تازہ تر ین

رمضان پروگراموں میں اچھل کود کیخلاف فیصلے پر جسٹس شوکت صدیقی کو خراج تحسین

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف پر جو بھارت رقم بھیجنے کا الزام ہے اس پر چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ یہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر ہے۔ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ ورلڈ بینک کی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے 2016ءکی ایک رپورٹ ہے۔ جس کو ایک ملکی اخبار نے بھی شائع کیا ہے۔ اس پر گزشتہ روز زبردست ردعمل آیا، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی اور کہا کہ چیئرمین نیب کو بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہئے۔ خورشید شاہ نے رائے دینے کیلئے وقت مانگا جبکہ تحریک انصاف و جماعت اسلامی نے زبردست مخالفت کی۔ شہباز شریف نے بھی نیب کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، کہا کہ نیب پنجاب ہی کے خلاف ساری کارروائیاں کیوں کر رہی ہے؟ قومی احتساب بیورو نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ الزام نہیں لگایا میڈیا کی خبر کو سامنے لائے ہیں۔ نیب نے بہت اچھے کام کئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ اب اندر سے ہی کوئی کوتاہی ہوئی ہے۔ چیئرمین نیب سے گزارش ہے کہ اس کا خاص خیال رکھیں، ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ ابتدائی تحقیق کے بغیر نیب کسی پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ 2016ءکی رپورٹ ہے جو نیٹ پر بھی موجود ہے کیا نیب افسران نے اس کو نہیں پڑھا۔ نوازشریف سے کسی کو سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ کوئی شہری کسی پر بھی بلاوجہ الزام لگا دینے کے حق میں ہو۔ اگر رپورٹ میں نواز کا نام نہیں تو ”روزنامہ اوصاف“ اچھا و معتبر اخبار ہے اس کے ایڈیٹر سے درخواست ہے کہ اس کی تحقیق کریں۔ 2016ءسے نیٹ پر رپورٹ موجود ہے اگر اس میں نواز کا نام نہیں ہے تو کسی رپورٹر نے نام ڈال دیا۔ کسی محقق نے ڈائری بھی لکھ دی اور نیب کو پھنسا دیا۔ چیئرمین اور نیب افسران کو تحقیق کے ساتھ معاملہ اٹھانا چاہئے، خبریں غلط بھی ہوتی ہیں۔ خبروں کی بنیاد پر اگر بڑے الزامات لگانے شروع کر دیئے تو نیب کی کارکردگی و غیر جانبداری پر حرف آئے گا۔ امید ہے چیئرمین نیب اس کا خاص خیال رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے لوگووں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، عملی طور پر معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں۔ ان میں سابق نگران وزیراعظم بلخ شیخ مزاری جو ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاستدان ہیں، خسرو بختیار رحیم یار خان سے ایم این اے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ جن کا تعلق بہاولپور سے ہے ان 3 حضرات کے دستخط ہیں اور 21 افراد پر مشتمل لسٹ دی ہے کہ یہ ایم این ایز و ایم پی ایز نے شمولیت اختیار کی ہے۔ اس سے پہلے ایک یادداشت ہے کہ کن شرائط پر شمولیت کی۔ پنجاب کی سیاست میں بڑی تبدیلی ہے کہ جنوبی پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پہلے بھی بہت تاریخی فیصلے دیئے ہیں۔ انہوں نے فیصلے میں کہا کہ رمضان نشریات میں ہر قسم کی بے ہودگی کو ختم کیا جائے، یہ اچھل کود و مکروہ فعل کا آغاز عامر لیاقت نے شروع کیا جبکہ ساحر لودھی، فہد مصطفی اور وسیم بادامی ان کے شاگرد ہیں۔ اگر اس مکروہ فعل کو بند نہیں کیا گیا تو ان حضرات پر تاحیات پابندی لگا دوں گا۔ فیصلے میں دوسری بات یہ ہے کہ رمضان نشریات میں پی ایچ ڈی علماءکو مدعو کیا جائے۔ تیسری بات کہ افطار کے وقت نماز مغرب کی اذان سے 5 منٹ پہلے ہر قسم کی تقریبات، کھیل کود، سوال و جواب کو ختم کر دیا جائے اور درود و شریف، قصیدہ بردہ شریف جیسے دینی موضوعات کو پیش کیا جائے۔ اب تو رمضان نشریات میں کھیل کود کے علاوہ انعامات دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسے جاہل علماءموجود ہیں جو خود کو بڑا علم والا سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ وہ نقل کفر کرتےے ہیں۔ میرے پاس ایسی بہت ساری ویڈیوز موجود ہیں۔ حقیقی دین کی غیر متنازعہ شکل لوگوں کے سامنے پیش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کی سخت مخالفت تھی۔ امام خمینی کسی اسلامی انقلاب کے بعد مخالفت کا دور شروع ہوا۔ بڑی مدت تک ایران کا معاشی بائیکاٹ رہا، امریکہ خلاف رہا۔ ایران نے بہت مشکل حالات میں بڑے حوصلے کے ساتھ وقت گزارا، اس دور میں میں خود بھی ظفر اللہ جمالی کے ساتھ ایران گیا ان کے محترم حضرات سے بھی ملا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی بشریٰ بی بی نے خبریں کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ دارالامان سرگودھا قحبہ خانہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ دُعا ہے ایسا نہ ہو یہ بڑی خوفناک صورتحال ہے۔ یہ بھی الزام لگایا کہ یہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لوگ پیسے دے کر یہاں سے لڑکیاں لے جاتے ہیں اور گھریلو ملازمہ بنا لیتے ہیں۔ دارالامان میں سختی کے ساتھ ممانعت ہوتی ہے کہ کوئی باہر سے اندر یا اندر سے باہر نہیں جائے گا۔ عدالت جن کو اجازت دے صرف وہ اندرجا کر کسی سے مل سکتے ہیں۔ ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ نیب کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئے۔ ایسا کچھ نہیں کہ 4.9 ارب ڈالر بھارت گئے ہوں۔ رپورٹ ہی غلط ہے۔ 2 سال پہلے تک سپریم کورٹ کے متعدد ججز نے ریمارکس ددیئے کہ نیب کرپشن کی حوصلہ افزائی کر دیا ہے۔ اس کا ماضی کا کردار بھی کوئی قابل فخر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ 15 برسوں میں 290 بلین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، یہ غلط ہے 10 ارب روپے بھی جمع نہیں کرائے۔ نیب کی ویب سائٹ پر 2016ءکی رپورٹ موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 برسوں میں 7 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب کی جانب سے ایسی پریس ریلیز آنا بڑا دھچچکا تھا۔ نیب کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہئے۔ سابق سفیر عابدہ حسین نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران کے خلاف ہے، جوہری معاہدہ ختم کر کے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ فرانس و برطانیہ کے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں اس لئے انہوں نے اس فیصلے سے اجتناب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے فیصلے سے ایران پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یورپی ریاستوں کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ امریکہ کا وار ایران کے لئے قابل برداشت، پاک ایران تعلقات پر بھی اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ نمائندہ سرگودھا کامران نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے منگل کے روز دارالامان سرگودھا سے رہائی پائی۔ خبریں سے رابطہ کر کے چینل ۵ کے لئے بیان ریکارڈ کرایا۔ خبریں ہیلپ لائن کو ایک لیٹر بھی دیا ہے جس پر ان کے اور دوسری خواتین کے دستخط و انگوٹھے ثبت ہیں۔ خط میں لکھا ہے کہ ہم معاشرتی تحفظ کے لئے دارالامان میں رہتی ہیں لیکن وہاں اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتیں۔ سپروائزر محمود جو سپرنٹنڈنٹ صائمہ بینش کا رشتہ دار ہے وہ جنسی تسکین کے لئے ہمیں مجبور کرتا ہے، ان کار پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل خبریں نے سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی خاتون مقدس بقول کو بازیاب کرایا تھا۔ اس نے خبریں ہیلپ لائن کو خط لکھا تھا کہ اس کے والدین زبردستی اس کا نکاح کرا رہے ہیں، مجھے بازیاب کرایا جائے۔ جس پر خبریں کے توسط سے سیشن جج کو درخواست دی گئی انہوں نے خبریں کا موقف سنا اور خاتون کو طلب کیا۔ مقدس بتول نے عدالت میں بھی اپنا وہی بیان ریکارڈ کرایا جس پر عدالت نے اسے دارالامان بھجوایا تھا۔ بشریٰ بی بی کے دیئے لیٹر پر مقدسس بتول کے دستخط و انگوٹھے کا نشان بھی موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کا اپنے خاوند کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ دارالامان میں تھی، دو روز پہلے وہاں سے رہائی پا کر خبریں کو بیان ریکارڈ کرایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv