All posts by Channel Five Pakistan

اکشے کمار کا فلم’ ’ ٹوائلٹ ‘ ‘کا سیکوئل بنانے کا اعلان

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سماجی مسائل پر بننے والی فلم” ٹوئلٹ ایک پریم کتھا ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔ بھارت میں کروڑوں لوگ بیت الخلاء کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اسی چیز کو لے کر بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اس سماجی مسئلے کو فلم کے ذریعے اجاگر کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے فلم ”ٹوائلٹ:اک پریم کتھا‘ ‘بنائی گئی جوکہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوئی۔ جب کہ فلم نے اچھا بزنس بھی کیا جس کے باعث اکشے کمار نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

کسی کی انتخابی مہم چلا رہا ہوں نہ دھاندلی کرنے دونگا : چیف جسٹس

اسلام آباد، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثارنے پولی کلینک راولپنڈی کا دورہ کیا۔ فارمیسی بند ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں پہلے دورہ کر لینا چاہئے تھا،پہلے آجاتا تو اب تک سہولیات کی فراہمی میں بہتری آجا تی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے پولی کلینک راولپنڈی کے دورہ کے دوران کلینک کی فارمیسی بند تھی جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فارمیسی کیوں بند ہے اسے کھلوائیں ۔ایم ایس پولی کلینک کاکہنا تھا کہ آج اتوار ہے جس کے باعث فارمیسی بند ہے اور تالے کی چابی بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولی کلینک میں سہولیات کا فقدان ہے کیا چھٹی کے دن ہسپتال بھی بندکر دیں گے ،اتوا ر کو بھی فارمیسی کھلی ہونی چاہیے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہاں پہلے دورہ کر لینا چاہئے تھا،پہلے آجاتا تو اب تک سہولیات کی فراہمی میں بہتری آجا تی ، تمام ہسپتالوں سے ادویات کے نمونے لے لئے ہیں اور میں سرکاری ہسپتالوں میں موجود ادویات کا ٹیسٹ کرواں گا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولی کلینک انتظامیہ توسیعی منصوبے میں تحریری طور پر آگاہ کرے۔چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ کیا اورہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے فارمیسی سے ادویات اور فلٹریشن پلانٹ سے پانی کے نمونے حاصل کر لئے ۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ادویات اور پانی کے نمونوں کاباضابطہ ٹیسٹ کرایاجائےگا،اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹرزسے مختلف ایشوزپربات چیت بھی کی۔چیف جسٹس نے وارڈز کے دورہ کے موقع پر مریضوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیاحال ہے؟۔مریضوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرزکم ہیں۔چیف جسٹس نے ہسپتال کے فلٹریشن پلانٹ سے پانی کانمونہ بھی لیااورخودبھی پانی پی کرچیک کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے راولپنڈی میں زچہ وبچہ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کی سرزنش کی،اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی موجود تھے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہسپتال کا ساراسٹرکچرتباہ ہو گیا،ہسپتال کی تعمیر فوری طور پر شروع کریں ،کسی کو ایک دن کی بھی چھٹی نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ جو بھی فنڈز درکار ہیں سب ملیں گے، قانونی طور پر درکار ہر قسم کی مدد کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 18 ماہ میں ہسپتال ہر صورت فعال ہوناچاہئے،15 دن میں رپورٹ دیں ہسپتال کی چابی کب حوالے کریں گے۔ سپریم کورٹ نے 10 سال سے تاخیر کا شکار مدرچائلڈ اسپتال کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔اتوار کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کی عدم تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیسپاک، پی ڈبلیو ڈی اور دیگر اداروں کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر اداروں کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ منصوبے کی لاگت 5 ارب 33 کروڑ روپے ہے، پی سی ون کو ریوائز بھی کیا گیا، پہلے 2 آپریشن تھیٹر بننا تھے لیکن اب 14بنیں گے۔