All posts by admin

سرکاری افسر ظاہر کر کے عوام کو لوٹنے والا بے نقاب, اہم انکشافات

اسلا آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کو سرکاری اداروں کے ملازم ظاہر کرکے عوام کو لوٹنے والے خطرناک اورمنظم بین الصوبائی طوفان کینگ کے تین 3ملزمان گرفتار ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقلی وائرلیس سیٹ برآمد، لاہور و کراچی میں متعدد وارداتوں کا انکشاف تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے ملکی و غیر ملکی افراد کو لوٹنے والے گروہ کے تین ملزمان عامر یونس عرف طوفان، ولد محمد یونس، فہد جمال ولد محمد جمال، محمد علی عرف محمد ، ولد نور علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور وائرلیس سیٹ برآمد کرتے ہوئے گروہ کے دیگر افراد کو پکڑنے کا لائحہ عمل تیار کرلیا ۔

ایف بی آر کا ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، 2016 کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹسزبھیجے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ایف آئندہ چار ماہ کے دوران 2016 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس بھیجے گا۔ایف بی آر کے مطابق 2015 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار تھی جو اب 10 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے۔

مہمند ایجنسی میں 3چیک پوسٹوں پر حملہ, پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 10دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کی بروقت اور مو¿ثر کارروائی نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والوں میں سپاہی نیک محمد‘ سپاہی انور اور الطاف‘ نائیک صفدر اور نائیک ثناءاللہ بھی شامل ہیں۔ آرمی چیف کا جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کی بروقت کارروائی کو سرہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مشترکہ خطرہ ہیں‘ ان کی آزادانہ نقل و حرکت کو روکنا ہوگا۔

وفاقی وزارتوں میں کروڑوں کی تنخواہوں والے افسران مشکل میں, بڑا حکمنامہ جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت قانون وانصاف، تجارت اور منصوبہ بندی ترقی واصلاحات سمیت 6 وفاقی وزارتوں میں مینجمنٹ پوزیشن سکیل (ایم پی) کی 40 اسامیوں پر تعینات افسر قومی خزانہ سے ماہانہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ اور سالانہ 18کروڑروپے لے رہے ہیں۔ سب سے زیادہ تقریبا پانچ لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے ایم پی سکیل ون افسروں کی تعداد 22ہے جبکہ سب سے کم تقریباً ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے افسروں کی تعداد 6 ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات میں سب سے زیادہ ایم پی ون سکیل کے 10 افسر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارتوں اور افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کے احکامات دئیے ہیں۔وزیراعظم نے چھ وزارتوں جن میں تجارت، انسانی حقوق، قانون انصاف ، قومی تاریخ و ثقافتی ورثہ ، منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اور ٹیکسٹائل میں ایم پی سکیل افسروں کی اسامیوں کی ضرورت ،قابلیت اور اہلیت کے مطابق تقرری اور کارکردگی کاآڈٹ کرانے کے احکامات دئیے ہیں ۔مذکورہ آڈٹ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے زیر انتظام کیاجائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے جن 6وفاقی وزارتوں میں ایم پی سکیل کی اسامیوں اور افسروں کاآڈٹ کرانے کے احکامات دئیے ہیں ان میں وزارت تجارت میں ایم پی ون میں 7افسر کام کررہے ہیں اور ایک افسر کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 499310ہے۔انسانی حقوق میں ایک، وزارت قانون و انصاف میں 3، وزارت منصوبہ بندی وترقی اصلاحات میں 10،ٹیکسٹائل میں ایک اور مجموعی طورپر 22 افسر ایم پی سکیل ون میں کام کررہے ہیں۔ایم پی ٹو سکیل افسروں کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 269930ہے اور وزارت انسانی حقوق میں سے سب سے زیادہ 7افسر ، قانون و انصاف میں 3 ، قومی تاریخ اور ثقافتی میں ایک اور ٹیکسٹائل میں ایک جبکہ مجموعی طورپر 12افسر ایم پی 2 سکیل میں کام کررہے ہیں۔ مذکورہ وزارتوں میں ایم پی سکیل تھری (III)میں صرف 6افسر کم سے کم 186610ماہانہ تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔ ان میں وزارت قانون و انصاف میں 3اور ٹیکسٹائل میں 3افسر کام کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کے احکامات پر مذکورہ وزارتوں میں ایم پی سکیل کی اسامیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔

نجم سیٹھی کا ”گو نواز گو“ کے نعروں سے استقبال, پھر کیا ہوا؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی تقریب میں جب نجم سیٹھی سٹیج پر ا?ئے تو شائقین کرکٹ نے خوب داد دے کر ان کا استقبال بھی کیا لیکن اس موقع پر سٹیڈیم ’گو نواز گو ‘ کے نعروں سے بھی گونج اٹھا تاہم مجموعی طور پر سٹیڈیم میں مختلف نعرے گونجتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ دلا ن لاہو ر اورزندہ دلان پاکستان کا شکر گزار ہوں ،سب کا بہت شکریہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی۔یہ پی ایس ایل ایونٹ پاکستانی قوم کا ہے ، آپ سب کی حمایت نہ ہوتی تو آج جو میلہ سجا ہوا ہے یہ ناممکن تھا اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی شائقین کی حمایت ملتی رہے گی۔انہوں نے کہا پوری دنیا کو کہتا ہوں پاکستانی پرامن قوم ہے کرکٹ کھیلنی اور کھلانی بھی آتی ہے۔آج یہاں پر موجود ملک کے تمام حصوں سے آئے ہوئے لوگ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی عوام متحد ہے۔ میں اپنی ٹیم اور پنجا ب کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوںجنہوں نے دن رات کام کیا اورخصوصاََ شہباز شریف کا ممنون ہوں جنہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ میچ پرامن ماحول میں ہو اور ان کی یہ کوشش کامیاب ہوئی۔نجم سیٹھی کا آخر میں کہنا تھا کہ اس میچ کو قوم کیساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کی بھی ہمدردیاں ہیں۔اگر سب لوگ مجھے نہ کہتے کہ میچ لاہولے کر چلیں تو شاید آج سے میلہ دیکھنے کو نہ ملتاجبکہ آج بہت ہی عمدہ ٹیمیں کوئٹہ گلیدی ایٹرز اور پشاور زلمی یہاں میچ کھیلیں گی۔آج کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوہاہے کہ بہت ہی مزا آئے گا۔

مریم نواز کا پی ایس ایل فائنل ٹیموں کے کھلاڑیوں بارے اہم بیان

لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم صفدرنے اپنے ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے پاکستان کو خوش آمدید کہتی ہیں۔

سپر لیگ کا کامیاب فائنل, وزیراعظم کابڑا اعلان

سپر لیگ کا کامیاب فائنل….اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں جبکہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران ہم مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں، تمام مشکلات، خوف اور تقسیم کے باوجود ہم آگے بڑھے ہیں، ہم نے قومی توقعات کے مطابق ساز گار ماحول پیدا کیا جبکہ آج دنیا پر ثابت کر دیا کہ تنہائی کے دن ختم ہو گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں انعقاد سے ہم مزید مضبوط اورمتحد ہوئے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل مستقبل کے لئے نیک شگون ہے اور خوشی ہے کہ مو¿ثر اقدامات سے عوام کو پسندیدہ کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم قوم کی خواہشات کے مطابق آج ماحول بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کیونکہ کرکٹ کا کھیل ہم سب کے دلوں کے بہت قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پرقوم کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہم نے دنیا پر اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ تنہائی کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ میں خوش ہوں کہ عوام کو ان کا پسندیدہ کھیل دیکھنے کیلئے خوشی اور سازگار ماحول دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام خدشات، خوف، تقسیم کے برخلاف ہم گزشتہ 4سال کے دوران مضبوط، محفوظ اور مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں پاک فوج، رینجرز ،پولیس، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی جیت اور امن کے دشمنوں کی شکست ہوئی ہے۔ ایونٹ کی کامیابی سے یہ پیغام گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مذموئم کارروائیاں پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ دہشت گردوں پرواضح ہو گیا ہے کہ بہادر قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج یہاں ایک بیان میں کہاہے کہ محب وطن پاکستانیوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ میچ میں عوام کے جوش وخروش سے واضح ہوگیا ہے کہ دشمن امن پسند قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتا۔ فائنل میچ کے کامیاب انعقاد نے غم میں ڈوبی ہوئی قوم کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے راہیں کھلی ہیں۔ امید ہے کہ اب پاکستان میں برسوں سے ویران پڑے سٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ جتنا بڑا ایونٹ تھا اتنے ہی بڑے انتظامات کئے گئے تھے۔ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں۔ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو فائنل میچ سے پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔ شائقین کرکٹ کوسٹیڈیم تک لانے اورمیچ کے اختتام پر سٹیڈیم سے لے جانے کےلئے فری شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو فول پروف سکیورٹی دی گئی۔ سکیورٹی اداروں نے پوری طرح چوکس رہتے ہوئے شائقین کرکٹ کو پرامن اور بے خوف ماحول میں میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کو ممکن بناکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہاکہ قومی وحدت کو مضبوط بنانے کے لئے بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا وطالبات کو فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔ دیگر صوبوں کے طلبا وطالبات نے میرے خصوصی مہمان کی حیثیت سے حکومت پنجاب کے انکلوژر میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا۔ حکومت پنجاب کا یہ اقدام قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کو بھرا ہوا دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر گیا۔ لاہوریوں سمیت تمام پاکستانیوں نے خوف کو شکست دے دی پاکستانی بہادر قوم ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے یہ پیغام مائیکرو پلاننگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف میچ دیکھنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے سکیورٹی حکام کو ہدایات جاری کیں کہ تمام شائقین کرکٹ کے جانے تک سکیورٹی فول پروف رہے اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ دیکھنا یادگار لمحہ ہے۔ کوئٹہ اور پشاور کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی قوم نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ فائنل میچ میں شائقین کا جوش وجذبہ اور نظم وضبط قابل تعریف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر پشاور زلمی کے کپتان اور کھلاڑیوں کو مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پشاور زلمی کی ٹیم کے نام تہنیتی پیغام میں کہاکہ پشاور کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی ہے۔ فائنل میں پشاور کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فائنل ایک یادگار میچ کی حیثیت کے طو رپر یاد رکھا جائے گا۔ میں کھلاڑیوں کے ساتھ قوم کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے فائنل کو کامیاب کرایا۔

