نیویارک (محسن ظہیر سے) امریکی ریاست ہوائی میں فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیوں سے متعلق نئے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد بھی روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کو تین ریاستوں میری لینڈ، واشنگٹن اور ہوائی میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ان میں سے ہوائی کی عدالت کی جانب سے فیصلہ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے ایگزیکٹو آرڈر میں عراق کا نام نکال کر پہلے آرڈر میں موجود چھ مسلم ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہوائی سٹیٹ کے آرڈر کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔ جج نے اپنے آرڈر میں کہا کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر میں آئین میں موجود تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ قانونی و آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے دوسرا ایگزیکٹو آرڈر مسترد کیے جانا ٹرمپ انتظامیہ کے لئے کسی سیٹ بیک سے کم نہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

