All posts by Channel Five Pakistan

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے

ریاض(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے۔امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے طاقتورترین افراد کی فہرست جاری کر دی جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی فوربز میگزین کی فہرست میں شامل ہیں۔فہرست میں چینی صدر شی جن پھنگ طاقتور شخصیات میں سرفہرست ہیں جبکہ روسی صدر کی دوسری پوزیشن ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فہرست میں تیسری پوزیشن ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی دنیا کے10طاقتور ترین رہنماﺅں میں شامل ہیں۔
فہرست میں جرمن چانسلر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ مصری صدر 45ویں نمبر پراور امارات کے خلیفہ بن زید43 ویں نمبر پربراجمان ہیں۔امریکی میگزین نے طاقتورترین شخصیت قراردینے کے سائنٹفک معیارمقررکیے تھے۔ایک معیاریہ تھا کہ مطلوبہ شخصیت کتنے لوگوں پر حکمرانی کررہی ہے۔ اس کادوسرامعیاراثرونفوذ، تیسراقدرتی وسائل اوراثاثوں کاحجم اورچوتھامعیاررہنماکی استعداداوراثر اندازہونے کی صلاحیت کومقررکیاگیاتھا۔امریکی میگزین فوربز نے 2018 کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں دنیا بھر سے 75 افراد کا انتخاب کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

تاریخی ٹیسٹ پر تاریکی چھاگئی، گرجتے برستے بادل آئرلینڈ کا دل دہلانے لگے

ڈبلن(ویب ڈیسک) تاریخی ٹیسٹ پر تاریکی چھاگئی، گرجتے برستے بادل آئرلینڈ کا دل دہلانے لگے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے 11ویں ملک کا اعزاز پانے کیلیے بے تاب میزبان ٹیم خراب موسم سے پریشان ہوگئی۔آئرلینڈ عالمی کرکٹ میں ٹیسٹ کھیلنے والے11ویں ملک کے طور پر اپنا نام درج کرانے کی تیاریاں مکمل کرچکا، اس سے قبل نومبر 2000 میں بنگلہ دیش اس فہرست میں شامل ہونے والا آخری ملک بنا تھا، ڈبلن کے مالاہائیڈ کرکٹ کلب گراو¿نڈ پر پاکستان کیخلاف میچ سے نئی تاریخ رقم ہونی ہے مگر موسم نے منتظمین کو پریشان کر دیا۔
گزشتہ روز بارش نے دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز متاثر کیے، پاکستان ٹیم نے میدان میں آنے سے گریز کیا، میزبان کرکٹرز نے وقفوں میں ٹریننگ جاری رکھی،ٹم مرٹیگ اور دیگر پیسرز نے اسکواڈ کو جوائن کرنے کے بعد مشقوں میں حصہ لیا،آئرلینڈ کے اولین میچ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری ہے۔

رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمو لیت

لاہور (ویب ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ آج بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔دوست محمد کھوسہ آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینگے اور انہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل رہے گی ،ان کے بھائی سیف الدین کھوسہ پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہیں۔واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی آج پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کرینگے۔

تنخواہوں اور پنشن میں کتنااضافہ ؟مہنگائی کم یا زیادہ ہوگی ؟سندھ کا بجٹ آج پیش ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبے کے نئے مالی 19-2018 کا بجٹ آج پیش کریں گے جب کہ صوبائی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دےدی۔سندھ کابینہ نے 11 کھرب 44 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق بجٹ کا کل حجم 1120 ارب روپے رکھا گیا ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلیے 282 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبک ہ جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے 202 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔بجٹ میں امن و امان کے لیے 105 ارب روپے، محکمہ پولیس کے لیے 90 ارب اور رینجرز کے لیے ساڑھے پانچ ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ محکمہ بلدیات کے لیے 72 ارب، تعلیم کے لیے 220 ارب اور صحت کے شعبے کے لیے 110 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویزدی گئی ہے جب کہ کراچی کے بجٹ میں جاری منصوبے کےفور کے لیے 4.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔گریٹر سیورج پلان ایس تھری کے لیے3 ارب، موبائل ہیلتھ کئیر یونٹ پراجیکٹ کے لیے ایک ارب 60 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

پختو نخوا میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ، محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں اور اس طرح صوبے کا ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے آو¿ٹ آف اسکول سروے رپورٹ 18-2017 جاری کردی جس میں 43 لاکھ 23 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں جس کے تحت ان کی تعداد 18 لاکھ بنتی ہے اور اس طرح صوبے کا تقریباً ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں اسکول جانے کے عمر کے بچوں کی تعداد 78 لاکھ 31 ہزار ہے جن میں 60 لاکھ 17 ہزار بچے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اسکول سے باہر بچوں میں 11 لاکھ 88 ہزار لڑکیاں اور 6 لاکھ 12 ہزار لڑکے شامل ہیں جب کہ 11 لاکھ 52 ہزار بچے کبھی اسکول ہی نہیں گئے اور 6 لاکھ 48 ہزار بچے ایسے ہیں جو اسکول چھوڑ گئے۔

سونم کے بعد سوشانت سنگھ اور کریتی سینن کی شادی کا دھماکہ؟

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی کے بعد اب سوشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سینن کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سوشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سینن بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،تاہم اس بارے میں سوشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سینن نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، سوشانت سنگھ راجپوت کریتی کی فیملی کے ساتھ ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی کریتی کی فیملی کے ساتھ بنائی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

وہ میرے بھائی جیسا تھالیکن اس کی چمکیلی نیلی آنکھیں دیکھ کر لو کر بیٹھی،آئمہ بیگ کا اعترا ف

لاہور(ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو سے شہرت پانیوالی پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ وہ لڑکا مجھ سے بڑا اور بھائی کا دوست تھا۔ ’محبت ہوتی رہتی ہے ، اس عمر میں سب سے زیادہ ہوتی ہے ،ہر روز ہوتی ہے اورمیرے ساتھ بھی ہوتاہے، پہلی محبت دس سال کی عمر میں سات سال بڑے دوست کے بھائی سے ہوئی، وہ میرے بھی بھائی جیسا تھالیکن اس چمکیلی نیلی آنکھیں تھیں، سوچتی تھی کہ یہ کیا چیز ہے یار۔۔۔ گلوکارہ کاکہناتھاکہ وہ پہلا پیارتھا لیکن اس کے بعد پاکستان میں زیادہ لوگوں سے نہیں ہوا، ہالی ووڈ پر زیادہ ہوا لیکن اب اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کیوں نہیں ہوا، آج کل کوئی لڑکا میرے ذہن میں نہیں ہے ،پاکستانی فلموں میں کام کرنیوالے لڑکے بھی ہینڈسم اور سمارٹ ہیں‘۔

”شادی مبارک“رئیس گرل“ماہرہ خان کی سونم کپور کو” خاص“ مبارک باد

پاکستان(ویب ڈیسک )پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو ان کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ماہرہ خان پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بھی کام کر چکی ہیں، جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ن۔ماہرہ خان کے بالی وڈ انڈسٹری میں بھی کافی دوست ہیں جنہیں وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے پیغامات بھیجتی رہتی ہیں۔8 مئی کو اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ سونم کپور کو بھی ماہرہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد پیش کی اور زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