All posts by Channel Five Pakistan

نیب لاہور کی کارروائی:ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں ملوث مفرور ملزم سرور خان کو گرفتار کر لیا

لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں ملوث مفرور ملزم رور خان کو گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم سرور خان کی گرفتاری سیالکوٹ سے عمل میں آئی، جسے سیالکوٹ میں موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جبکہ سکینڈل کے دیگر پانچ ملزمان نیب لاہور کے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار ہیں، ملزم سرور خان کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ رواں سال جنوری میں فرار ہو گیا تھا، نیب لاہور نے ملزم کو نیب عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، ملزم سرور پر الزام عائد ہے کہ اس نے شہریوں کو موٹر سائیکلیں دینے اور ایم این ایم موٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کی آڑ میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ہتھیا رکھی ہے۔

اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ زوال پذیر ہے، سارہ لورین

لاہور(شوبزڈےسک) اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ ایک دور تھا جب ہرکوئی پاکستانی فلم اورسینما کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا ” فرض “سمجھتا تھا لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس ہونے لگی ہیں۔ فلموں کی کہانیاں، ڈائیلاگ اورلوکیشنز کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کی آمد نے ایک نئی فلم انڈسٹری کی شروعات کردی ہے۔سارہ لورین نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وسائل کی بے پناہ کمی تھی، اس وقت بھی ہمارے ملک میں بہترین فلمیں پروڈیوس ہوئیں۔ خاص طورپرفلم کا میوزک اس قدر جاندارہوا کرتا تھا کہ اس کی آج بھی مثال دی جاتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت اگرہماری فلموں میں پیچھے رہ جانے والی چیز کی بات کریں تووہ میوزک کاشعبہ ہے۔ نوجوان فلم تاحال فلمی میوزک کوایسا عمدہ نہیں بنا سکے، جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں دوبارہ سے میوزک انڈسٹری اپنے پیروں پرکھڑی ہوجائے، اس کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ بالی ووڈ فلموں کی کامیابی میں سب سے زیادہ اہم کردارمیوزک کاہوتا ہے۔ اسی لیے توجب ان کی فلم دنیا بھرمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہے تواس سے پہلے فلم کا میوزک اس کی زبردست تشہیرکرچکا ہوتا ہے۔سارہ لورین کا کہنا تھا کہ ایک طرف توفلم کا میوزک فروخت ہوتا ہے اوردوسری جانب سینما گھروں میں بھی لمبی قطاریں دکھائی دیتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی فلم میکرزبھی فلم کے میوزک پرتوجہ دیں اور اس کو بہتر بنانے کے لیے ماضی کے معروف موسیقاروں اورسازندوں کی خدمات حاصل کریں۔

شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوادی گئی

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے حوالے سے دائر درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو درخواست گذار عطا محمد چانہیو کے وکیل بیرسٹر رفیق کلوڑ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شازیہ مری نے جو ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی، وہ اصل میں کسی اور ڈگری ہے۔ شازیہ نامی لیاری کی لڑکی کے نام پر جاری ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی۔ عدالت نے درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شازیہ مری کی جعلی ڈگری معاملے پر سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ سن چکے ہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس سجاد علی شاہ سربراہی میں بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا نہیں۔ فیصلہ نہ سنانے کے باعث درخواست پر از سر نو سماعت ہو رہی ہے۔

ملایشیا: حکمران جماعت کو شکست 92 سالہ مہاتیر وزیراعظم بننے کے قریب

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملایشیا کے الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم مہاگیر محمد کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد نے حکمران جماعت کو شکست دےے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 92 سالہ مہاتیر محمد کے اپوزیشن اتحاد نے 222 رکنی پارلیمنٹ میں 90 نشستیں جیت لی ہیں جب کہ اِن کو حکومت بنانے کے لئے 112 نشستیں درکار ہیں۔ اگر مہاتیر محمد نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا تو دنیا کی معمر ترین وزیراعظم ہوں گے۔ 2003 میں مہاگیر محمد نے ہی ملائیشیا کا اقتدار موجودہ وزیراعظم نجیب رزاق کے حوالے کیا تھا۔

2019ورلڈکپ ون ڈے کئیر کا آخری ایونٹ

اسلام آباد(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ 2019کا ورلڈ کپ ون ڈے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا۔ویڈیو پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ 2019 ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے اور خواہش ہے کہ وہ 2020 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ان کا مقصد یہ دونوں ایونٹ کھیلنا ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔آل رانڈر شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔آل رانڈر نے کہا کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

ڈیرن لی مین کوکرکٹ آسٹریلیا میں نیاعہدہ مل گیا

سڈنی (آئی این پی)رواں برس مارچ میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کی کوچنگ سے مستعفی ہونے والے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کسی ٹھوس شے سے گیند کی ساخت خراب کرتے ہوئے کیمرے کی مدد سے دیکھا گیا تھا۔اس واقعے کی تحقیقات کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال جب کہ بلے باز کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔تحقیقاتی کمیٹی نے آسٹریلین کوچ ڈیرن لی مین کو واقعے میں کلیئر قرار دیا گیا تھا تاہم انہوں نے ذاتی طور پر فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے استعفی دے دیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے ہی ڈیرن لی مین کی جگہ جسٹن لینگر کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔جسٹن لینگر جون میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اب ڈیرن لی مین کو آسٹریلیا کی نیشنل پرفارمنس اسکواڈ کی کوچنک کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ڈیرن لی مین 28 مئی سے اکتوبر تک نیشنل پرفارمنس اسکواڈ کی کوچنگ کریں گے۔ڈیرن لی مین سابق آسٹریلین بلے باز کرس روجرز اور سابق فاسٹ بولر ریان ہیرس کے ہمراہ نیشنل پرفارمنس اسکواڈ کی کوچنگ کریں گے۔

صاف پانی کیس، نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 4جون کو طلب کرلیا

لاہور (نیٹ نیوز) نیب نے وزیر اعلی پنجاب کوچار جون کوطلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں مبینہ کرپشن پرچار جون کو طلب کیا ہے۔نیب نے اس حوالے سے سوالنامہ بھی شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے۔خیال رہے نیب پنجا ب میں صاف پانی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے جس میں ادارے نے آج وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا کو طلب کیا تھاجہنوں نے اپنا بیان لاہور آفس میں ریکارڈ کروایا تھا۔ان سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی وحید گل کو بھی طلب کیا گیا تھا جن کا اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد کہنا تھا کہ ادارے نے انہیں 16مئی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔وحید گل اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔خیال رہے شہباز شریف نیب کی طرف سے بلائی گئی تاریخ کو وزیر اعلی پنجاب نہیں ہوں گے کیونکہ تب تک موجودہ حکومت اپنا عرصہ اقتدار مکمل کرکے ختم ہوچکی تھی۔

ن لیگی ایم این اے رانا عمر نذیر آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے

لاہور )نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا عمر نذیر اور انکے والد سابق وزیر رانا نذیر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وفاقی وزیر رانا نذیر اور انکے بیٹے رانا عمر نذیر آج باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ رانا نذیر احمد 1988ئ، 1990ئ، 1997ءاور 2008ءمیں ایم این اے رہے ہیں۔ جبکہ انکے بیٹے 2002ءاور 2013ءمیں ایم این اے رہے۔ سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سابق سربراہ نواز شریف کے 5قریب ترین ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔ جو اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے۔

