Author: admin

گوادر(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گودار کو مثالی بندر گاہ بنانا میرا دیرینہ خواب تھا اور سی پیک اور گوادر ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ہیں۔گوادر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے علاوہ کسی بھی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی لیکن ہم نے سب سے پہلے بلوچستان اور گوادر پر توجہ دی، آج پورے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جو اسے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتا ہوا چین سے ملا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کبھی دہشت گردی تھی…

Read More

لاہور (کرائم رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ میں نئی نویلی دلہن کی پراسرار موت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے‘ پولیس کو فرانزک رپورٹ کا انتظار۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ کا رہائشی تنویر نامی نوجوان کچھ عرصہ قبل دبئی سے پاکستان واپس آیا اور 3روز قبل اس کی شادی پھوپھو کی بیٹی حرا سے بڑی دھوم دھام سے ہوئی۔ شادی کے دوسرے روز ہی سسرالیوں نے حرا کی نعش اس کے والدین کے گھر بھیج دی۔ دو روز قبل دلہن بننے والی بیٹی کی نعش کو دیکھتے ہی والدین دھاڑیں مار مار…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف ایک بار پھر سڑکو ں پر نکل آئے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میڈیکل ڈینٹل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف حکومت مخالف احتجاج کیاگیا جس میں ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سنٹرل انڈکشن پالیسی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر وائے ڈی اے پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عاطف نے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے خلاف زیادتی کی جارہی ہے اور میرٹ پر آنے کے…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بارے میں 28 ویں آئینی ترمیم پر ڈیڈلاک کے باعث آئینی ترمیم زیرالتوا چلے جانے کا امکان ہے۔ سردار ایاز صادق نے آج قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کرانے کا پروگرام بنایا تھا جبکہ سینٹ میں جمعہ کو آئینی ترمیم لانے کا شیڈول تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا فیصلہ کن اجلاس بلایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے غیر لچکدار رویئے کے باعث آئینی ترمیم…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حسین حقانی کے بیان کے خلاف ظفرعلی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کے بیان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا جب کہ حسین حقانی کے اس…

Read More

نیویارک (محسن ظہیر سے) امریکی ریاست ہوائی میں فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیوں سے متعلق نئے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد بھی روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کو تین ریاستوں میری لینڈ، واشنگٹن اور ہوائی میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ان میں سے ہوائی کی عدالت کی جانب سے فیصلہ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے ایگزیکٹو آرڈر میں عراق کا نام نکال کر پہلے آرڈر میں موجود چھ مسلم ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکہ…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکمران جماعت نے پاناما کیس کا فیصلہ وزیر اعظم کے خلاف آنے کی صورت میں فوری الیکشن کروانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت نے تین ہفتوں میں چار بار مشاورت کی ہے۔ ن لیگ کو عدالت سے سرخرو ہونے کا یقین ہے پھر بھی تمام ممکنات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور سے الیکشن لڑانے کا حتمی فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ماہرین پرامید ہیں کہ تحریک انصاف نے یسی قانونی بنیاد فراہم نہیں کی جس…

Read More

لاہور/کراچی (نیٹ نیوز) انیس سو اٹھانوے کے بعد ملک کے چاروں صوبوں میں بیک وقت مردم اور خانہ شماری شروع ہو گئی ہے۔ پہلے 3 دن خانہ شماری ہو گی جبکہ 18 مارچ سے مردم شماری ہو گی۔ کراچی میں صدر ممنون حسین نے سٹیٹ گیسٹ ہاو¿س پر صفر صفر ایک لکھ کر خانہ شماری کا افتتاح کیا۔ پاکستان کا واحد حساس ضلع، ضلعی وسطی کو قرار دیا گیا ہے جہاں پاک فوج اور پولیس کے اہلکار خانہ شماری کے عملے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ضلع اٹک میں چیف ادارہ شماریات ا?صف باجوہ نے عوام سے بھرپور تعاون کی…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میرے سفارتکاری دور میں پاکستان کو ساڑھے سات ارب ڈالر، اوباما انتظامیہ کی طرف سے دیئے گئے۔ فوج کی موجودگی میں مجھ سے استعفیٰ لیا گیا۔ میمو گیٹ کا الزام لگانے والے غائب ہو گئے۔ مضمون میں سچ لکھا اور لکھتا رہوں گا۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر نہیں کیا جا رہا ہے۔ امریکی قوم پڑھی لکھی قوم ہے۔ میرا مضمون واشنگٹن پوسٹ سے نکل کر بڑے بڑے جریدوں میں بھی چھپ چکا…

Read More

بیجنگ(آئی این پی )پاک فوج نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے درکار ہرقسم کے تعاون و حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک کے تحت 900کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کردی گئی ہے۔ بدھ کو چین کے معروف اخبار”چائنہ ڈیلی“ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک فوج سی پیک کی 900کلومیٹر طویل روڈ تعمیر کر چکی ہے جو کہ سی پیک کوفعال بنانے کا ایک بنیادی جزو ہے اور اس کی منصوبہ بندی 2013میں…

Read More

لاہور(آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیراعظم کو نہ صرف خوش آمدید کہیں گے بلکہ فول پروف سکیورٹی بھی دینگے، بدقسمتی سے پنجاب میں ہمارے کارکنوں پر حملے ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر رانا کاظم مرحوم کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رانا کاظم کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مردم شماری غیر متنازع ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو سندھ میں…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کا کوئی شہری گندا پانی پی کر مر گیا تو ہم خود کو ذمے دار تصور کریں گے۔ 100 لوگوں کو بھی گھر بھیجنا پڑا تو سوچیں گے نہیں سندھ میں پانی کی فراہمی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جہاں مال نظر آتا ہے۔ پروجیکٹ شروع کر دیتے ہیں۔ اتنا کھاﺅ جتنی پیٹ میں جگہ ہے۔ سندھ میں اگر کچھ ٹھیک چل رہا ہے تو اس کی تصویر دکھا دیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ حسین حقانی معاملے پر پاک فوج و حکومت دونوں کو دباﺅ ڈالنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کو میمو گیٹ سکینڈل ری اوپن کرنے اور حقانی کو واپس لانے کےلئے خط لکھنا چاہیے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے درخواست ہے کہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس پر ایکشن لیں، حسین حقانی کا اصل منصوبہ پاک فوج قیادت میں ایسے لوگوں کو لانا تھا جو امریکہ کے مفادات کے تحت کام…

Read More