Author: admin

کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان کے پاس 5دن کے پانی کا ذخیرہ باقی بچا ہے جس کے بعد پانی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے اور اس کا بڑا نقصان یہ ہوگا کہ خریف کی 2اہم فصلیں چاول اور کپاس بروقت نہیں ہوسکیں گی، ارسا نے پیر کے روز چاروں صوبوں کو آگاہ کیا ہے کہ اس وقت تربیلا ڈیم کا لیول 1395 فت ہے اور اس میں سے صرف 15 فٹ پانی صوبوں کو دیا جائے گا اور 1380 فٹ سے کم پانی ڈیم میں نہیں رکھا جاسکتا اور اس کو ڈیڈ لیول کہاجاتا ہے جبکہ منگلاڈیم میں پانی کا…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور گردشی قرضوں کا معاملہ فوری طور پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ ایسی حکومت منی لانڈرنگ پر قابو نہیں پا سکتی جس کا وزیرخزانہ خود منی لانڈرنگ کرتا ہو، پاکستان اور اس کی معیشت کو کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروپ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔پیر کو بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی وسینٹ کے ارکان شریک ہوئے، اجلاس میں منی…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) حکومت نے دو روز کےلئے پاکستانی ویزہ رکھنے والے افغانیوں کے لیے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پاکستانی ویزا رکھنے والے افغانیوں کے لیے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو صرف 2 روز کے لیے کھولا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق بارڈر7 اور 8 مارچ کو کھولا جائے گا جب کہ بارڈر کھولنے کے اسی فیصلے کے تحت 2 روز میں ویزے پر افغانستان جانے والے پاکستانی بھی واپس آسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے سے مشیر…

Read More