15ڈگری میں رہ کربھی دوسرا کراناممکن

لاہور(آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کو ہمیشہ اس بات پر فخر رہا ہے کہ آف سپن بولنگ میں موثر ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے والی گیند دوسرا انھوں نے متعارف کروائی جس کے بل پر نہ صرف انھوں نے بلکہ ان کے علاوہ کئی دوسرے آف سپنرز نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔مبصرین اور ماہرین اس کی ایک بڑی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ چونکہ یہ گیند کرکٹ کے قوانین کے تحت پندرہ ڈگری کے اندر رہتے ہوئے کرنی ممکن نہیں اس لیے آئی سی سی متعدد آف سپنرز کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے چکی ہے لہذا اب یہ فن ختم ہو رہا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ دوسرا 15ڈگری میں رہتے ہوئے بالکل کی جا سکتی ہے ۔خود میں نے کی ہے اور کبھی بھی اپنے کریئر میں رپورٹ نہیں ہوا لیکن اس کے لیے صحیح تکنیک کی ضرورت ہے۔ گیند پر صحیح گرپ آنی چاہیے۔ اس کے لیے درکار مسلز (پٹھے)صحیح طور پر تیار ہوئے ہوں۔ثقلین مشتاق یہ بھی کہتے ہیں کہ آف سپن بولنگ دوسرا کے بغیر بھی ممکن ہے۔ہمارے یہاں یہ تاثر اتنا پختہ ہوچکا ہے کہ اگر کوئی بولر دوسرا نہیں کرسکتا تو وہ آف سپنر نہیں ہے۔ اس بات کو ذہن سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سامنے آسٹریلیا کے نیتھن لائن کی مثال موجود ہے جو یہ گیند نہیں کرتے بلکہ صرف روایتی قسم کی آف سپن کرتے ہیں لیکن اس کے باوجو وہ اس دور کے سب سے کامیاب آف سپنر ہیں۔دوسرا آف سپن بولر کی وہ گیند ہوتی ہے جو اپنے روایتی راستے پر جانے کی بجائے دوسری سمت میں گھوم جاتی ہے یعنی یہ ایک لیگ سپنر کی گوگلی کے برابر ہے۔ایک آف سپنر بولر یہ گیند اپنے روایتی انداز سے ہی کرتا ہے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ اس میں بولر انگلی شہادت اور دوسری انگلی کی جگہ شہادت کی انگلی اور تیسری انگلی کا استعمال کرتا ہے۔اس سے گیند آف سپن ہونے کی بجائے مخالف سمت میں گھومتی ہے اور سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے لیے لیگ سپن بن جاتی ہے۔ثقلین مشتاق کے خیال میں عام سپن گیند بھی ایک مثر ہتھیار ہے۔اگر آپ کو دوسرا کی تکنیک معلوم نہیں ہے اور اس بارے میں آپ کو بتانے والا موجود نہیں ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ میرا یقین ہے کہ آف سپنر کی وہ گیند جو اندر آتی ہے وہ وکٹ لینی والی گیند ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو صحیح ویریئشن کے ساتھ سیدھی گیند کرنی آتی ہے تو آپ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی بن سکتے ہیں۔ثقلین مشتاق اس کا سبب سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر ہونے والے کام کو ادھورا چھوڑنے کو قرار دیتے ہیں۔ اگر آپ کو ذہنی طور پر اکھاڑ پھینکا جائے تو آپ کی تکنیک بھی ختم ہو جائے گی اور آپ اس پر عملدرآمد کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سعید اجمل کے ساتھ دلی ہمدردی ہے کیونکہ میں نے کسی نوجوان کو بھی سعید اجمل سے زیادہ محنت کرتے نہیں دیکھا۔ ساری چیزیں کلیئر ہو گئی تھیں۔ میں نے کرکٹ بورڈ سے بھی کہا تھا کہ ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ ابھی بہت کام ہونا باقی ہے لیکن سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد اس پر جو کام ہونا تھا وہ نہیں ہو سکا۔

بورڈ کاغیر ملکی لیگز کے لئے نئی پالیسی کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے غیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے،یہ فیصلہ کچھ روز قبل ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی،ریٹائرڈ کھلاڑی اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے دو سال تک این او سی حاصل کرنا ہوگی اس کے بعد این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔بعض خصوصی کیسوں میں پاکستانی ٹیم کے چیئر مین پی سی بی، چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پر مشتمل کمیٹی این او سی جاری کرے گی۔اس طرح کسی بھی کھلاڑی کو اضافی لیگ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سیزن میں پاکستان سپر لیگ سمیت دو لیگز میں شرکت کرسکیں گے۔جن کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے کم از کم تین ڈومیسٹک میچ کھیلنا ہوں گے۔اس بات کا اعلان بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کیا گیا۔تین مئی کو لاہور میں ہونے والی بورڈ کی اعلی سطحی میٹنگ کے فیصلوں کا اعلان چھ دن بعد کیا گیا۔میٹنگ میں چیئر مین نجم سیٹھی، سبحان احمد، مدثر نذر، انضمام الحق، ہارون رشید، شکیل شیخ اور ثاقب عرفان نے شرکت کی۔فرسٹ کلاس سسٹم کو برقرار رکھا گیا ہے تاہم چار روزہ میچوں کے ساتھ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کرایا جائے گا۔قائد اعظم ٹرافی میں8 ریجنز اور 8 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کو پر کشش بنانے کے لئے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ریجنل کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈپارٹمنٹس کے برابر کردی جائے گی۔ریجن کے جن کھلاڑیوں کو ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے۔یہ معاوضہ ڈومیسٹک میچ فیس میں ضم کردیا جائے گا۔پی سی بی نے ریجن کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ اور ریٹنرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں معیار لانے کے لئے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں ٹیموں کی تعداد 16 کردی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر شکیل شیخ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فرسٹ کلاس سینٹرز کا دورہ کرکے پچوں اور انفرااسٹرکچر کے بارے میں رپورٹ دیں۔شکیل شیخ اپنی رپورٹ اور تجاویز 30 روز میں جمع کرائیں گے مدثر نذر یا ہارون رشید شکیل شیخ کے ہمراہ گراونڈز کا دورہ کریں گے۔