اسپتال کی تعمیر کے لیے اداروں نے 2 سال کا وقت دینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 2 سال نہیں دے سکتا 18 ماہ میں کام مکمل کریں، پہلے ہی 10 سال کی تاخیر ہوچکی ہے، مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے، شیخ رشید اور تمام متعلقہ حکام ایک ساتھ بیٹھ جائیں، ہمیں 18 ماہ میں ہسپتال مکمل چاہیئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر کی نگرانی سپریم کورٹ کرے گی، میری نگرانی میں فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ہوگا، جوڈیشل اکیڈمی میں جگہ ہے 2 کمرے دے دیتا ہوں، ایک ہی چھت تلے بیٹھ کر سب ڈیپارٹمنٹ کام کریں تاخیر نہ کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ متعلقہ حکام روزانہ کام کرکے پیشرفت رپورٹ دیں، عدالت نے ہاتھ ہلکا رکھا تو 2 سال میں بھی تعمیر مکمل نہیں ہوگی، سرکاری بابو ہمیشہ کام میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں، بابو کلچر کے باعث ساتھ والے کمرے سے بھی کئی دن خط کا جواب نہیں آتا، سپریم کورٹ کے بابو بھی اسی قسم کے ہیں۔چیف جسٹس نے اسپتال کی تعمیر سے متعلق ٹائم لائن تیار کرنے کی ہدایت کی کہ متعلقہ حکام آج ہی میٹنگ کرکے منصوبہ بندی سے آگاہ کریں، اسٹاف کیلیے گھر بن گئے لیکن اسپتال مکمل نہیں ہوا، تعمیر میں تاخیر کا ذمہ دارکون ہے۔ سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے استدعا کی کی چیف جسٹس ان کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کریں جسے پہلے رد کیا گیا تاہم بعد میں عدالت نے درخواست منظور کر لی اور راولپنڈی میں ہسپتال کا دورہ کیا ۔ چیف جسٹس نے زیر تعمیر اسپتال کا دورہ بھی کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ(پی ڈبلیو ڈی)کے چیف انجینئر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کا سارا ڈھانچہ برباد ہوگیا، فوری طور پر تعمیر شروع کریں، اس دوران کسی کو ایک دن کی بھی چھٹی نہیں ملے گی۔چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے دوران درخواست گزار شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 18 ماہ میں اسپتال ہر صورت فعال ہونا چاہیے، قانونی طور پر درکار ہر قسم کی مدد کریں گے اور 15 دن میں تفصیلی رپورٹ دیں کہ اسپتال کی چابی کب حوالے کریں گے۔ جو بھی فنڈز درکار ہیں سب ملیں گے جب کہ سپریم کورٹ معاملات کو خود دیکھے گی۔ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ یہ منصوبہ آپ کے نام سے ہونا چاہیے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں اور نہ ہم یہ چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے چیف جسٹس کو کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ اللہ تعالی نے کتنا بڑا کام آپ سے کرایا ہے، آپ کے حکم کے بغیر یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکتا، یہ قوم کے لیے آپ کا احسان ہے، 70 سال میں خدا آپ کو یہ موقع دے رہا ہے، میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کی انتخابی مہم نہیں چلا رہا نہ کسی کو دھاندلی کرنے دوں گا۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں شیخ رشید کی کوئی مہم نہیں چلا رہا،میں اسپتالوں کا دورہ کر رہا ہو ں اور مریضوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کروں گا، یہ تاثرغلط ہے کہ شیخ رشید کی دعوت پر راولپنڈی گیا، دورہ راولپنڈی کسی کے کہنے پر نہیں کیا، شیخ رشید نے مجھے راولپنڈی آنے کا نہیں کہا۔ اتوار کو سپریم کورٹ میں 10 سال سے تاخیر کا شکار مدرچائلڈ اسپتال راولپنڈی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے متعلق حکام کو اسپتال کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے کہا کہ اسپتال آپ کے نام سے منسوب ہوناچاہیے، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ شیخ صاحب! میں اپنا نام کہیں نہیں چاہتا۔ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے اسپتال کا دورہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وہاں جانے سے آدھے کام ہوجائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسپتال کے دورے کی شاید ضرورت نہ رہے، جو ہدایات وہاں جاری کرنی ہیں یہاں بھی کرسکتے ہیں۔ تاہم سماعت ختم ہونے کے بعد چیف جسٹس نے راولپنڈی میں زیر تعمیر اسپتال کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شیخ رشید اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے یہ تاثر نہ دیا جائے کہ میں کسی کی مہم چلا رہا ہوں، میں نے کسی کی سیاسی مہم چلانے کا ٹھیکہ نہیں اٹھایا ہوا، میں اسپتالوں کا دورہ کر رہا ہو ں اور مریضوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کروں گا، یہ تاثرغلط ہے کہ شیخ رشید کی دعوت پر راولپنڈی گیا، دورہ راولپنڈی کسی کے کہنے پر نہیں کیا، شیخ رشید نے مجھے راولپنڈی آنے کا نہیں کہا۔