ۭآزاد ہانگ کانگ اور تائیوان بطور الگ ملک قابل قبول نہیں

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے اپنی سالانہ اقتصادی شرح پیداوار کو گزشتہ برس کے مقابلے میں کم کر دیا ہے۔چینی وزیر اعظم نے نیشنل پیپلز کانگریس کے شرکا سے خطاب کے دوران اقتصادی و تجارتی و ماحولیاتی حکومتی ترجیحات کی وضاحت کی، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تائیوان کی مکمل علیحدگی کو کسی طرح بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لی کی چیانگ نے یہ بھی واضح کیا کہ ہانگ کانگ کی آزادی کی تحاریک بے فائدہ ہیں، نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز سے شروع ہوا ہے اور یہ 15 مارچ تک جاری رہے گا، اجلاس میں کانگریس سے حکومت کے تمام منصوبوں کی منظوری حاصل کی جائے گی، نیشنل پیپلز کانگریس کے رواں برس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی کی چیانگ نے زور دے کر کہا کہ ایسی کارروائیوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا جن کا مقصد تائیوان کو اس کے مادر وطن سے علیحدہ شناخت دینا ہو۔اپنی تقریر میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت تائیوان کے ساتھ رابطوں میں اضافے کی پالیسی جاری رکھے گی، اس میں دو طرفہ پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کا خاتمہ حکومت کی خاص ترجیحات میں شامل ہے، 2900 اراکین کانگریس کے سامنے انھوں نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلیے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا، اس موقع پر چین کو درپیش ماحولیاتی مسائل سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔چینی وزیراعظم نے ملکی پارلیمنٹ کے اراکین پر واضح کیا کہ اگلے برس سے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تجدید نو کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے زہریلے ذرات اور سبز مکانی گیسوں کے اخراج کو کم کیا جا سکے، لی کی چیانگ نے رواں برس کیلیے چینی اقتصادی پیداوار کی شرح میں کمی کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں چینی وزیراعظم کے مطابق عالمی اقتصادی و تجارتی عدم استحکام کی صورت حال میں ان کا ملک مضبوط انداز میں قدم جمانے کی کوشش میں ہے، بیجنگ حکومت نے اس کمی کے بعد رواں برس کے لیے اقتصادی پیداوار کی شرح 6.5 مقرر کی ہے، یہ اعلان چین کی سست ہوتی اقتصادیات کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس سے قبل2017 کے لیے اقتصادی پیداواری شرح کا ہدف 6.7 مقرر کیا گیا تھا جبکہ 2016 میں چین کی سالانہ شرح پیدوار کا حجم 11 ٹریلین ڈالر کے قریب تھا، چین دنیا کی دوسری بڑی اقتصادیات کا حامل ملک ہے۔چین نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے فوج کی تربیت کومزید مضبوط بنائیں گے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں کارروائی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اوباما نے صدارتی انتخابات سے قبل میری فون کالز ریکارڈ کروائیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات سے قبل میری فون کالز ریکارڈ کی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اوباما نے الیکشن سے ایک ماہ قبل ٹرمپ ٹاور میں میری فون کالز ریکارڈ کروائی تھیں لیکن انہیں اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک ملک کے صدر کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ الیکشن سے قبل صدارتی امیدوار کی ٹیلی فون کال ریکارڈ کرے حالانکہ عدالت نے بھی ٹیلی فون ریکارڈ کرنے سے منع کر رکھا تھا۔

