیں۔