فلم سٹارثنا کاآخری سانس تک اداکاری کرنے کا اعلان

لاہور(شوبزڈیسک) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کبھی نہیں مرتا ،خواہش ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک اداکاری کروں ،بڑا فنکار اپنے کام اور نام سے پہچانا جاتا ہے ، میں نے بھی اپنے فنی کیریئر میں ہرطرح کے کردار بخوبی ادا کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات کے ساتھ اپنے گھر اور بچوں کو بھی مساوی وقت دیتی ہوں۔

سات دن محبت ان کی کامیابی نے حوصلے بڑھادیئے :آمنہ الیاس

لاہور(شوبزڈیسک)ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ سات دن محبت ان میں ایک منفرد کردار تھا جس میں اپنے طور پر بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے۔شائقین فلم نے میرے کردار کو پسند کیا جس کیلئے انکی مشکور ہوں فلم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،گو کہ میرا اور ماہرہ خان کا ایکساتھ کام نہیں تھا پھربھی ہم نے فلم کی عکسبندی کے دوران خوب انجوائے کیا اب تک تین فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں ایک دو میں آئٹم گرل کے طور پر کام کرچکی ہوں ان فلموں کا رزلٹ کیسا بھی تھا فلم سات دن محبت ان کی کامیابی نے ہمارے حوصلے بڑھا دیئے ہیں جس کیلئے ہدایتکار اور رائٹر کی محنت کا ذکر نہ کرنا ان کیساتھ ناانصافی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ ا نکا مزید کہنا تھا ٹی وی اور فلم میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا۔، میری اصل فیلڈ ماڈلنگ ہے بطور ماڈل مصروفیات کی بناپر شوبز کی دنیا کیلئے بھی وقت نکالنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے بھارتی فلموں کو روکا جائے:ندیم

لاہور(شوبزڈیسک) ماضی کے مقبول ہیرو اداکار ندیم نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست لوگ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ ملکی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان اور یہاں کی ثقافت کے خلاف ہے‘حکومت کو چاہئے کہ وہ بھارتی فلموں کی نمائش روکے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکار ندیم نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ اپنے ذاتی فائدے کیلئے پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ہر فورم پر بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کی تھی اور اب بھی کہتا ہوں کہ اگر پاکستانی فلم انڈسٹری کو دوبارہ اٹھانا ہے تو مقامی فلم انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کرنا ہوگا۔

سونم کپوراور آنندکے افئیر کا آغاز سنیپ چیٹ سے ہوا

ممبئی(شوبزڈیسک) اداکارہ سونم کپور کی لندن سے تعلق رکھنے والے آنند اہوجا کے ساتھ شادی کی تو سوشل میڈیا ان کی شادی کی تقریبات سے بھر گیا جبکہ مداحوں نے بھی شادی کے دوران سونم کے انداز کو خوب سراہا۔ان دونوں کی شادی تو پورے میڈیا نے دکھائی، لیکن ان کی رومانوی کہانی کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔لیکن اب سونم کپور اور آنند اہوجا نے اپنی شادی کے بعد ووگ انڈیا کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی رومانوی کہانی کا آغاز کیسے اور کہاں سے ہوا تھا۔اپنے انٹرویو میں سونم کپور نے بتایا کہ انہوں نے آنند سے سب سے پہلے ملاقات کسی مقام پر نہیں بلکہ سنیپ چیٹ ایپ پر کی تھی۔آنند اہوجا نے بتایا کہ ’ہم نے سنیپ چیٹ پر پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی تھی۔

کاجول اپنی زندگی پر نہیں فلم نہ بنانے کے حق میں

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی زندگی پر فلم بنے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی میری زندگی پر فلم بنائے، میں اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزار رہی ہوں۔انہوں نے اپنے فلمی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ مجھے یہ کرنا چاہیئے وہ کرنا چاہیئے لیکن میں نے ماضی میں جو بھی مختلف کام کیا ہے یا اپنی زندگی میں جو بھی کیا ہیمجھے اس پر کوئی پھتاوا نہیںہے بلکہ مجھے اس پر بے حد خوشی ہے کہ وہ میری بہتری کے لئے تھا۔ کاجول فلم ”ایلا “ میں دکھائی دیں گی۔

