All posts by Channel Five Pakistan

ٹیکس چوری روکنے کا نیا طریقہ خونی رشتوںپر ٹیکس کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے رشتہ داروں کو اربوں روپے کے تحائف کے نام پر ٹیکس چوری روکنے کیلئے تحائف کو میاں بیوی اور خونی رشتہ داروں تک محدود کرنے اور اس کے علاوہ کسی بھی عزیز رشتہ دار کو دیئے جانے والے تحائف پر پندرہ فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے فنانس بل 2018ءکے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ضروری ترامیم تجویز کر دی گئی ہے۔ اس بارے میں ایف بی آر کمے سینئر افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 37 کی ذیلی شق چار اے کلا کلاز اے میں ترمیم کرنے کی تجویز دی، پارلیمنٹ سے فنانس بل کی منظوری اور پھر صدر کے دستخطوں کے بعد ایکٹ کی صورت میں نافذ ہونے کے بعد باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ایف بی آر آفسر نے بتایا کہ اس سے قبل انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 37 کی ذیلی شق چار اے کلاکلاز اے میں صرف تحائف کے الفاظ درج تھے مگر اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ یہ تحائف کن رشتہ داروں کو دیئے جاسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کو موصول ہونے والی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی ۔ ،صوصا انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے عزیز رشتہ داروں کو تحائف کی مد میں اثاثہ جات دولت کی ڈکلیریشن و منتقلی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور عزیز رشتہ داروں کو کھربوں روپے کے تحائف ظاہر کرکے ٹیکس بچایا جا رہا ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

”مجرموں کی چھٹی کے دن بھی دھلائی جاری “چیف جسٹس نے آج بھی عدالت لگا لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارآج(اتوار) چھٹی کے روزبھی عدالت لگائیں گے،سپریم کورٹ پنجاب پولیس افسران کی پروموشن کیس کا فیصلہ سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،بنی گالہ غیرقانونی تجاوزات ازخودنوٹس اورقرضوں کی معافی کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت آج ہوگی،بلوچستان نجی میڈیکل کالجزمیں فیس وصولی کے طریقہ کارکاکیس بھی سناجائے گا۔

میرا 21سال کی کہتے کہتے 41کی ہو گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) خود کو ہر بار 21سال کی کہنے والی اداکارہ میرا 41سال کی ہو گئیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ فیملی ممبرز کے ساتھ منائی۔ لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی گزشتہ روز 41ویں سالگرہ تھی۔ ان کے فیس بک اور وکی پیڈیا کے مطابق بھی میرا 41سال کی ہو گئی ہیں۔ میرا نے اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ہے۔ میرا نے لالی وڈ سمیت بالی وڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھائی اور ہمیشہ نت نئے انداز سے خبروں کی شہ سرخیوں میں رہیں۔

این آئی سی ایل کرپشن کیس،سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز خان کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی،سابق چیئرمین این آئی سی ایل عدالت میں پیش ہوئے۔کیا اس بات کی اجازت ہونی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں۔۔۔“معروف صحافی سرل المیڈا کو انٹر ویو دیتے ہوئے نواز شریف نے اب تک کا خطرناک بیان دے دیا ،پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دوسراملزم محسن حبیب وڑائچ کہاں ہے؟،نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ محسن حبیب تاحال گرفتارنہیں ہوسکا،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم راوانوارکوپیش کراسکتے ہیں تومحسن حبیب کیاہے،چیف جسٹس نے کہاکہ محسن حبیب کانام ای سی ایل میں ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایازخان نیازی ضمانت پرنہیں ہیں، ایازخان نیازی کےخلاف لاہور،کراچی میں مقدمات زیرسماعت ہیں،سپریم کورٹ نے کہا کہ ایاز خان نیازی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اورنیب کو 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا، نیب نے این آئی سی ایل کیس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کو گرفتار کر لیا۔

شراب کی بوتل پر سعودی پرچم

برلن (خصوصی رپورٹ) جرمنی کے شہر منہائیم کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے بیئر کی بوتلوں پر سعودی پرچم پرنٹ کر دیا جس سے تنازع کھڑا ہو گیا۔ یہ بوتلیں خاص طور پر فٹ بال ورلڈکپ کیلئے تیار کی گئی تھیں لیکن مسلمانوں کے احتجاج کے بعد اس کمپنی نے فوری طور پر معافی مانگ لی۔ کمپنی نے تمام 32ٹیموں کے پرچم بیئر کی بوتلوں پر پرنٹ کئے تھے لیکن سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے اس ادارے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کمپنی کے خلاف شکایات درج کروانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح اسلام اور شراب کو آپس میں منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آئش بام کمپنی نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مہم ختم اور بیئر کی بوتلوں کی تقسیم بھی روک دی ہے۔
سعودی پرچم‘ تنازع

رمضان المبارک کی آمد سے قبل بازاروں میں رش، اشیا کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