رمضان پروگراموں میں اچھل کود کیخلاف فیصلے پر جسٹس شوکت صدیقی کو خراج تحسین

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف پر جو بھارت رقم بھیجنے کا الزام ہے اس پر چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ یہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر ہے۔ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ ورلڈ بینک کی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے 2016ءکی ایک رپورٹ ہے۔ جس کو ایک ملکی اخبار نے بھی شائع کیا ہے۔ اس پر گزشتہ روز زبردست ردعمل آیا، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی اور کہا کہ چیئرمین نیب کو بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہئے۔ خورشید شاہ نے رائے دینے کیلئے وقت مانگا جبکہ تحریک انصاف و جماعت اسلامی نے زبردست مخالفت کی۔ شہباز شریف نے بھی نیب کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، کہا کہ نیب پنجاب ہی کے خلاف ساری کارروائیاں کیوں کر رہی ہے؟ قومی احتساب بیورو نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ الزام نہیں لگایا میڈیا کی خبر کو سامنے لائے ہیں۔ نیب نے بہت اچھے کام کئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ اب اندر سے ہی کوئی کوتاہی ہوئی ہے۔ چیئرمین نیب سے گزارش ہے کہ اس کا خاص خیال رکھیں، ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ ابتدائی تحقیق کے بغیر نیب کسی پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ 2016ءکی رپورٹ ہے جو نیٹ پر بھی موجود ہے کیا نیب افسران نے اس کو نہیں پڑھا۔ نوازشریف سے کسی کو سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ کوئی شہری کسی پر بھی بلاوجہ الزام لگا دینے کے حق میں ہو۔ اگر رپورٹ میں نواز کا نام نہیں تو ”روزنامہ اوصاف“ اچھا و معتبر اخبار ہے اس کے ایڈیٹر سے درخواست ہے کہ اس کی تحقیق کریں۔ 2016ءسے نیٹ پر رپورٹ موجود ہے اگر اس میں نواز کا نام نہیں ہے تو کسی رپورٹر نے نام ڈال دیا۔ کسی محقق نے ڈائری بھی لکھ دی اور نیب کو پھنسا دیا۔ چیئرمین اور نیب افسران کو تحقیق کے ساتھ معاملہ اٹھانا چاہئے، خبریں غلط بھی ہوتی ہیں۔ خبروں کی بنیاد پر اگر بڑے الزامات لگانے شروع کر دیئے تو نیب کی کارکردگی و غیر جانبداری پر حرف آئے گا۔ امید ہے چیئرمین نیب اس کا خاص خیال رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے لوگووں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، عملی طور پر معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں۔ ان میں سابق نگران وزیراعظم بلخ شیخ مزاری جو ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاستدان ہیں، خسرو بختیار رحیم یار خان سے ایم این اے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ جن کا تعلق بہاولپور سے ہے ان 3 حضرات کے دستخط ہیں اور 21 افراد پر مشتمل لسٹ دی ہے کہ یہ ایم این ایز و ایم پی ایز نے شمولیت اختیار کی ہے۔ اس سے پہلے ایک یادداشت ہے کہ کن شرائط پر شمولیت کی۔ پنجاب کی سیاست میں بڑی تبدیلی ہے کہ جنوبی پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پہلے بھی بہت تاریخی فیصلے دیئے ہیں۔ انہوں نے فیصلے میں کہا کہ رمضان نشریات میں ہر قسم کی بے ہودگی کو ختم کیا جائے، یہ اچھل کود و مکروہ فعل کا آغاز عامر لیاقت نے شروع کیا جبکہ ساحر لودھی، فہد مصطفی اور وسیم بادامی ان کے شاگرد ہیں۔ اگر اس مکروہ فعل کو بند نہیں کیا گیا تو ان حضرات پر تاحیات پابندی لگا دوں گا۔ فیصلے میں دوسری بات یہ ہے کہ رمضان نشریات میں پی ایچ ڈی علماءکو مدعو کیا جائے۔ تیسری بات کہ افطار کے وقت نماز مغرب کی اذان سے 5 منٹ پہلے ہر قسم کی تقریبات، کھیل کود، سوال و جواب کو ختم کر دیا جائے اور درود و شریف، قصیدہ بردہ شریف جیسے دینی موضوعات کو پیش کیا جائے۔ اب تو رمضان نشریات میں کھیل کود کے علاوہ انعامات دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسے جاہل علماءموجود ہیں جو خود کو بڑا علم والا سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ وہ نقل کفر کرتےے ہیں۔ میرے پاس ایسی بہت ساری ویڈیوز موجود ہیں۔ حقیقی دین کی غیر متنازعہ شکل لوگوں کے سامنے پیش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کی سخت مخالفت تھی۔ امام خمینی کسی اسلامی انقلاب کے بعد مخالفت کا دور شروع ہوا۔ بڑی مدت تک ایران کا معاشی بائیکاٹ رہا، امریکہ خلاف رہا۔ ایران نے بہت مشکل حالات میں بڑے حوصلے کے ساتھ وقت گزارا، اس دور میں میں خود بھی ظفر اللہ جمالی کے ساتھ ایران گیا ان کے محترم حضرات سے بھی ملا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی بشریٰ بی بی نے خبریں کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ دارالامان سرگودھا قحبہ خانہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ دُعا ہے ایسا نہ ہو یہ بڑی خوفناک صورتحال ہے۔ یہ بھی الزام لگایا کہ یہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لوگ پیسے دے کر یہاں سے لڑکیاں لے جاتے ہیں اور گھریلو ملازمہ بنا لیتے ہیں۔ دارالامان میں سختی کے ساتھ ممانعت ہوتی ہے کہ کوئی باہر سے اندر یا اندر سے باہر نہیں جائے گا۔ عدالت جن کو اجازت دے صرف وہ اندرجا کر کسی سے مل سکتے ہیں۔ ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ نیب کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئے۔ ایسا کچھ نہیں کہ 4.9 ارب ڈالر بھارت گئے ہوں۔ رپورٹ ہی غلط ہے۔ 2 سال پہلے تک سپریم کورٹ کے متعدد ججز نے ریمارکس ددیئے کہ نیب کرپشن کی حوصلہ افزائی کر دیا ہے۔ اس کا ماضی کا کردار بھی کوئی قابل فخر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ 15 برسوں میں 290 بلین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، یہ غلط ہے 10 ارب روپے بھی جمع نہیں کرائے۔ نیب کی ویب سائٹ پر 2016ءکی رپورٹ موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 برسوں میں 7 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب کی جانب سے ایسی پریس ریلیز آنا بڑا دھچچکا تھا۔ نیب کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہئے۔ سابق سفیر عابدہ حسین نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران کے خلاف ہے، جوہری معاہدہ ختم کر کے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ فرانس و برطانیہ کے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں اس لئے انہوں نے اس فیصلے سے اجتناب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے فیصلے سے ایران پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یورپی ریاستوں کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ امریکہ کا وار ایران کے لئے قابل برداشت، پاک ایران تعلقات پر بھی اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ نمائندہ سرگودھا کامران نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے منگل کے روز دارالامان سرگودھا سے رہائی پائی۔ خبریں سے رابطہ کر کے چینل ۵ کے لئے بیان ریکارڈ کرایا۔ خبریں ہیلپ لائن کو ایک لیٹر بھی دیا ہے جس پر ان کے اور دوسری خواتین کے دستخط و انگوٹھے ثبت ہیں۔ خط میں لکھا ہے کہ ہم معاشرتی تحفظ کے لئے دارالامان میں رہتی ہیں لیکن وہاں اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتیں۔ سپروائزر محمود جو سپرنٹنڈنٹ صائمہ بینش کا رشتہ دار ہے وہ جنسی تسکین کے لئے ہمیں مجبور کرتا ہے، ان کار پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل خبریں نے سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی خاتون مقدس بقول کو بازیاب کرایا تھا۔ اس نے خبریں ہیلپ لائن کو خط لکھا تھا کہ اس کے والدین زبردستی اس کا نکاح کرا رہے ہیں، مجھے بازیاب کرایا جائے۔ جس پر خبریں کے توسط سے سیشن جج کو درخواست دی گئی انہوں نے خبریں کا موقف سنا اور خاتون کو طلب کیا۔ مقدس بتول نے عدالت میں بھی اپنا وہی بیان ریکارڈ کرایا جس پر عدالت نے اسے دارالامان بھجوایا تھا۔ بشریٰ بی بی کے دیئے لیٹر پر مقدسس بتول کے دستخط و انگوٹھے کا نشان بھی موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کا اپنے خاوند کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ دارالامان میں تھی، دو روز پہلے وہاں سے رہائی پا کر خبریں کو بیان ریکارڈ کرایا ہے۔