بیجنگ(آئی این پی )پاک فوج نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے درکار ہرقسم کے تعاون و حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک کے تحت 900کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کردی گئی ہے۔ بدھ کو چین کے معروف اخبار”چائنہ ڈیلی“ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک فوج سی پیک کی 900کلومیٹر طویل روڈ تعمیر کر چکی ہے جو کہ سی پیک کوفعال بنانے کا ایک بنیادی جزو ہے اور اس کی منصوبہ بندی 2013میں شروع کی گئی ،یہ منصوبہ کاشغر اورچین کے صوبہ سنکیانگ کو بلوچستان میں موجود گوادر بندرگاہ اور پھراس سے خطے کے دیگر علاقوں کو ملائے گا ، یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس منصوبہ میں ہائی ویز ، ریلویز اور توانائی سہولیات کے حوالے سے بہت سے منصوبے شامل ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پاک فوج چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک ) کی حفاظت کےلئے ہر ممکنہ قدم اٹھائے گی اور اس سلسلے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھی جائے گی۔ دریں اثنائ چین میں پاکستانی سفیر خالد مسعود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت سی پیک منصوبہ کی تکمیل میں مصروف 19ہزار چینی اہلکاروں کی حفاظت کےلئے ہر ممکنہ اقدام کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سی پیک کی حفاظت کےلئے 15ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات کررکھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ پہلے ہی گوادر بندرگاہ کی حفاظت کےلئے سرگرم عمل ہے اور اس نے اپنے دستوں کی تعداد بھی بڑھادی ہے۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر موجود چینی سفیر سن وی ڈونگ کی تقریر کے مطابق اس منصوبہ سے منسلک 18پراجیکٹس تیزی کے ساتھ زیر تعمیر ہیں اور ہم اس کے ذریعے مقامی لوگوں کو 13ہزار ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے کےلئے بعض منصوبے بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