لاہور (ویب ڈیسک )رمضان المبارک کی آمد سے قبل اتوار بازاروں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز سے بڑے پیمانے پر خریداری کی تیاریاں کی جارہی ہیں جب کہ مختلف شہروں میں اشیا خور و نوش کی قیمتوں کو بھی پَر لگ گئے۔ کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی اور فی کلو چکن کی قیمت 300 روپے برقرار ہے جب کہ بعض علاقوں میں مرغی 320 روپے میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔ کوئٹہ میں بکرے کا گوشت 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ اس کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے، اسی طرح گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 350 روپے ہے جو 440 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا جو 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے جب کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10 روپے کے اضافے سے 30 سے بڑھ کر 40 روپے فی کلو ہوگئی۔آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلو قیمت 20 سے بڑھ کر 25 روپے ہوگئی جب کہ پیاز 25 سے بڑھ کر 30 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ لاہور میں رمضان المبارک سے قبل اتوار بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے جہاں اشیاءخور و نوش کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں۔ دیسی لیموں 175 روپے کلو، پھول گوبھی 45، بھنڈی 65 اور ٹماٹر 20 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ پیاز 20، کریلا 35 اور بینگن کی فی کلو قیمت 27 روپے ہے۔ اتوار بازاروں میں ایرانی کھجور 160 روپے، کیلا 100 روپے درجن، آڑو 140 روپے فی کلو، چھوٹا اور سبز سیب 80 روپے کلو، تربوز 20 روپے، لوکاٹھ 80 روپے کلو اور خربوزہ 20 سے 30 روپے کلو میں دستیاب ہےلاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جو 270 سے 290 روپے فی کلو میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

الزامات درست حقائق پر مبنی،واپس نہیں لونگی

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکارہ، ماڈل اور اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر نے اپنا لیگل نوٹس واپس نہ لیا تو وہ سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کریں گی۔علی ظفر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے جواب میں میشا شفیع نے قانون دان حنا جیلانی، بیرسٹر احمد پنسوتا، نگہت داد، اور ثاقب جیلانی کی وساطت سے انہیں انتباہ کا نوٹس بھجوا دیا۔میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کسی صورت بھی علی ظفر پر لگایا گیا الزام واپس نہیں لیں گی۔میشا شفیع نے اپنے جواب میں کہا کہ علی ظفر پر تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں جبکہ میرے بیان کے بعد کئی اور خواتین نے بھی علی ظفر پر ایسے ہی الزامات دہرائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے کام کے دوران ایک نہیں متعدد مرتبہ انہیں ہراساں کیا اور علی ظفر کے بیانات ان کی آواز کو دبانے کی کوشش ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ علی ظفر کے ٹوئٹس اور الزامات کو مسترد کرتی ہوں جبکہ یہ ٹوئٹس اور بیانات میرے ساکھ پر ایک اور حملہ ہیں، ان بیانات اور میرے خلاف چلائی گئی مہم کی وجہ سے میرا خاندان متاثر ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ علی ظفر کی سوشل میڈیا پر مہم کے باعث انہیں ٹوئٹر کے علاوہ تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کرنا پڑے کیونکہ علی ظفر کی مہم جوئی سے مجھے دھمکیوں کا سامنا کرنا تھا۔

بلال ایشین سنوکرکے سیمی فائنل میں ہمت ہارگئے

تہران (اے پی پی) پاکستان کا 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں سفر تمام ہو گیا، محمد بلال سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرخوش کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ایران میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرخوش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، عامر نے ابتدائی دونوں فریمز 68-41 اور66-19 سے جیت کر بلال کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کی۔، بلال نے تیسرے فریم میں 97-33 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا، اس کے بعد عامر نے مسلسل چوتھا اور پانچواں فریم بالترتیب 75-46 اور 100-0 سے جیت کر بلال کے خلاف 4-1 کی برتری حاصل کی اس کے بعد بلال پر دباﺅ بڑھ گیا لیکن بلال نے چھٹا فریم 91-0 سے جیت کر کم بیک کرنے کی کوشش کی تاہم عامر نے ساتواں فریم 67-26 سے جیت کر میچ میں 5-2 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے محمد بلال سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح کو ایونٹ میں کوارٹر فائنل، محمد آصف اور محمد ماجد علی کو لاسٹ 24 راﺅنڈ میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لالہ“ نے کوہلی کو اپناپسندیدہ کرکٹرقراردیدیا

لاہور (نیوزایجنسیاں) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ورلڈ الیون کی صورت میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں اور 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔یہ وہی کرکٹ گراﺅنڈ ہے جہاں شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2009ءکے فائنل میچ میں نصف سنچری بنائی تھی۔ اور اپنی ٹیم کو ٹی 20 چیمپئن بنوایا تھا لیکن اس مرتبہ وہ ورلڈ الیون کی جانب سے ایک نیک مقصد کیلئے کھیلتے نظر آئیں گے۔شاہد آفریدی سے جب فیورٹ بھارتی کھلاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ویرات کوہلی کا نام لے کر سب کو حیران کر دیا اور جب ان سے دنیائے کرکٹ میں سب سے ٹھنڈے مزاج کپتان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے قرعہ مہندرا سنگھ دھونی کے نام نکالا۔