ایسی ویسی نہیں ‘ میں نے ہمیشہ اپنے من کی مانی ہے:دیپکا

ممبئی(شوبزڈیسک) فلم انڈسٹری میں نئی آنے والی لڑکیوں سے کیسے کیسے مطالبات کئے جاتے ہیں، اس کا ذکر دبے دبے الفاظ میں تو کیا جاتا تھا لیکن پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ مشہور اداکارائیں اندر کی باتیں باہر لا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ دیپکا پڈوکون ہیں جنہوں نے واقعی ایک حیران کن بات بتا دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ شروع کے دنوں میں انہیں کہا گیا کہ اگر وہ فلم انڈسٹری میں کامیابی چاہتی ہیں تو اپنے نسوانی حسن میں اضافہ کریں۔ اب ایسی بیہودہ بات کہنے والوں کا اصل مطلب کیا تھا، دیپکا نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔برطانوی جریدے ’ایوننگ سٹینڈرڈ‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ پہچان بنانے اور کسی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کی نظر میں آنے کا یہی درست طریقہ ہے ۔
لیکن میں اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے من کی مانی ہے۔“

بوسوں کی بارش، خورشید شاہ بھی زد میں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روہڑی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے میں ایک پرستار نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا چہرہ چوم لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق روہڑی کے علاقے اچھی قبیوں میں خورشید شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں موجود جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لینے پر بے حد اصرار کیا تاہم خورشید شاہ اس سے کتراتے رہے۔ وہاں موجود دیگر رہنماوں نے بھی جیالے کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے اور پرجوش جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لے کر ہی دم لیا جس پر خورشید شاہ نے ناگواری کا اظہار کیا اور جیالے سے ہاتھ چھڑوالیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں حاضری کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

حفیظ ایک ہزار رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنیوالے پانچویں کھلاڑی بن گئے

ہرارے (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، اسطرح حفیظ ہزار سے زائد رنز بنانے اور 50 وکٹیں مکمل کرنےوالے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں آل راﺅنڈر بن گئے۔
، انہوں نے گزشتہ روز سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ابتدائی میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل پاکستان کے شاہد خان آفریدی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، حفیظ نے 79 میچز میں 1665رنز اور 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ، بیلجیئم نے پاکستان ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

ایمسٹرڈیم (اے پی پی) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بیلجیئم نے پاکستان کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی اسٹروکس پر 2-1 گولز سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابر تھا تاہم پنالٹی اسٹروکس پر بیلجیئم نے گرین شرٹس کو 2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے چار پنالٹی اسٹروکس ضائع کئے۔ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے بیلجیئم کا ساتھ دیا اور اس نے پاکستان کو پنالٹی اسٹروکس پر 2-1 گولز سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی، میچ کے 16ویں منٹس میں پاکستان کے شان علی نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 27ویں منٹس میں بیلجیئم کے بون ٹام نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف کے چوتھے ہی منٹس میں بیلجیئم کے وان فلورینٹ نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 2-1 گولز کی برتری دلا دی، میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے ارشد توثیق نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، اسطرح مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی اسٹروکس ملے، بیلجیئم نے 2 جبکہ پاکستانی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔، گرین شرٹس کی جانب سے ارشد توثیق، محمد عمر بھٹہ، شان علی اور شفقت رسول نے پنالٹی ضائع کئے، اسطرح بیلجیئم نے گرین شرٹس کو پنالٹی اسٹروکس پر 2-1 گولز سے زیر کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مسائل اجاگرکرنے ضیا شاہد کو ”ضیائے زراعت“ کاخطاب

ملتان (رپورٹنگ ٹیم) روزنامہ ”خبریں“ کے زیراہتمام ہونے والی خبریں کاٹن کانفرنس میں زراعت کے مسائل اجاگر کرنے اور مسلسل پانی کے حصول اور اس بارے مہم جاری رکھنے پر جناب ضیاشاہد کو ”ضیائے زراعت“ کا خطاب دیا گیا۔ شرکاءنے کہا کہ ضیاشاہد کسان، پاکستان اور وسیب کے محسن ہیں اور زراعت میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔کسانوں کے مسائل کھیت کھلیانوں سے ایوانوں تک پہنچانے پر جناب ضیاشاہد کو ”ضیائے زراعت“ کا خطاب دیا گیا۔ ان کی صحت اور درازی عمر کی دعا کی گئی۔
خطاب