روسی جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

دمشق / بیروت / جنیوا(ویب ڈیسک)شام میں روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بمباری صوبہ حما کے گاؤں اوقایا ربات میں مویشیوں کی ایک مارکیٹ میں کی گئی، اس کے علاوہ روسی اور شامی جنگی طیاروں نے قدیم شہر تدمر کے شمال اور مشرقی علاقے میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ خبر ایجنسی کے مطابق شامی شہر منبج کے ارد گرد سیکیورٹی فورسز اور داعش کے شدت پسندوں میں شدید لڑائی کے باعث 30 ہزار افراد ہجرت کر گئے، اس علاقے میں داعش نے 90 دیہات پر قبضہ کیا ہوا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی نگرانی میں جاری شامی امن مذاکرات قریب ایک سال جاری رہنے کے بعد کسی بڑی پیش رفت کے بغیر جنیوا میں ختم ہو گئے، شام کیلیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفان ڈے مستورا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں شامی حکومت اور باغی گروہوں کے پاس اب اس تنازع کو حل کرنے کیلیے ایک واضح ایجنڈا موجود ہے۔شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اقتدار کی منتقلی کے موضوع پر سنجیدہ گفتگو کی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل کیے گئے، ڈی مستورا نے جینیوا میں شام سے متعلق حالیہ امن مذاکرات کو حوصلہ افزا اور مثبت قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بات چیت کا عمل سست روی کا شکار رہا اور کوئی بریک تھرو نہیں ہوا تاہم انھوں نے مستقبل کے حوالے سے امید کا اظہار کیا، مذاکرات میں شامی حکومت کا ایک وفد اور 3 اپوزیشن گروہوں کے اراکین شامل ہوئے۔علاوہ ازیں مصر کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت کرتا ہے جبکہ قاہرہ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے بات چیت کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے سیاسی حل، اس ملک کی تعمیر نو اور ارضی سالمیت کی حمایت کیے جانے پر زور دیا۔

‘افغانستان ڈیورنڈ لائن کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا’

کابل(ویب ڈیسک) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کے باوجود اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘پاکستان کے پاس ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر افغانستان کو ڈکٹیٹ کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں’۔سابق افغان صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ان خیالات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے فروری کے مہینے میں اٹھنے والی دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر 16 فروری کو پاک افغان سرحد غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

سابق کرکٹرراشد لطیف نے پی ایس ایل پر سوال اٹھا دیا

کراچی(صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )فائنل سے قبل راشد لطیف کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیاہے۔دبئی سے کراچی پہنچنے پر ائیرپورٹ پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کراچی کنگزدلطیف نے پاکستان سپرلیگ پر سوال اٹھادئیے۔کرکٹ میں سٹے کے سوال پر راشدلطیف کاکہناتھاکہ مٹھی بند ہی رہے تو اچھا ہے۔ سٹہ لیگ کہا تھا اب بھی اپنے بیان پر قائم ہوں۔راشد لطیف نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کا کیس کہاں گیا۔بڑے نام آئے تھے، وہ کہاں گئے، فکسنگ کیس کا کیا بنا؟راشد لطیف نے مزیدکہاکہ عرفان اور ذوالفقاربابرکے علاوہ بھی مزید دوکھلاڑیوں کے نام آئے تھے،آئی سی سی بھی دلچسپی لے رہی تھی،پی سی بی کے دعوے تھے، وہ سب کچھ کہاں ہے