وسیم‘وقارکی باﺅلنگ سے خوفزدہ ہوکر کھیل چھوڑنے کا سوچنے لگا تھا ،سچن

ممبئی( آن لائن )عالمی شہرت یافتہ سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وسیم اوروقارکی باﺅلنگ سے خوفزدہ ہوکر کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عظیم بلے باز نے کہا کہ پہلے میچ میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ ایک اینڈ سے وقار یونس بالنگ کر رہے تھے اور دوسرے اینڈ سے وسیم اکرم بھرپور فارم میں تھے۔ اور ان کی گیند ریورس ہونا شروع ہو چکی تھی ،وہاں کھیلنے کے دوران میں بالکل ایڈجسٹ نہیں کر پا رہا تھا۔ کراچی میں پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز کے بعد انہیں لگا کہ یہ ان کے کیریئر کی آخری اننگز ہے کیونکہ وہ بالکل بھی ایڈجسٹ نہیں کر پا رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ میری زندگی کی پہلی اننگز کراچی میں تھی۔ مجھے لگا کہ یہ میری پہلی اور آخری اننگز ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بتایا کہ میں کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں تو انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں خود کو کچھ وقت دوں کیونکہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے اور میں دنیا کے بہترین بالنگ اٹیک کا سامنا کر رہا تھا تاہم اس میچ کی دوسری اننگز میں 59 رنز اسکور کیے جس کے بعد میں نے خود کو شاباش دی۔انٹرویو کے دوران سچن ٹنڈولکر نے ایک اور انکشاف کیا کہ مہندرا سنگھ دھونی سے گفتگو کے دوران انہیں اندازہ ہوا کہ دھونی کے اندر قائدانہ صلاحیت موجود ہے۔یاد رہے کہ 2007 ورلڈ کپ کے پہلے رانڈ میں بھارتی ٹیم کے اخراج کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو سینئرز کی موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی اور دھونی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں ان کو قائدانہ منصب تک پہنچانے کا سہرا ٹنڈولکر کو جاتا ہے۔سچن نے بتایا کہ میں جب بھی سلپ میں فیلڈنگ کرتا تھا تو میں مستقل دھونی سے فیلڈنگ پوزیشنز کے حوالے سے گفتگو کیا کرتا تھا، میں ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کرتا اور ان کے خیالات بھی دریافت کرتا اور اسی گفتگو کے دوران مجھے اندازہ ہوا کہ ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔۔#/s#

وسیم نے قومی ٹیم کی ٹیسٹ جرسی پرسوال اٹھادیا

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ کی کٹ میں شامل جرسی میں سے سبزلائن غائب ہونے پر سوال اٹھا دیا۔سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پروسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہماری جرسی میں سے سبز لائن کہاں گئی ؟یہ اچھی بات نہیں۔خیال رہے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں جو جرسی پہنتے ہیں ان کے گلے میں ایک سبز رنگ کی لائن ہوتی ہے جو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کٹ میں سے غائب ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بارے کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے پاکستان آئر لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہے۔معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب تو پی سی بی کے چیرمین ہی دے سکتے ہیں۔

ٓٓآئرلینڈٹیسٹ کھیلنے والا 11واں ملک بن گیا

ڈبلن (نیوزایجنسیاں) آئرلینڈ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والی دنیا کی 11ویں ٹیم بن گئی آئرلینڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا،کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 1877 میں کھیلا گیا تھا اور اس وقت سے اب تک صرف 10 ٹیموں کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جہاں بنگلہ دیش وہ آخری اور 10ویں ٹیم تھی جس نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستا ن نے 1952ءمیں بھارت کیخلاف میچ کھیل کرٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا۔پاکستانی کرکٹرز فہیم اشرف اور امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کر لیا، اشرف اور امام ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بالترتیب 230ویں اور 231ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ ایک طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مستقل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا۔آئرش ٹیم نے گزشتہ روزپاکستان کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ کاآغازکردیا جبکہ افغانستان کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو بھی ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس جون میں آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا، افغانستانی ٹیم آئندہ ماہ 14 جون کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرے گی۔پاکستانی کرکٹرز فہیم اشرف اور امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کر لیا، اشرف اور امام ٹیسٹ ڈیبیو کرنےوالے بالترتیب 230ویں اور 231ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہونا تھی لیکن پہلے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کا آغاز گزشتہ روز ہوا، اس ٹیسٹ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں فہیم اشرف اور امام الحق نے ڈیبیو کیا اور اس کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ نے بھی کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