تازہ تر ین

ینگ ڈاکٹرز پتھر دل بن گئے

لاہور (خصوصی رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف ایک بار پھر سڑکو ں پر نکل آئے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میڈیکل ڈینٹل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف حکومت مخالف احتجاج کیاگیا جس میں ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سنٹرل انڈکشن پالیسی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر وائے ڈی اے پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عاطف نے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے خلاف زیادتی کی جارہی ہے اور میرٹ پر آنے کے باوجود طلبہ کو داخلے نہیں دئیے جارہے ۔ ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمارے طلبہ اسی فیصد نمبر لیتے ہیں پھر بھی انہیں میرٹ پر داخلے نہیں دئیے جاتے اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ آگے پڑھنا ہر طالب علم کا حق اور ان سے یہ حق نہ چھینا جائے اور انہیں سنٹرل انڈکشن پالیسی کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے اور ینگ ڈاکٹرز کے جو بنیادی مطالبات ہیں ان کو پورا کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv